گجرات کی خبریں 21/2/2016

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ مہمدہ شریف و آوان شریف پیر منصور الحق آوانی نے کی۔ حصوصی دعا صاحبزادہ رضواان منصور آوانی نے کی۔ممتاز ثناخوان رسول ۖ شہزاد ناگی، حافظ محمد صدیق قادری، سید دلدار شاہ،سلیم مہروی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ ممتاز شخصیات وسنگی حضرات نے شرکت کی ۔حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا۔ملکی ترقی و سلامتی کے لئے حصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پا کستا ن مسلم لیگ ن کے ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی حا جی نا صر محمو د کی بھا و ج ،ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر اور سا بق صدر گجرات چیمبر آ ف کا مر س حا جی عد نا ن اقبا ل مکی کی والد ہ انتقا ل کر گئیں ،مر حو مہ کی نما ز جنا ز ہ آ ج21فر وری بروز اتو ار دوپہر2بجے گر ائو نڈ قبر ستا ن بھٹیا ںمیںادا کیا جا ئے گا،حا جی عمر ان ظفرکی والد ہ کی وفا ت کے ضلع بھر سے سیا سی و سما جی شخصت بڑ ی تعد اد میں ان کی ر ہا ئش گا ہ پر پہنچ گئی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ کے مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روززاھد محمود عابد آف عابد فین کے گھر گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی وہ سید سوہنے شاہ مرحوم آف ملکووالہ کے گھر بھی گئے اور دعائے مغفرت کی انھوں نے ایس اے فین جا کر محمد ایوب کی والدہ کی وفات پر فاتحہ پڑھی۔چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری وجاہت حسین کے ہمراہ چوہدری ارشاد آف کالرہ۔ قاضی خالد سیف اللہ ۔چوہدری مظہر نت۔چوہدری شہزاد گل۔چوہدری شیرخان و دیگر بھی تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں 34۔ ممالک کی فوجی مشقوں کے خطے میں دہشت گردی کے خلاف فضا پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ ایران تحفظات کے اظہار اور خطرہ محسوس کرنے کی بجائے اپنی پالیسیاں بدلے۔ خود ایرانی عوام اور اتحاد امت کے لئے بہتر ہوگا۔ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ فوجی اتحاد تشکیل دینا اور اس کی مشقیں نئے اسلحے اوردیگر عسکری سازو سامان کے معیار کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔ سعودی عرب میں ہونے والی مشقوں سے کسی بھی ملک کو خطرہ محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ ہر ریاست آزاد ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لئے فوجیوں کی تربیت اور عسکری سازو سامان تیار رکھے۔ سعودی مشقوں کو ایران سعودی تنازعات کے تناظر میں دیکھنے کی بجائے دفاعی اعتبار سے دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھی اپنی مشقیں کرتا رہتا ہے۔ اس لئے کسی کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے تنازعات کو شیعہ سنی اختلافات کی بجائے عرب اور فارس کے پیرائے میں دیکھا جائے تو امت مسلمہ کے لئے بہتر ہوگا۔ سعودی عرب اور ایران کو یمن اور شام میں مداخلت بند کردینی چاہیے، تاکہ حالات بہتر ہوں ۔
۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جشن بہاراں کے سلسلے میں خصوصی بچوں کا سپورٹس گالا ظہور الہی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں سلو لرنز سکول، ڈیف اینڈ ڈمب سکول گجرات، سپشل ایجوکیشن سنٹر سرائے عالمگیر، سیکنڈری سکول ڈیف اینڈ ڈمب گجرات، سپشیل ایجوکیشن سنٹر کھاریاں اور دیگر سپیشل سکولوںکے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سپورٹس گالا کے مہمانان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ایم پی ایز میجر (ر) معین نواز، چوہدری اشرف دیونہ، ای ڈی سی ڈی چوہدری اصغر، ڈی او سپورٹس ندیم بٹ اور سپیشل پرسن لالہ جی سعید اقبال تھے۔ سپورٹس گالا 100میٹر ریس،چاٹی ریس، وہیل چئیر ز ریس، جمناسٹک ، ٹیبلو شو اور مارشل آرٹس کے مقابلے ہوئے جنہیں اسٹیڈیم میں موجود افراد نے زبردست سراہا۔ مہمانان نے سپورٹس گالا میں بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالوں کو ٹرافیوں اور نقد انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں پنجاب حکومت انکی بہتری تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے انکے لئے ملازمتوں کا کوٹہ بڑھا کر تین فیصد کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سپشل بچے کسی بھی طرح نارمل بچوں سے کم نہیں اور یہ بہتر تعلیم حاصل کرکے ملک کی ترقی کے لئے فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں خصوصی بچوںکی تعلیم کے لئے مثالی ادارے قائم کئے گئے ہیں جہاں مخیر حضرات کے تعاون سے بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں انہیں ماہانہ اعزازیہ اور مفت کتب اور پک ایند ڈراپ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ ان سکولوں میں بچوں کی تفریح کے لئے بھی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے سپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی پرمقابلوں میں شریک اتھلیٹس اور انکے اساتذہ کو شاباش دی اور سوموار کو بچوں کو اضافی چھٹی دینے اور ٹیچرز کو بونس دینے کا اعلان کیا۔ سپورٹس گالا میں شریک طلبہ و طالبات نے پروگرام کے انعقاد پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور انکی ٹیم کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ارکان اسمبلی چوہدری جعفر اقبال، نوابزادہ حیدر مہدی، چوہدری اشرف دیونہ، میجر (ر) معین نواز، مسلم لیگ ن کے راہنما نوابزادہ طاہر الملک ، رضا علی وڑائچ کے ہمراہ کڈنی سنٹر کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، صدر چیمبر آف کامرس میاں اعجاز احمد، جاوید بٹ، سیکرٹری ہلال احمر گجرات نثار الدین ساجد راٹھور، بابر بھیا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او کو اس موقع پر کڈنی سنٹر کی تعمیر کے لئے ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت محمد عثمان آف الغنی پٹرولیم نے 15لاکھ روپے اور چوہدری اکرم ریحانیہ ایک لاکھ روپے کا چیک بطور عطیہ پیش کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ کڈنی سنٹر کی عمارت پانچ منزلہ ہوگی، بیسمنٹ میں پارکنگ بنائی جائے گی، گرائونڈ فلور کمرشل مقاصد کے لئے استعمال ہوگی اور اسکی آمدنی سے ہسپتال کے اخراجات پورے کرنے کے لئے استعمال ہوگی، پہلی اور دوسری منزل کڈنی سنٹر کے لئے ہوگی جہاں 20ڈائیلسز مشینوں پر روزانہ 60مریضوں کا ڈائیلسز کیا جا سکے گا ان میں سے 50فیصد ڈائیلسز مفت جبکہ 50فیصد سے صرف اخراجات وصول کئے جائیں گے۔ تیسری منزل پر زمین عطیہ کرنیوالے بیگم محمودہ عاجز کے نام سے خواتین کا ووکیشنل سنٹر بنایا جائیگا جبکہ آخری منزل پر سروس انڈسٹری نے اپنے اخراجات پر ڈسپسنری بنانے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتک کڈنی سنٹر کی تعمیر کے لئے 2کروڑ 57لاکھ روپے کے عطیات وصول ہو چکے ہیں جبکہ بیسمنٹ اور پہلی منزل کی تعمیر پر ابتک 2کروڑ48لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ گوجرانوالہ سے چوہدری اینڈ کمپنی کو آڈٹ کے لئے مقرر کیا گیا ہے اور ہرماہ اخراجات کا آڈٹ کرایا جاتا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ کڈنی ہسپتال کا نظام بورڈ آف گورنرز چلائے گا اس وقت صدر چیمبر آف کامرس میاں اعجاز احمد اسکے سربراہ ہیں اور تمام تعمیراتی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوںنے منصوبے کے لئے بھرپور مالی تعاون پر حاجی اورنگزیب بٹ، چوہدری ندیم ملہی، چوہدری نواز ریحانیہ اور دیگر ممبران کو سراہا۔ صدر چیمبر و سربراہ ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں اعجاز احمد نے بتایا کہ کڈنی سنٹر عمارت کی تعمیر کے لئے اعلی کوالٹی میٹریل کا استعمال کیا جارہا ہے ، عمارت کی گرائونڈ فلور کو کمرشل استعمال کرنے سے آمدنی کے ساتھ ہسپتال کے اخراجات چلانے کے لئے عطیات انجمن فلاح و بہبودی مریضاں کے پلیٹ فارم سے اکٹھا کیا جائے گا۔ ارکان اسمبلی نے کڈنی سنٹر منصوبے کو سراہا اور اس میں مزید بہتری کے لئے تجاویز دیںنیز اپنے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے پریس کلب گجرات اور الیکٹرانکس میڈیا ایسویسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی او سی احمد رضا، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں جنرل سیکرٹری پریس کلب ملک شفقت اعوان، صدر الیکٹرانکس میڈیا ایسویسی ایشن سید اظہر جعفری، سینئر صحافی طفیل میر، راجہ ریاض احمد راسخ، عبدالستار مرزا، سید نوید حسین شاہ، سید قمبر اعجاز ، عاصم رضا، رانا شہزاداحمد شامل تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گجرات کی ترقی اور خوبصورتی کے لئے جاری ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ شہر کی بہتری کے لئے گجرات کے صحافیوں نے اپنی تحریروں اور زبانی تجاویز کے ذریعے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کی راہنمائی کی ہے۔ وفد کے ارکان نے ضلع گجرات کے لئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ گجرات کی صحافتی برادری شہر کی بہتری کے لئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)چوہدری ظہور الٰہی شہید کی اہلیہ محترمہ اور مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین۔مسلم لیگ کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ۔سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین کی والدہ محترمہ المعروف بڑے بی بی جی کی روح کے ایصال ثواب کی سالانہ اجتماعی دعا گزشتہ روز چوہدری ظہور الٰہی ہائوس گجرات میں ہوئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی صبح سے ہی قرآن کی تلاوت شروع ہوئی جو دعا تک جاری رہی جس میں بڑے بی بی جی کے ساتھ رہنے والی خواتین اور مسلم لیگی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجتماعی دعا محترمہ قاریہ شبانہ نے کرائی مسلم لیگ کی نامزد امیدوار برائے چیئرپرسن ضلع کونسل گجرات محترمہ ثمیرا الٰہی ۔مسلم لیگ خواتین ونگ ضلع گجرات کی صد ر محترمہ صفیہ جاوید چوہدری۔محترمہ رخسانہ الٰہی۔ڈاکٹر کوثر۔ڈاکٹرشاہدہ تارڑ۔ڈاکٹر امین شہزاد ۔محترمہ گل نجیب چیمہ۔محترمہ کشورسلطانہ۔محترمہ روبینہ نعیم ملک۔عطیہ امجد۔نسیم اسحاق۔نزہت اشرف گوندل۔ہما خالد۔مسز بابر سلیم کھوکھر۔شہناز بخاری۔منیرہ اختر۔مسرت اعجاز۔مسز مظہر نت۔حادیہ ضرغام جوڑا۔مسز فضیلت حسین شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اورمسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین گزشتہ روز اپنی والدہ کی برسی پر والدہ اور والد کی قبروں پر گئے ۔فاتحہ خوانی کی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر میاں پر ویز اختر پگانوالہ۔ ملک افتخار ایڈووکیٹ ۔جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں افتخار شاکر۔اشفاق رضی ایڈووکیٹ۔عنصر گھمن۔چوہدری مظہر نت۔ امتیاز شاکر ایڈووکیٹ ۔چوہدری ارشاد۔ مہر عمر ساجد۔ملک اسحاق اعوان ۔چوہدری انعام الحق۔محمد حنیف حیدری۔صدیق بٹ۔چوہدری یاسر۔عالمگیر بوبی۔امتیاز راٹھور۔ارشد وحید بٹ و دیگر بھی موجود تھے بعدازاں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری وجاہت حسین وفود سے ملتے رہے شہریوں کی بڑی تعداد نے چوہدری ظہور الٰہی ہائو س آکر اپنے قائدین سے ملاقات کی ۔قاضی خالد سیف اللہ بھی ہمراہ تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) سابق ضلع ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین گزشتہ روز مسلم لیگی رہنماعابد بٹ کے گھر گئے اور ان کے بھائی کی وفات پر افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر راجہ رشید جرال۔امتیاز شاکرایڈووکیٹ۔نوید بٹ ودیگر بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران اشیائے خورد و نوش کے مقررہ نرخوں سے زائد ریٹس وصول کرنے پر 6افراد کے خلاف مقدمات درج کرادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران اے سی کھاریاں نے نائب تحصیلدار کھاریاں چوہدری محمد افضل کے ہمراہ مختلف علاقوں میں دوکانوں کی اچانک چیکنگ کی اس دوران گرانفروشی ثابت ہونے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں عنصر محمود ، ثناء اللہ ، اسد ، زاہد منیراور تھانہ کھاریاں میں دانش ولد محمد اقبال ساکن موہری روڈ کھاریاںاورعمر زیب ولد غلام سرور ساکن پنڈی سلطان پورکے خلاف مقدمات درج کرادیے۔
۔۔۔۔۔
