گجرات کی خبریں 13/1/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) تبلیغ دین کی عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام جامعہ مدینة الاسلام (مرکز تبلیغ اسلامی) نزد دربار سائیں کرم الہی سرکار رحمتہ اللہ علیہ المعروف سائیں کانوانوالی سچی سرکار میں گزشتہ روز مکمل حفظ القرآن کا ایک شاندار مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں گجرات کے مختلف مدارس کے طلباء و طالبات شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی ای ڈی او پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ مینیجر آفیسر ساجد رئوف اور ڈپٹی ڈائریکٹر الیاس گل تھے۔ حفاظ کرام نے اپنی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کے مختلف حصوں کی تلاوت کی۔ پہلی پوزیشن صحال کرنے والے طالب علم حافظ حبیب الرحمن کو الیاس گل نے پانچ ہزار نقد اور اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم حافظ علی حسین کو ای ڈی او پرویز اختر نے تین ہزار نقد اور اعزازی شیلڈ سے نوازا جبکہ تیسری پوزشین کے حقدار حافظ غفار احمد کو ڈسٹرکٹ مینیجر آفیسر ساجد رئوف نے دو ہزار روپے اور شیلڈ ید۔ اس موقع پر مہمان گرامی نے جامعہ مدینة الاسلام کے اساتذہ اور طلباء کی بے حد تعریف کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ اس طرح کے مقابلے طلباء میں لگن اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں میاں اقبال مظہر کی ہدایت پرٹی او آر تنویر عباس کی قیادت میںاینٹی انکروچمنٹ سٹاف نے کھاریاںکے مختلف بازاروں میںگرینڈ آپریشن کرکے بڑی تعداد میںتجاوزات کا خاتمہ کر کے تجاوز کنندگان کا سامان ضبط کر لیا اور ان پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے جبکہ کار سرکار میںمداخلت پر 3دوکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرادیے گئے۔ عوامی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹرکی ہدایت پر ٹی ایم اے کھاریاںکی نے پولیس کے ہمراہ مین بازار کھاریاں، نیا بازار اور سنگھم بازار کھاریاں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اوربڑی تعداد میں تجاوزات کو ختم کردیا جس سے ٹریفک کے بہائو اور شہریوںکے گذرنے کے لئے راستہ کلیر ہو گیا ۔ ٹیم نے تجاوزات پر باٹا شوز مین بازار 2000،کاشف پکوڑا شاپ1000،رانا بشارت چکن شاپ1000، سلیم بٹ 500، ابراہیم آلو پیاز 1000، علی دہی بھلے پر 500روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ دریںاثنا جن دوکانداروںکے خلاف مقدمات درج کراے گئے ہیں ان میںریاض ولد مالک حسین ڈرائی فروٹ شاپ سنگھم بازار،شہباز برگر پوائینٹ سموسہ چاٹ سنگم بازار کھاریاںطارق ولد محمد احسان فلاور شاپ سنگم بازار کھاریاں شامل ہیں

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) اے سی گجرات نورالعین نے کم وزن روٹی اور زائد نرخوںپر سبزیاں فروخت کرنے پر 3ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر پرائس چیکنگ کے دوران اے سی گجرات نے عظمت اللہ اور ارسلان کو سبزیاں مقررہ نرخوںسے زائد ریٹ پر فروخت کرتے جبکہ ذوالفقار کو کم وزن روٹی فروخت کرتے پکڑ لیا جنکے خلاف مقدمات درج کر ادیے گئے ہیں۔

گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے میجر شبیر شریف شہید( نشان حیدر) ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری، ڈی او بلڈنگز محمد یونس، آصف علی میر، چیئرمین ڈویلپمنٹ اینڈ بیوٹیفکیشن کمیٹی اورنگزیب بٹ، نیسپاک انجینئر محمد اصغر اور کنٹریکٹر محمد فیصل بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام مقررہ ٹائم فریم کے اندر رہ کر ہر صورت مکمل کیا جائے ڈیڈ لائن میں ہرگز توسیع نہیں کی جائے گی ۔ انہوں بتایا کہ چیف سیکرٹری پنجاب رواں ہفتے کے دورا ن منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے کنجاہ آئیں گے جبکہ وزیر اعلی خود منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور کنٹریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ باہم کوآرڈینیشن سے کام کریں ہسپتال میں بجلی ، گیس، کھڑکیو ں ، دروازوں کی تنصیب اور ٹائلیں لگانے کا کام نقشہ کے مطابق فوری مکمل کریں ۔ انہوںنے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے لئے ڈاکٹرز و عملہ کی بھرتیوں کے عمل کو بلا تاخیر حتمی شکل دیں ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ہسپتال کے اندر لانز کی تیاری کا کام فوری مکمل کیا جائے نیز فارسٹ ڈیپارٹمنٹ روڈ کے اطراف لگے پودوں کی بہتر حفاظت یقینی بنائے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے واضع کیا کہ قومی ہیرو کے نام سے منسوب اس اہم ترین منصوبے کی تیاری کے لئے استعمال ہونیوالے میٹریل کی کوالٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، ناقص میٹریل کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا نیسپاک میٹریل کی کوالٹی ہر صورت یقینی بنائے۔ اس سے قبل بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور کنٹریکٹر نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) ضلع بھر سے996 منتخب بلدیاتی نمائندے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ریٹرننگ افسران عوامی نمائندوں سے حلف لیں گے۔ اس مقصد کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی او محمود اقبال گوندل، اسسٹنٹ کمشنرز میاںاقبال مظہر، شعیب نسوانہ اور تمام ریٹرننگ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نومنتخت بلدیاتی نمائندوں سے حلف برداری کی تقریبات ضلع کونسل ہال، ٹی ایم ایز ہالز، بلدیہ دفاتر اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہوں گی جبکہ تقریبات کی سکیورٹی کے لئے پولیس فول پروف انتظامات کرے گی۔ انہوں نے ریٹرننگ آفسران کو ہدایت کی کہ تمام نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو سیکرٹری یونین کونسلز کے ذریعے آگا ہ کیا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ تقریبات حلف بردار میں نومنتخب نمائندوںکے لئے بیٹھنے کے بہتر انتظامات کئے جائیں جبکہ متعلقہ یونین کونسلوںکے سیکرٹری بھی وہاں موجود ہوںگے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ماجد شریف ڈوگر نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران کو نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری بھجوادیے گئے ہیں تاہم جن نمائندوں کی کامیابی کا نوٹیفکشن ابتک جاری نہیں ہوا یا وہ بیرون ممالک ہیں ایسے ممبران سے بعد میں حلف لیا جائے گا۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) گجرات()ڈی سی او کی ہدایت پر میڈیسن کمپنی کے آئی ٹریڈرز کے سیل ہونے کے بعد دوسرے نام سے میڈیسن کا کاروبار کرنیوالے (ن) لیگی خواجہ شفاقت حفیظ گڈو کی کمپنی کے گودام میںپولیس محکمہ صحت کی ٹیم کا چھاپہ جعلی ادویات برآمد ایک اور ایف آئی آر درج تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کے قریبی ساتھی خواجہ شفاقت حفیظ گڈو کی شادمان کالونی میں قائم ایم ایس ٹریڈرز کمپنی پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پولیس نفری اور محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ شادمان کا لونی میں M.Sٹریڈرز پر چھاپہ مارکرکمپنی کے گودام میں سے جعلی ادویات برآمد کر لیں تھانہ سول لائن نے DCOلیاقت علی چٹھہ کی مدعیت میں ن لیگی رہنما خواجہ شفاقت حفیظ گڈو ، خواجہ بدر حفیظ گڈوکے خلاف 27ڈرگ ایکٹ 1976کے تحت رات گئے مقدمہ نمبر 39درج کر کے تفتش شروع کر دی یادرہے کہ سال 2015میں بھی خواجہ شفاقت حفیظ کی میڈیسن کمپنی کے آئی ٹریڈرز کے گودام پر چھاپے مارے گئے ڈرگ انسپکٹر احسان الہی کی مدعیت میں سابق MPA حاجی ناصر محمود اور خواجہ شفاقت حفیظ گڈو کے خلاف مقدمات درج ہوئے ۔