گجرات پی ٹی آئی نظریاتی گروپ اور لیبر ونگ کے رہنماؤں کا چودھری اصغر کی حمایت کا علان

 PTI, Ideological Groups

PTI, Ideological Groups

گجرات (نمائندہ خصوصی) الیکشن میں چند روز باقی ہیں اور گجرات کی سیاست عروج پر ہے لیکن تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پاکستان تحریک انصاف کی سیاست ڈانواڈول ہے، شہر کی 12 یونین کونسلز میں پارٹی ورکرز کو ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی نظریاتی گروپ اور لیبر ونگ کے رہنماؤں نے (ق)لیگ کی حما یت کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

اس سلسلے میں اک میٹنگ رہنما پی ٹی آئی مہر امتیاز احمد کی رہائش گاہ محلہ کالو پورا پر ہوئی،جس میں ملک اعجاز احمد ،مہر ندیم عباس ، اشرف شریف صدر لیبر ونگ ضلح گجرات ،محمد انیس بھٹی صدر انجمن تاجران شاہ حسین روڈ ،لطیف جاوید سینئر نائب صدر لیبر ونگ ضلح ،مرزا شبیر احمد، اشعر ندیم ،افتخار احمد ، مرزا حسن محمود، و دیگر شامل تھے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے (سابق سٹی ناظم ) چودھری اصغر تیل والا ان کی سابقہ شہر کی خدمات اور کرپشن سے پاک سیاست کی وجہ سے اپنی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کے( ن ) لیگ کو ہرگز کامیاب نہ ہونے دیں گے اس موقع پر چودھری حسنین اصغر تیل والا امیدوار چیئر مین و بیرسٹر چودھری صہیب احمد اصغر و دیگر موجود تھے مہر امتیاز و دیگر رہنماؤں نے کہا کے یونین کونسل 4 سے چیئر مین چودھری حسنین اصغر تیل والا کی کامیابی یقینی ہے اور چودھری اصغر تیل والا کی قیادت میں شہر کی 12 یونین کونسلز (ق)لیگ کے امیدوار ہی جیتیں گے۔