لالہ مو(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما سابق ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے انصاف مرکز سے جاری اپنے ایک بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنا ن گھر گھر جا کر زیا دہ سے زیا دہ ممبر سازی کریں ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنو ں کواپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی قیادت کے انتخاب کا موقع فراہم کیا ہے ۔انہو ںنے کہا کہ تحریک انصاف نظریاتی لوگوں کی جماعت ہے اور عمرا ن خان نے عوام میں یہ شعو ر بیدار کیا ہے کہ وہ اس جماعت کے پلیٹ فارم سے آگے آئیں اور عوام کو انکا جائز حق بھی دلوائیں اور اُن کے حقوق کی جنگ بھی لڑ یں۔انہوں نے کہاکہ دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ نظریاتی کارکنو ں کی فتح ہے ۔ تحریک انصاف کے انٹر پارٹی الیکشن دوسری پارٹیو ں کے لئے مثا ل ہیںاور تمام سیاسی جماعتوں کوبھی اپنی پارٹیو ں کے اندر الیکشن کروانے چاہیں جس سے جمہوریت اور جمہوری قیادت ابھر کر سامنے آسکے گی۔ انہو ں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کے کارکن اس کا سرمایہ ہو تے ہیں محنتی اور نظریاتی کارکنو ں کو آگے لایا جائے پا رٹی کے نظریاتی کارکنو ں نے بے پنا ہ قربانیا ں دی ہیں اور پی ٹی آئی کی کامیا بی کیلئے دن رات ایک کیا ہے اور سب چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔
۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)و ا ئس چیئر مین یو نین کو نسل صبو ر چو ہد ری غلا م عبا س آ ف چک سکند ر نے یو نین کو نسل صبو ر کی عو ا م کی سہو لت کے لیے فر ی ایمبو لینس عطیہ کر دی ۔ فر ی ایمبو لینس سر و س کے ا فتتا خ کے سلسلہ میں تقر یب مو ضع چک سکند ر میں ان کی ر ہا ئش گا ہ پر منعقد ہو ئی ۔ تقر یب میں چیئر مین یو نین کو نسل صبو ر ملک آ صف عمو ا نہ ، ملک پر و یز سمر ا لہ کو نسلر ، غلا م میر ا ں کو نسلر ، ملک محمد فیا ض کو نسلر ، چو ہد ری محمد شکیل کسا ن ممبر سمیت دیگر شخصیا ت نے شر کت کی ۔ و ا ئس چیئر مین چو ہد ری غلا م عبا س نے ڈ ر ا ئیو ر کو چا بی دے کر ایمبو لینس کا با قا عدہ افتتا ح کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)جمیعت ا شا عت التو حید و السنت ما چھیو ا ل کے ز یر ا ہتما م عظیم الشان شان مصطفی ۖکانفرنس 24فروری بروز 2016کوجامع قاسم العلوم ماچھیوال میں ہو گی ۔ تفصیل کے مطابق جمیعت ا شا عت التو حید و السنت ما چھیو ا ل کے ز یر ا ہتما م عظیم الشان شان مصطفی ۖکانفرنس 24فروری بروز 2016کوجامع قاسم العلوم ماچھیوال میںمنعقد ہو گی ۔ شان مصطفی ۖکانفرنس میں حضرت مولانا عطااللہ بندیالوی کا خصوصی بیان ہو گا ۔شان مصطفی ۖکانفرنس حافظ عبد الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہو گی ۔محمد افضل شاکر اور مولانا اسجد توحیدی کا بھی خصوصی بیان ہو گا ۔جمیعت ا شا عت التو حید و السنت ما چھیو ا ل کے زیر اہتمام 24فروری بروز بدھ بعد از نماز عشاء منعقد ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(جی پی آئی)شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن اور سندس فاونڈیشن کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹلہ ارب علی خاں میں آج بروز ہفتہ بلڈڈونیشن کیمپ لگایا جائے گا۔کیمپ کا آغاز صبح دس بجے ہوگا اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیراحمد کوٹلہ اپنے دست مبارک سے کریں گے جبکہ کیمپ کے مہمان خصوصی شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن گلیانہ کے صدر چوہدری سرفراز سبحانی اورڈیرہ کوٹلہ کے کوراڈی نیٹر برائے بلڈ ڈونرزکیمپس عزیزالرحمان مجاہد ہوں گے کیمپ کی نگرانی پرنسپل ادارہ ہذا تنویراحمد کریں گے جبکہ بلد ڈونیشن کیمپ میں کالج کے طلبہ کے بلڈ گروپ چیک کرکے ان کو کارڈز جاری کئے جائیں گے اس موقع پہ کالج کے طلبہ کی کثیر تعداد اپنے خون کا عطیہ بھی کرے گی۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چیئرمین اووسیز کمیشن ضلع گجرات و ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے کہا ہے کہ سند س فاونڈیشن تھیلیسمیا ،ہیموفیلیا ، بلڈکینسراور دیگر مریضوں کو خون کی فراہمی ممکن بنا کر جس عظیم مشن پہ کام کررہی ہے قابل تحسین ہے بھرپور سرپرستی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سندس فاونڈیشن کے گجرات آفس کے دورہ کے موقع پہ کیا اس موقع پہ صدر شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن چوہدری سرفراز سبحانی ،کوارڈی نیٹر بلڈڈونیشن کیمپس عزیزالرحمان مجاہد،ممتاز اووسیز راہنما وممبر اووسیز کمیشن ضلع گجرات ،ایگزیکٹو آفیسر عمران خان، ایدمنسٹریٹر طارق ،سنیئرصحافی راناامجدپرنس،ملک الیاس ،ٹرانسپورٹرشکیل احمد،اور شمیم محمد چوہدری بھی ہمراہ تھے چوہدری شکیل احمد ذکاء ،ملک انہوں نے کہا کہ کسی مریض کو خون دے کر اس کی جان بچانا ایک عظیم کام ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سندس فاونڈیشن کا وزٹ کر کے اور مریضوں سے مل کر مجھے احساس ہوا ہے کہ ہمارے ضلع گجرات میں اتنے وسیع پیمانے اور اتنے عظیم پراجیکٹ پہ بہت منظم اور مربوط اندازمیںکام ہورہا ہے انشاء اللہ ہم سندس فاونڈیشن اور شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کی ضلع گجرات ہی نہیں ملکی سطح پر بھی حکومت کی طرف سے بھرپور سرپرستی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ضلع گجرات میں بلڈڈونیشن کیمپس کے انعقاد کے لئے سماجی خدمات کا وسیع تجربہ رکھنے والے اپنے محنتی اور مخلص ساتھی عزیزالرحمان مجاہدکو کوارڈی نیٹر مقررکردیا ہے اس سلسلہ میں پہلابلڈ دونیشن کیمپ بھی گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹلہ میں ہفتہ کے روز لگایا جا رہا ہے ۔ہم بہت جلد ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور انجمن تاجران کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرواکر اس پراجیکٹ کو آگے بڑھائیں گے۔اس موقع پہ کوراڈی نیٹر بلڈ ڈونیشن کیمپس عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ ہم سالا رقافلہ چوہدری عابد رضا اور ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کی قیادت میں ضلع گجرات بھر میں بلڈ ڈونیشن کیمپس لگواکر سندس فاونڈیشن گجرات کی خون کی کمی کی ضروریات کو پورا کروائیں گے۔سندس فاونڈیشن گجرات کے ایگزیکٹو آفیسر میر فضل عباس نے کہا کہ ہمیں ہرماہ پندرہ سولہ سو بیگ خون کی ضرور ت ہوتی ہے۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ راہنما مسلم لیگ ن ممبر پنجاب اسمبلی نے ہمارے سیت اپ کووزٹ کرکے عطیہ خون کی کمی کو پوراکروانے کے لئے پورے ضلع میں منظم مہم چلوانے کا اعلان کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں ۔انشاء اللہ اب ہمیں بلڈ ڈونیشن کے لئے کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)راہنماپاکستان تحریک انصاف چوہدری افتخار منڈیر نے نیب کیخلاف وزیراعظم کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتسابی عمل سے وہی خوفزدہ ہوگا جس کا دامن داغدار اور کردار ناپاک ہوگا شاید اسی لئے احتساب کا نظام مؤثر بنانے کے نام پر نہ صرف نیب قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے بلکہ نیب افسران کو ڈرانے دھمکانے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے ۔ پاکستان آج جن مسائل و مصائب اور بحرانوں سے دوچار ہے اور عوام جس اذیت و تکلیف سے گزررہے ہیں اس کی بنیادی وجوہات میں کرپشن بھی شامل ہے اسلئے کرپشن کا مکمل خاتمہ اور کرپٹ عناصر کیخلاف غیر جانبدارانہ و شفاف کاروائی عوامی مطالبہ ہی نہیں بلکہ حکمرانوں کا قومی فریضہ اور حب الوطنی کا تقاضہ بھی ہے مگر افسوس کہ جب سب ہی حمام میں ننگے ہوں تو غیر جانبداری و شفافیت ممکن نہیں رہتی ایسا ہی پاکستان میں بھی ہورہا ہے کل تک نیب کے لامحدود اختیارات کے حامی اور اس کی کاروائیوں پر ایمان کی حد تک اطمینان و یقین کا اظہار کرنے والے آج اقتدار و اختیارات کے بل پر نیب کو محض اسلئے ڈرا دھمکارہے ہیںکہ نیب نے مخالفین میں موجود کالی بھیڑوں اور عوام کو دھوکا دینے کے ساتھ ملک کی جڑیں کھوکھلی کرکے مال بنانے والوں پر کے ساتھ حکمرانوں کی صفوں کو بھی دیمک سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاںمیاں محمد اقبال مظہر نے گذشتہ روزڈنگہ شہر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے دوران چیکنگ موضع بھائو گھسیٹ پور اڈا پر دوکانداروں صغیر احمد، بشیر، کامران ، عارف وغیرہ کو اشیاء خودو نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر مبلغ 12000/-روپے جرمانہ کیا اور ساتھ وارننگ دی کہ آئندہ قانون کی خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی عمل میں لائے جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)جس ملک کا وزیراعظم ہی اپنے اداروں کیخلاف بیان بازی کرتا ہے اس ملک کا تو اللہ ہی حافظ ہے عمران خان کا ان حکمرانوںکے لئے موقف سچ ثابت ہورہا ہے کہ یہ ملک وقوم سے کسی بھی صورت میں مخلص نہیں ہو سکتے وزیراعظم میاں نواز شریف فوری طور پر اپنے الفاظ واپس لیںاور نیب کو خو د مختار اور آزادانہ کام کرنے دیںPTI اداروں کے تحفظ کے لئے بھی میدان میں ہے ان خیالات کا اظہار راہنماPTIچوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ،کونسلر چوہدری اسفند اصغر اور راہنماPTIچوہدری فرحان احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ اگر قومی اداروںپر ملک کا سربراہ ہی تنقید کرتا ہے تو اس کا مطلب ٹھیک نہیں ہوتا اس طرح کرپٹ لوگوں کو تحفظ ہی فراہم کیا جاسکتا ہے ہم وزیراعظم کے نیب کیخلاف بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)یوسی بھگوال کی عوام کی خدمت میںکوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے عوام نے جو محبتیں اور پیار دیا ہے اس پر ہر حال میں پورا اتر یں گے علاقہ کی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے قائدین کوٹلہ برادران کی قیادت میں تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین یوسی بھگوال ملک زاہد حسین اعوان پنڈی ہاشم نے کیا انہوں نے کہا کہ تمام دیہاتوں میں ترقیاتی کام بلاتفریق ہوںگے اور عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گےMNAچوہدری عابدرضا کوٹلہ اورMPAچوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)عوامی حلقوں نے اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کی کارکردگی کوبے حد سراہا ہے اور کہا ہے کہ بلاتفریق گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں،ٹیکس چوروں اور دیگر قانون شکنوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہے اور ان کو سزا اور جرمانوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ جعلی ادویات فروخت کرنیوالے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف بھی موثر کاروائیاں جاری ہے جو کہ خالصتاً انسانیت کی خدمت ہے عوامی حلقوںنے اے سی میاں اقبال مظہر کی عوامی خدمت اور عوامی آفسر کی عملی تصویرپیش کرنے پر زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سول ہسپتال کھاریاں کا گائنی ڈیپارٹمنٹ احسن انداز میں خدمت کررہا ہے خواتین مریضوں کی بلاتفریق طبی مشکلات حل ہورہی ہیں اورMSڈاکٹر فاروق بنگش کی قیادت میںEDOہیلتھ ڈاکٹر طاہر بشیر کی سربراہی میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار خواتین مریضوں اور ان کے لواحقین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر قدسیہ بانو حقیقی معنوں میں مسیحائی کر رہی ہیں اور بہترین خدمت سرانجام دے رہی ہیں ان کی خدمت پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں شہر کی وارڈ نمبر 3میں PTI کے کامیاب کونسلر عرفان احمد چھپر دہری شہریت کی وجہ سے نااہل ہو گئے ضمنی الیکشن کا بگل بھی بج گیا تیاریاں شروع ہو گئی ہیں PTI اور مسلم لیگ (ن) میں ون ٹو ون مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے امیدوار فائنل کرنے کیلئے اجلاس بھی جاری ہیں چھپر خاندان اس سیٹ کے دفاع کے لئے بھرپور محنت کرے گا جبکہ مسلم لیگ(ن) انہیں ہوم گرائونڈ پر کلین بولڈ کرنے کے لئے مکمل طور پر فٹ نظر آ رہی ہے اس سلسلہ میں ایک مشاورتی میٹنگ چھپر ہائوس میں ہوئی اور دوسری میٹنگ مسلم لیگ (ن) کے پارٹی آفس گلیانہ روڈ کھاریاں بھی ہوئی جس میں پارٹی راہنمائوں کے نام تجویز کئے اور ان ناموں پر غور جاری ہے ۔ کھاریاں شہر کی وارڈ نمبر3میں ضمنی بلدیاتی الیکشن مرکزی حیثیت اختیار کرے گا کیونکہ مسلم لیگ(ن) اورPTIاپنا اپنا مکمل زور لگائیں گی اور جیت کے لئے الیکشن مہم کو بھی بھرپور انداز میں شروع کریں گے ایک بار پھر ووٹوں کے پاس ووٹ مانگنے کے لئے اعلیٰ شخصیات متحرک ہوں گی الیکشن شیڈول کے بعد گہما گہمی بڑھے گی اور امیدواروں کے کاغذات جمع ہونے کے بعد میٹنگز کا سلسلہ جاری ہوگا ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ وہ مسلم لیگ(ن) یا پی ٹی آئی کے امیدواروں کو منتخب کریں گے فیصلہ وقت کرے گا۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ڈائریکٹر سپریئر کالج گجرات کھاریاں خان عدنان کی والدہ کی وفات پر ممتاز شخصیات کا اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی مرحومہ کی مغفرت درجات کی سربلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی تعزیت کرنے والوں میں صحافی سید تنویر نقوی، صحافی زمان احسن،فنانس سیکرٹری جبار ساگر، ملک عامر نواز پنڈی ہاشم، ملک خضر حیات پنڈی ہاشم، صحافی شہزاد احمد، صحافی عبدالعزیز گوندل، صحافی اعجاز مرزا، صحافی حافظ محمد عمران خلجی، ، صحافی قربان گجر، صحافی ایم عمر، صحافی الیاس بٹ اور دیگر شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)آزاد کشمیر کے الیکشن میں PTI مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی انشاء اللہ PTI کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ان خیالات کا اظہار اقلیتی ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں ہارون بھٹی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ویژن کو سمجھ رہے ہیں اور اس ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے ووٹوں کے ذریعے کردار ادا کریں گے اور آزاد کشمیر کے الیکشن میں صرف اور صرف ”بلے” پر مہریں لگا کر ثابت کریں گے کہ تبدیلی کے لئے وہ میدان عمل میں نکل آئے ہیں اور عمران خان کے قافلے کا ہراوّل دستہ ہیں ہارون بھٹی نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی اقلیتی برادری بھرپور انداز میں PTI کا ساتھ دے گی۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں سماجی تنظیمیں حکومت کا ہاتھ بٹانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار صدر سحر ویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ) کھاریاں میڈم دانش زہرہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھٹہ خشت کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر بھی چائلڈ لیبر کا خاتمہ کرنے کے لئے اقدامات کرے سماجی تنظیمیں اس سلسلہ میں بھی اپنا کردار ادا کریں گی۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں شہر کی بے شمار سڑکوں کی خستہ حالت کی بہتری صاحبان اقتدار کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ دن بدن سڑکوں، گلی محلوں کی سڑکوں کی بگڑتی ہوئی حالت سے عوام کا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔ عوامی رائے کے مطابق ان خستہ حال سڑکوں کو جب بھی تعمیر کریں ان سڑکوں کی تادیر مضبوطی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے بازاروں محلوں کی گلیوں سڑکوں میں ٹف ٹائل اگر استعمال کی جائیں تو یقینا یہ زیادہ دیر پا قائم رہ سکتی ہیں کھاریاں شہر کے عوامی حلقوں نے صاحبان اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاریاں کے شہریوں کی مشکلات کا احاطہ کرتے ہوئے اصلاح احوال کے لئے اقدام اٹھائے جائیں۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)میاں محمد اقبال مظہراسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا ہمراہ چوہدری محمد افضل نائب تحصیلدار کھاریاں پرائس مجسٹریٹ کھاریاں لالہ موسیٰ شہر اور ڈنگہ روڈ کا دورہ کیا اشیاء خودونوش مہنگی فروخت کرنے اور پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے پر درج ذیل کے خلاف مقدمہ درج کرائے گے ہیں۔تھانہ سٹی لالہ موسیٰ۔عنصر محمود ، ثناء اللہ ، اسد ، زاہد منیر، ساکن لالہ موسیٰ بوہڑ بازار اور لالہ موسیٰ جبکہ تھانہ صدر کھاریاںمیںدانش ولد محمد اقبال ساکن موہری روڈ کھاریاں،عمر زیب ولد غلام سرور ساکن پنڈی سلطان پورکے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں کا رہائشی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق شیر خاں نامی شخص محلہ لطیف شاہ غازی میں بکریاں چرار ہا تھا۔ ٹرین آنے پر بکریا ں موڑرہا تھا کہ خود ہی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا1122کی مدد سے زخمی کو طبی امداد دی گئی بعدازاں شیر خاں کو مقامی ہسپتال ریفر کردیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سپرہم کورٹ آف پاکستان کے ججوںنے این اے101میںدرست فیصلہ دیکرہم دوامیدواران کوعوام کی کورٹ میںبھیج دیا ہے۔اب لوگ 22مارچ کواپنے ووٹ کی طاقت سے غلط بیانی کرنے والوںکامحاسبہ کرینگے۔ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے امیدوارحلقہ101محمداحمدچٹھہ نے وائیںبرادری کے سربراہ محمدشفیق وائیںوالے ،محمدرفیق وائیںوالے ،طاہر رفیق منہاس،عبد اللہ طاہر منہاس،راناسعید کی طرف سے انکی حمایت کرنے کی تقریب سے کیا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نواجونوںکوآگے بڑھنے کاحوصلہ وعزم دیتی ہے۔انشاء اللہ ہم22مارچ کوحلقہ کے ووٹوںکی طاقت سے جیت کرعوام میںسرخروہونگے۔میری تمام نیک تمنائیںاورسوچیںحلقہ کے عوام کی تعمیروترقی کے لئے وقف ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)صحت منددماغ کے لئے صحت مندجسم کاہونا ضروری ہے۔نصابی سرگرمیوںکے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوںسے نوجوان نسل کوبالیدگی حاصل ہوتی ہے۔تعلیمی سرگرمیوںکے ساتھ غیرنصابی سرگرمیاںطلباء وطالبات کے اندرنظم وضبط پیداکرتی ہے۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنرمحمدانوربریار نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برا ئے خواتین وزیرآبادکے سالانہ سپورٹس گالاکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل نگہت تنویرملک نے کہا کہ کالج کی روایات رہی ہیںکہ اس نے ہمیشہ طالبات کے اندرعتمادپیداکرنے کے لئے ہمیشہ نصابی سرگرمیوںکے ساتھ ساتھ طالبات کوسپورٹس اورغیرنصابی سرگرمیوںکے مواقع فراہم کئے ہیں۔سابق پرنسپل مسزشاہدہ عارف نے کہا کہ تعلیمی ادارے طالبات کے اندرخوداعتمادی پیداکرتے ہیں انکے اندرچھپی صلاحیتوںکواجاگرکرنے میںاہم کرداراداکرتے ہیں۔ممتازسماجی شخصیت ناہیدعمرخواجہ نے طالبات کوتلقین کی کہ وہ قائد اوراقبال کے نظریات کوہمیشہ ہمیشہ اپنے عزائم میںشامل رکھیںانکے خودی اورشاہین کے اوصاف کواپنے اندرپیداکریں۔حافظ منیرنے کہا کہ ایجوکیشن کمیٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروںمیںنصابی وغیرنصابی سرگرمیوںکی حوصلہ افزائی کی جاسکے بعدازاںاسسٹنٹ کمشنرمحمدانوربریار،پرنسپل نگہت تنوری ملک،مسزشاہدہ عارف نے سپورٹس گالاکے مختلف ایونٹس میںاول ،دئوئم ،سوئم آنے والی طالبات کوانعامات سے نوازا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)عوام الناس کی خدمت کرنے والے افرادہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ملک شفیق مرحوم بھی انہی صفات کے حامل تھے۔انکی سماجی خدمات وزیرآبادشہرکے باسی ہمیشہ یادرکھیںگے کیونکہ انہوںنے ہمیشہ اپنے شہرکے مسائل کواولیت دی اورارباب اختیارکے سامنے شہری اورشہریوںکے مسائل اجاگرکئے۔ان خیالات کااظہارفیڈرل پبلک سروس کمیشن نوید اکرم چیمہ نے ملک محمدشفیق مرحوم کی رہائشگاہ پرانکے بھا ئی ملک محمدرفیق سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرمحمدانوربریار،سابق صوبائی وزیرشاہنوازچیمہ،ملک محمدرفیق،کرنل (ر)وقارانورشیخ،افتخاراحمدبٹ،صدر پریس کلب افتخاراحمدبٹ،جنرل سیکرٹری صابر حسین بٹ،شاہد عنصر گورائیہ،خواجہ محمدشعیب،مہرطاہر جاوید مٹھو،ڈاکٹررضا سلطان،ندیم صادق تارڑ،حافظ منیرودیگربھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد(جی پی آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا منعقدہ اجلاس جو کہ 14دسمبر 2015ء کو ہواجس میں یہ قرار داد پیش کی گئی کہ خیبر پختونخواہ کا صحیح اُردو ترجمہ خیبر پختونخوا ہوگا ۔اس سلسلے میں وفاقی او رصوبائی حکومتوںکے تمام متعلقہ اداروں کو یہ تاکید کی جاتی ہے کہ وہ کمیٹی کی اس قرارداد پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی آئندہ خط و کتابت(Correspondence) میں خیبر پختونخواہ کی بجائے خیبر پختونخوا لکھیں ۔
۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ کسانوں کو ریلیف پیکچ کی آڑ میں لا لی پاپ دیا گیا ہے۔ کسانوں کی فصلوں پر آنے والے اخراجات بھی پورے نہیں ہو رہے اور مسلسل پانچ فصلوں سے کاشت کار کا نقصان ہو رہا ہے ۔ معاشی طور پر اس کو تباہ کر دیا گیا ہے اور اس وقت 70فیصد دیہاتی آبادی اپنے روزمرہ کی ضروریات بھی پوری کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ان کے بیماروں کا علاج نہیں ہو سکتا۔ ان کے بچوں کی تعلیم کے اخراجات ناپید ہیں اور کسان پیکج کی صورت میں جس گائوں میں سو مستحق لوگ ہیں ان کی جگہ پر دو یا تین لوگوں کو کسان پیکج دے کر اپنے پٹواریوں اور ن لیگ کے عہدیداروں کے ذریعے اور منظور نظر افراد کو کسان ظاہر کر کے نوازا گیا ہے۔ زراعت کی تباہی کا یہ حال ہے کہ پٹہ پر زمین لے کے زمینداری کرنے والے تیار فصلیں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اس لیے کہ ان کی فصلوں کا ان کو معاوضہ نہیں مل رہا۔ حکومت سے میں یہ کہوں گا کہ ہوش کے ناخن لے۔ زراعت کی تباہی کی صورت میں ملکی معیشت کو برباد نہ کرے اور حکومت اس عمل کو یاد رکھے۔ اگر دیہاتوں میں بسنے والے 70فیصد کاشت کار اپنے سروں پر کفن پہن کر نکلے تو صورت حال کو سنبھالنا حکومت کے بس میں نہیں رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان (نیازی) کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ مطلق العنان امیر المومنین بننے کے خواہشمند وزیر اعظم نواز شریف کو آئین اور قانون کی حکمرانی کی بجائے اپنے دوستوں کو نیب سے بچانے کی زیا د ہ فکر ہے۔ پارلیمنٹ کی احتساب اصلاحاتی کمیٹی کی تجویز حکمرانوں کی آمرانہ ذہنیت کی عکاس اور نیب کے پر کاٹنے کی سازش ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو سول آمریت کی مزاحمت کے لئے اتحاد تشکیل دینا چاہیے۔ جے یو پی یوتھ ونگ کے صدر عقیل شاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ اقتدار اللہ تعالیٰ کی امانت ہے ، لیکن جو بھی حکمران بن جاتا ہے ، خود کو احتساب اور آئین و قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ یہی مسئلہ قوموں کی تباہی کا باعث بنتا ہے۔ پاکستان چند امیر خاندانوں کے لئے نہیں عوام کے لئے بنا تھا ، جہاں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم نافذ کیاجائے۔ انہوںنے کہا کہ احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے کا مطلب قومی دولت لوٹ کر ڈکار نا ہے، جس کی عوام اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مادر پدر آزاد معاشرہ تباہی کے سواکچھ نہیں، جہاں احتساب صرف غریبوں کا ہو اور امیر طبقہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں منعقدہ ردِ قادیانیت کورس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ قادیانیت ناکہ صرف عصر حاضر کا سب سے بڑا فتنہ ہے بلکہ بقول امام المحدثین علامہ انور شاہ کشمیریکہ گزشتہ چودہ سو سال میں اسلام کیخلاف جتنے بھی فتنے پیدا ہوئے ہیں قادیانی ان سب سے بڑا اورخطرناک فتنہ ہے واضح رہے کہ قادیانی دنیا کا وہ واحد کافر ہے جو خود کو مسلمان کہتا ہے اور سلام کا جعلی لبادہ اوڑھ کرجھوٹے مدعی نبوت مرزا قادیانی کی جعلی نبوت کی تبلیغ و تشہیر اورسادہ لوح مسلمانوں کو کافر ، مرتد قادیانی بنارہا ہے اوریہ قادیانی فتنہ وائرس کی طرح پھیل رہا ہے اگر ہم نے اللہ تعالیٰ کے سچے اور آخری نبی حضرت محمد ۖ کی نبوت و رسالتۖ کی حفاظت اور مسلمانوں کو قادیانی کافر،مرتد ہونے سے نہ بچایا تو کل قیامت کو آقا ۖ کو کیا منہ دکھائیں گے اور کس طرح ان سے شفاعت کا سوال کرینگے ۔علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ فتنہ قادیانیت کی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں کو روکا جائے بصورت دیگر ہم قادیانی فتنہ اور اسکی ناپاک سرگرمیوں کیخلاف بھرپور تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد (جی پی آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب) کے سابق چیئرمین سیف الرحمن نے پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی کی فراہمی کے معاہدہ کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خطہ کے اعلیٰ ترین اقتصادی استعداد کا حامل منصوبہ ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے معاہدہ ممکن ہوا، معاہدہ میں کوئی مڈل مین یا تھرڈ پارٹی شامل نہیں تھی، حکومت کی جانب سے روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات قابل قدر ہیں، قطر کو ایک لاکھ افرادی قوت کی فراہمی کا معاہدہ حکومتی کوششوں کا واضح مظہر ہے، پاک۔چین اقتصادی راہداری سے پورے خطہ کی تقدیر بدل جائے گی۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ سابق چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں حکومتوں کی سطح پر ہوا ہے اور گوادر پورٹ پراجیکٹ کے حوالہ سے یہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت گذشتہ 20 برسوں سے قطر کے ساتھ اس طرح کے معاہدہ کیلئے کوششیں کر رہی تھی تاہم وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے یہ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر گیس کمپنی قطر کی اپنی کمپنی ہے اور اس معاہدہ میں کوئی مڈل مین یا تھرڈ پارٹی شامل نہیں تھی۔ معاہدہ کے نظام الاوقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ کو حتمی شکل دینے کیلئے گذشتہ ڈیڑھ برس سے کوششیں کی جا رہی تھیں اور اچھی بات یہ ہے کہ کم ترین قیمت پر یہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سیف الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کی جانب سے اپنے اوپر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اس معاملہ پر کسی بھی وقت مناظرے کی پیشکش کی۔ سابق چیئرمین نیب نے ایل این جی پراجیکٹ کیلئے دنیا بھر سے ماہرین کی خدمات لینے کے حکومتی اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات قابل قدر ہیں اور قطر کو ایک لاکھ افرادی قوت کی فراہمی کا معاہدہ حکومتی کوششوں کا واضح مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر ایک امیر خلیجی ریاست ہے جہاں بنیادی ڈھانچہ کافی ترقی یافتہ ہے۔ قطر میں میٹرو اور اس طرح کے دیگر منصوبے بھی مکمل کئے گئے ہیں اور پاکستان قطر کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکتا ہے۔ پاک۔چین اقتصادی راہداری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم منصوبہ ہے اور اس سے پورے خطہ کی تقدیر بدل جائے گی، اس منصوبہ کے تحت دنیا بھر سے سرمایہ کار یہاں پر سرمایہ کاری کیلئے آئیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی کے معاہدہ سے نہ صرف آنے والے 15 برسوں میں ملک کو فوائد پہنچیں گے بلکہ اس کے نتیجہ میں آسٹریلیا اور ایران جیسے ممالک بھی راغب ہوں گے اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں ایل این جی اس سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ضروریات زیادہ ہیں اور پاکستان زیادہ سے زیادہ توانائی کے حصول کیلئے کوششیں کر رہا ہے، ایل این جی کے استعمال سے توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے تمام فرٹیلائزر پلانٹس، سٹیل و ٹیکسٹائل ملوں اور بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ فرنس آئل کی بجائے ایل این جی کے استعمال سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہو گا بلکہ کم لاگت کی وجہ سے ملک کو اقتصادی فوائد بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کو ایل این جی اور گیس پر منتقل کرنے کے نتیجہ میں برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کا امکان ہے جس سے ملکی معیشت مزید ترقی کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی اور ایم آرپی کے صدر محمد سلیمان راجپوت نے نیب کو احتساب کمیشن کا ماتحت بناکر میگا کرپشن میں ملوث افراد کو بچانے کی حکومتی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی سابقہ کارکردگی گو کہ اطمینان و تسلی بخش نہیں ہے اور نیب لوٹی گئی قومی دولت کی قومی خزانے میں واپسی اور کرپشن میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کے مکمل اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے مگر پھربھی اب چیئرمین نیب کی ترجیحات واقدامات قومی امنگوں اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ دکھائی دے رہے ہیں اسلئے نیب کی آزاد حیثیت برقرار رہنا قومی وملکی مفاد میں ہے ۔ امیر پٹی نے چیئرمین نیب کی جانب سے احتسابی عمل تیز کرنے اور کرپشن کیسز کو تیزرفتاری سے نمٹانے کے عزم کی توصیف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خزانے کے لٹیروں اور عوام دشمنوں کے احتساب کیلئے نیب اور چیئرمین نیب کو پوری پاکستانی قوم کی حمایت و تائید حاصل ہے اور قوم کو یہ یقین ہے کہ اس عمل میں افواج پاکستان اور جنرل راحیل شریف بھی چیئرمین نیب کی سرپرستی کرتے ہوئے انہیں استحصالی قوتوںا ور حکومتی انتقامی کاروائیوں سے محفوظ بنانے کے ساتھ احتسابی عمل کو غیر جانبدارانہ ‘ شفاف اور تیز رفتار بناکر قومی مجرموں کو بلا تخصیص و تفریق منطقی انجام تک پہنچانے میں بھرپور مددومعاونت کرینگے ۔
۔۔۔۔
خیرپور(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممبرسازی کے پہلے مرحلے کے آخری شہر خیر پور میں ممبر سازی کا عمل شاندار انداز میں مکمل کرلیا گیا ۔وی آئی پی لوگوں کے شہر خیر پور کی پرسان حال مگر غیور عوام کی جانب سے خیرپور چھتری چوک پر پی ٹی آئی کے کاروان انصاف کا فقید المثال استقبال کیا گیا، کاروان انصاف میں موجود حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں پر پھول نچھاور کیئے گئے ۔چھتری چوک میں ممبرسازی کے کیمپوں پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ممبر شپ حاصل کی ،اس موقع پر موجود عوام اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت وزیراعلی سندھ کے شہر میں موجود ہیں جو کہ اس وقت مکمل کھنڈرات کا سماں پیش کررہا ہے ،ترقی اور خوشحالی کے دعوے داروں کے شہر کے ہسپتالوں میں معصوم بچے ادویات اور آکسیجن نہ ملنے پر اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیںآج اسی ہی غیر انسانی رویوں کی وجہ سے یہاں کی عوام نے اپنی مقامی قیادت کا ہاتھ چھڑاکر ہمارے قائد عمران خان کا ہاتھ تھام لیاہے ،انہوں نے کہا کہ اس ملک کے لٹیرے اب ایک دوسرے کو بچانے کے لیے اکھٹے ہوچکے ہیں ،کیونکہ ان کو علم ہوچکاہے کہ ملک میں احتساب کا عمل اب ان کے گریبانوں تک پہنچ گیاہے۔اس موقع پر ضلع خیر پور کی سماجی شخصیت شاکر شاہ ،شہاب سلطان ،آغا سیف اللہ ،آغا مولابخش پٹھان،سردارپپوخان چاچڑ نے بھی کاروان انصاف بس کی چھت پر کھڑے ہوکر خطاب کی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔
۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاک چین اقتصادی راہداری یقینا ایک ایساقومی منصوبہ ہے جس کی تکمیل میں سست روی ‘ کرپشن اور جانبداری و مخصوص طبقات کے مفادات کی روایت سے اجتناب کیا گیا تو اس سے ملک و قوم کی ہی نہیں بلکہ پاکستان ‘ چین ‘ افغانستان اور ایران سمیت پورے خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے مگر اس منصوبے کی تکمیل کیلئے جہاں شفافیت و غیر جانبداری کی ضرورت ہے وہیںاس منصوبے کیخلاف روبہ عمل قوتوں کی سازشوں کو ناکام بناکر امن وتحفظ کی فراہمی بھی ناگزیر ہے اور اس حوالے سے آرمی چیف وافواج پاکستان کا عزم پاکستان کے خوش آئند مستقبل کی ضمانت ہے ۔یہ بات نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی ‘ جنرل سیکریٹری امیر علی خواجہ ‘ عقیلہ غوری ‘ فیصل خان اور ایم آر پی سربراہ امیر پٹی و دیگر نے اقتصادی راہداری کے تکمیل کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کے آرمی چیف کے عزم کی توصیف کرتے ہوئے کہی ۔