گجرات پولیس عوام کی خادم ہے اور ہم بطور خادم اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ رائے ضمیر الحق

Gujarat

Gujarat

گجرات : ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے کہا ہے کہ گجرات پولیس عوام کی خادم ہے اور ہم بطور خادم اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ جامع مسجد اہلحدیث محلہ قاسم پورہ میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے چوکیدار ہیں اور چوکیدار کی حیثیت سے دن رات لوگوں کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ جب تک میں گجرات پولیس کا کمانڈر ہوں اس وقت تک کرپشن’ رشوت اور فرائض سے غفلت ہرگز برداشت نہیں کرونگا’ میں اللہ کے گھر اس لئے حاضر ہوا ہوں کہ یہاں پر لوگ سچ بولیں گے اور اپنے مسائل سے ہمیں بخوبی آگاہ کریں گے۔

کرپٹ پولیس افسران کیلئے گجرات میں کوئی جگہ نہیں ۔ میں نے دن رات کام کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ کرپشن کو ختم کروں۔ اس سلسلہ میں اہلیان گجرات کی محبت اور تعاون میرے ساتھ ہے۔

ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے کہا کہ میرا موبائل نمبر 0301-8127035ہے۔ چوبیس گھنٹے میں جب بھی چاہے کوئی بھی مجھے کال کر سکتا ہے اگر نمبر اٹینڈ نہ ہو تو میسج کریں میں خود کال بیک کروں گا۔ ہم عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔ بحیثیت پاکستانی ہمیں اپنا کردار درست کرنا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری افواج اور پولیس دن رات کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں ہمیں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرنا ہے۔

تب ہی کامیابی ممکن ہے۔ سید الطاف الرحمن نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث اس سلسلہ میں ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کی شکر گزار ہے کہ وہ یہاں تشریف لائے اور عوامی مسائل سنے۔ ہم پولیس کے ساتھ اپنے تعاون کے سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ نے کہا کہ جاوید پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور ہم پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اس موقع پر لوگوں نے مختلف مسائل بھی پیش کئے۔ ڈی پی او گجرات نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