این جی پی ایف رہنماؤں نے کہا کہ غربت ہی جہالت کی ماں ہوتی ہے اور جہالت کی کوکھ سے پیدا ہونے والی بے راہروی جرائم ‘ بد امنی اور دہشتگردی جیسے اجگر پیدا ہوتے ہیں جبکہ جہالت کے پیٹ میں دولت کا لقمہ جانے سے حرص ‘ حسد’ ہوس اور لالچ کے جراثیم پلتے ہیں جو کرپشن کو جنم دیتے ہیں اسلئے اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ملنے والی معاشی خوشحالی سے غربت دور ہونے کی توقع ہے اور غربت دور ہوجائے تو دہشتگردی ‘ بد امنی ‘ کرپشن اور جرائم کے سانپ ازخود اپنی موت آپ مرجائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکارامیر سولنگی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کی جانب سے داعش کو پاکستان و بھارت دونوں کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کو مشترکہ طور پر دہشتگردی سے لڑنے کی تجویز کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کیلئے دہشتگردی کا مفہوم وتعریف جدا ہے کیونکہ اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خورارادیت مانگنے والے کشمیری حریت پسندبھارت کی نظر میں دہشتگرد اور ان کی پر امن جدوجہد دہشتگردی ہے اور پاکستان مہذب دنیا کی طرح امن دشمنی اور معصوم شہریوں کے قتل عام کو دہشتگردی مانتا ہے جبکہ بھارت طویل عرصہ سے کشمیر میں اسی دہشتگردی کا مرتکب ہے اسلئے یہ دونوں ممالک دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے باہم تو لڑ سکتے ہیں ‘مل کر نہیں لڑسکتے اسلئے بانکی مون کو تجاویز و مشورے پیش کرنے کی بجائے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے یو این قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ و ذمہ دارانہ کردار ااد کریں کیونکہ مسئلہ کشمیر حل ہونے بھارتی اور پاکستانی دونوں ہی مفاہیم کی دہشتگردی کا از خود خاتمہ بھی ہوجائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان وجہ تنازعہ بھی ختم ہوجائے جو دنیا کے محفوظ و پر امن مستقبل کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن’ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ودیگرنے کہاہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں 34مسلم ممالک کے عسکری اتحاد میں پاکستان کی شمولیت خطے میں بے چینی کا باعث بن سکتی ہے اور چونکہ ابھی پاکستان نے اس اتحاد کا باقاعدہ حصہ بننے کا اعلان نہیں کیا ہے جس سے قوم کو یہ امید ہے کہ تیر ابھی کمان سے نکلا نہیں ہے مگر قوم کی یہ امید کس حد تک صادق کا اس کا جواب وزیراعظم اور حکومت کو ابھی دینا ہے جو اگر قوم کی امیدوں کے مطابق ہی ہے تو پھر قوم اور حالات دونوں ہی پاکستان کے ا س تحاد میں شمولیت سے گریز کا تقاضہ کررہے ہیں لیکن اگر تیر کے کمان میں موجودگی کی عوامی امید باطل ثابت ہوئی تو موجودہ حکومت کا یہ کارنامہ اس ملک اور عوام کے ساتھ ہی نہیں بلکہ جمہوری نظام اکیساتھ بھی بڑا ظلم ہوگا جو حکمرانوں کو قومی امنگوں اور ملکی مفادات کے خلاف فیصلوں یا عوام کو اعتماد میں لئے بنا مستقبل کے حوالے سے فیصلوں کی اجازت ہر گز نہیں دیتا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) آج سے ستر برس قبل دنیا کے تمام ممالک نے باہمی تنازعات کے پر امن حل اور دنیا کے مستقبل کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کے عنوان سے مشترکہ پلیٹ فارم اس لئے تشکیل دیا تھا کہ دنیا کے ہر ملک کی سلامتی و خود مختاری برقرار رہے اور طاقتور ممالک کمزور ممالک پر جبر و تسلط سے باز رہیںمگر اقوام متحدہ اپنے قیام کے مقاصد و اہداف سے محروم ہے اور کمزور ممالک پر طاقتور ممالک کے مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی اس پلیٹ فارم کی جانبداری اور طاقتور ممالک کا گماشتہ و آلہ کار ہونے کا ثبوت ہے ۔پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی اوردیگر نے اقوام متحدہ کے کردار پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہمیشہ مسلم ممالک کے ساتھ جانبدارانہ سلوک کیا ہے جس کی وجہ سے کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی اپنی قراردادیں تک 68سالوںسے عملدرآمد سے محروم ہیںاورکشمیر ہی کی طرح فلسطین بھی پڑوسی ملک کی جابرانہ شکنجے میں تڑپ رہا ہے مگر اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرو مسئلہ فلسطین کے حل میں ناکام ہے لیکن اقوام متحدہ کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ دنیا اب اس کے کردار سے بیزار ہورہی ہے اور اگر اس نے طاقتور ممالک کی گماشتگی چھوڑ کر اپنے طاقت سے دنیا کا امن محفوظ بنانے کی کوشش نہیں کی تو مستقبل میں اقوام متحدہ نامی کسی عالمی پلیٹ فارم کا وجود نہیں ملے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) آل کا ر پینٹرز نیک پی خیل ایسو سی ایشن کے عہدہ داران محکمہ فارسٹ کے جانب سے غیر قانونی اور بے جا جرمانوں کے خلاف پھٹ پڑے غیر قانونی جر مانے بند نہ کی گئی تو آئندہ 26فروری بروز جمعہ کو شدید احتجاج کرینگے گزشتہ روز کبل گراونڈ میں کار پینڑ کے اجلاس میں فیصلے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کبل گراونڈ میں آل کار پینڑ ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس ہوا جس میں صدر محمد الیاس ، فنانس غفار علی، سیکرٹری اعجاز ، نائب صدر ولی رحمان ، محمد ابراہیم ، پریس سیکرٹری نواب اور دیگر شریک تھے اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مہنگائی کہ اس دور میں حکومت ہمارے حال پر رحم کریں اور محکمہ فارسٹ کے حکام کو غیر قانونی اور بے جا جرمانوں سے منع کریں انہوں نے کہا کہ مشیر وزیر اعلی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد نے ہدایت کی تھی کہ کار پینٹر کوبے جا تنگ نہ کیا جائے لیکن اس کے با وجود محکمہ فارسٹ کے اہلکار بے جار جرمانے عائد کر تے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر فارسٹ حکام کے جانب سے غیر قانونی جرمانوں کا یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو جمعہ کے دن کبل میں شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی)کبل کے مختلف با زاروں میں غیر قانونی کار پارکنگ ،تجاویزات کسی صورت قابل برداشت نہیں غیر قانونی اڈے ختم کرنے کے بارے مقامی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر کے ہدایت پر بلا یا گیا تاجر رہنما و ٹرانسپورٹ مشران کے اجلاس سے SHOمشرف خان کا خطاب گزشتہ روز تھانہ کبل میں کبل تاجر رہنمائوں اور ٹرانسپورٹ مشران کا ایک اجلاس طلب کیا تھا جس میں تاجر رہنما عبد الغفور خان، ٹرانسپورٹ صدر خائستہ با چا ، عالمگیر خان ، انور شیر لالہ کے علاوہ دیگر مشران موجود تھے جس سے خطاب کرتے ہوئے SHOمشرف خان کا کہنا تھا کہ کبل کے مختلف بازاروںمیں غیر قانونی اڈے ، کار پارکنگ اور نا جائز تجاویزات کسی صورت برداشت نہیں کرینگے مزید کہا کہ بازار سے رش کے خاطر میں اپنا کردار ادا کریں اس پر تاجر رہنما اور ٹرانسپورٹ صدور متفق ہو گئے اور یقین دہانی کرائیں اجلاس ختم ہونے کے فوری بات تاجر رہنما عبدالغفور ، ٹرانسپورٹ صدر خا ئستہ با چا، عالمگیر اور دیگر نے بازار سے باہر ایک جگہ کا معائینہ کیا اور اسے کو ٹرانسپورٹ سٹاپ کے لئے مو زون قراردیا جو آئندہ کے لئے ٹرانسپورٹر چوک اور با زار کے بجائے وہاں سٹاپ کریگا۔