گجرات کی خبریں 21/7/2016

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) ”جدوں دیاں تیرے نال لڑ گیاں اکھیاں ” مشہور فلمی گانا کے خالق محمد لطیف سیف کا تعلق ضلع گجرات کے مشہور گائوں سوک کلاں سے ہے۔ انڈو پاک میں 100 سے زائد گلوکاروں نے یہ گانا اپنے اپنے انداز میں گایا۔ مگر کسی نے آج تک شاعر کا نام تک شائع نہیں کیا نہ ہی گانے کے رائلٹی شاعر کو دی ہے۔ انکی مشہور زمانہ کتاب ”اشک بہاتی تنہائی” میں یہ گانا شامل ہے اور برصغیر پاک و ہند میں مقبول ہے۔ گجرات کے علمی ادبی حلقوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ممتاز شاعر اور اس گانے کے خالق محمود لطیف سیف کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا جائے تاکہ وہ ادب کی بہتر انداز میں خدمت کرتے رہیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) گجرات کے ممتاز شاعر و ادیب احسان فیصل کنجاہی کی نئی کتاب ”پورکھراں دا” منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ کتاب ان کی شاعری پر مشتمل ہے جس میں حالت حاضرہ کے حوالے سے شاعری شامل کی گئی ہے۔ کامران پبلشرز ضلع گجرات اور شریف کنجاہی لائبریری کنجاہ کے زیر اہتمام شائع ہوئی ہے جسے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق شرقپوری ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے والد محترم بائو محمد شفیق جو گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے تھے انکے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسواں بروز اتوار دن 11 بجے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس عقب ظہور الٰہی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری کریں گے۔ جبکہ خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کا ہو گا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ویلڈن دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ۔ میٹرک کے امتحانات میں 100 فیصد نتائج کا مظاہرہ۔ طلبہ و طالبات نے شاندار نتائج کا مظاہرہ کیا اور ادارے کا نام روشن کیا۔ زرش سلمان نے 1058 ‘ حافظ ابوبکر لیاقت نے 1032′ حوریہ زینب نے 1012′ اُم الخیر نے 1009′ کرن جاوید نے 1003′ محمد عبداللہ عظمت نے 1002′ مناہل ندیم نے 999′ محمد غواث نے 999′ عرشیہ ساجد نے 997′ احمد سعید نے 989′ رمیشہ ساجد نے 978′ مریم جاوید نے 975′ حمنہ سیف نے 965′ محمد سفیان نے 962′ عبداللہ نواز نے 954’ نایاب غزل نے 914 نمبر حاصل کئے جبکہ دیگر طلبہ و طالبات نے بھی نمایاں نمبرز حاصل کئے۔ ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں ترقی کی منازل طے کر سکیں۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) آج شہباز شریف پارک میں دوسرے سالانہ شہباز شریف فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہو گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کے مطابق اختتامی تقریب ‘ فائنل میں اہم شخصیات مہمانان خصوصی ہونگے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)ضلعی انتظامیہ ا ور ٹی ایم اے گجرات نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ہزاروںپرانے ٹائر ناکارہ بنا دیے ہیں، ٹائروںکی شریڈنگ شاہین چوک کے علاقہ میںکی گئی اس موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ /اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ٹی ایم او خرم محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈینگی نہایت خطرناک مرض ہے مگر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس سے بچائو ممکن ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، ٹی ایم ایز سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ شہریوںکو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام وسائل برئوے کار لارہے ہیں اسی سلسلے میں فروٹ منڈی کو بھی گجرا ت سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹی ایم ایز کو شہر کی صفائی کا نظام بہتر بنانے ، پرانے ٹائروںکو تلف کرنے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت کو سرویلینس کا نظام مزید موثر بنانے اور شہریوںمیں آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس مقصد کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جا چکی ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ سکریپ، نرسریوں ٹائروںکے کاروبار سے وابستہ افراد اور بڑی فیکٹریوں کی انتظامیہ انسداد ڈینگی کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل یقینی بنائیں خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف فوجداری کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔ انہوںنے شہریوںسے کہا کہ وہ اپنے گھروںمیں فریج،روم کولر ، پودوںکے گملوں، پرندوںکو پانی کے برتنوںمیں پانی جمع نہ ہونے دیں ،اپنے گھر اور گلی محلے کی صفائی کا خیال رکھیںتاکہ ڈینگی کو مکمل شکست دی جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف ضلع بھر میںیوم سیاہ منایا گیا۔ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں ملازمین نے بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ، نماز ظہر کے بعد شہدائے کشمیر کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی نے 4عطائی ڈاکٹروںکے کلینک سیل کر دیے ہیںجبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر شنواری ہوٹل کے مالک پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر اے سی کھاریاںنے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کے ہمراہ خالد کلینک ، ریاض کلینک ، پرویز کلینک ، پنجن کسانہ اور شبیر کلینک منڈیر کی اچانک چیکنگ کی اور بغیر ڈگری پریکٹس کرنے اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے پر انہیں سیل کر دیا ۔ بعد ازاں جی ٹی روڈ پر شنواری ہوٹل کی چیکنگ کی جہاں صفائی کے انتظامات غیر تسلی بخش تھے جس پر مالک آفتاب پر25ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا
۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات فروخت کرنیوالے 11افراد کے خلاف مقدمات عدالت بھجوانے کی سفارش کر دی ہے، جعلی ادویات فروخت کرنیوالے ایک فرد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 8کو سخت وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین بورڈ/ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں ڈی ڈی او ایچ ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد علی مفتی، سیکرٹری محمد وسیم اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 26کیسز پیش کئے گئے جن پر تفصیلی غور کے بعد گیارہ افراد کے خلاف مقدمات عدالت کو بھجوانے کی سفارش کی گئی جبکہ جن افراد کو وارننگ دی گئی ہے انہیں واضع کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے دھندے میں ملوث ہونے کی صورت میں انکے خلاف سخت ایکشن ہوگا ۔ ڈی سی او نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ نشے کے عادی افراد کی بحالی کے مراکز کی چیکنگ کی جائے اور جن سنٹرز میں ڈاکٹرز موجود نہیں انکے خلاف کاروائی عمل میںلائی جائے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے اور کسی بھی فرد کو شہریوںکی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ہائوس آفیسرز نے احتجاج ختم کردیا ہے۔ ہائوس آفیسرکے احتجاج کی اطلاع پر ڈی سی او فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچے اور پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال گل، ایم ایس ڈاکٹر شیر علی نیازی، کے ہمراہ ینگ ڈاکٹر ز سے مذاکرات کئے، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، صدر پی ایم اے ڈاکٹر مقصود زاہد ، انجمن بہبودی مریضان کے خادم علی خادم بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ ینگ ڈاکٹرز کے عہدے داروںنے انہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ینگ ڈاکٹرز کے عہدے داروںکو بتایا کہ ہائوس آفیسر ز کی رواںماہ کی تنخواہ کا بجٹ جاری ہو چکا ہے جبکہ گذشتہ ماہ کی ادائیگیوں کے لئے فوری طور پر کیس حکومت کو بھجوایا جائے گا ، وہ خود بھی محکمہ صحت اور فنانس کے حکام سے رابطہ کرکے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے جلد سے جلد فنڈز حاصل کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔ ڈی سی او نے ڈاکٹرز ہاسٹل کی تعمیر مرمت کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس مقصد کے لئے درکار فنڈز ضلعی حکومت فراہم کرے گی ۔ پرنسپل نواز شریف میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو یقین دلایا کہ پی ایم ڈی سی کے متعلقہ مسائل کو جلد سے جلد حل کرانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیااور اپنی ذمہ داریاںبھرپو ر محنت اور لگن سے سرانجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ کو سکول کھولنے کی اجازت نہیں، خلاف ورزی کرنیوالے سکولوںکی رجسٹریشن منسوخ اور انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ بعض علاقوں میں پرائیویٹ سکولز انتظامیہ کی طرف سے سکول کھولنے کی اطلاعات ہیں جس کا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروے15اگست کو کھلیں گے تاہم سکولوںمیں 14اگست کو یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)زرعی اراضی پر انڈسٹریل ایریا کی تعمیر کیخلاف 6دیہاتوں کے سینکڑوں مکینوں کا ڈی سی او دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا بنجر کو آباد کرو ، آباد کو بنجر نہ کرو معاشی قتل نہیں چلے گے انڈسٹریل ایر یا نا منظور نا منظور کے نعرے لگائے احتجاج میں شامل مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈ تھام رکھے تھے متاثرین کا کہنا تھا کہ 470ایکڑ زرعی اراضی پر ضلعی انتظامیہ صنعتکاروں کیساتھ ملکر انڈسٹریل ایریا IIتعمیر کرنا چاہتی ہے جبکہ گائوں کے 99فیصد مکین زرعی اراضی دینے سے انکار ی ہیں مگر انتظامیہ زور زبردستی کرتے ہوئے یہاں پر صنعتی ایریا تعمیر کرنے پر بضدہے گائوں کی زرعی ملکیتی زمین پہلے ہی کٹائو کے باعث بھمبر نالہ میں دریا برد ہو چکی ہے جبکہ کاشت کاری کیلئے بچ جانیوالے اراضی پر وہ پہلے ہی مویشیوں کیساتھ بمشکل گزر بسر کررہے ہیں کھوکھر غربی ، جھنڈے وال ، ساروکی ، منڈ، دھدرا ، شیخ سکھا کے متاثرین نے مطالبہ کیا کہ اگرہمارے مطالبات نہ مانے گئے اورہماری زمین پرزبردستی سرکاری قبضہ میں لیاگیا تو ہم حکومتی معاشی قتل سے پہلے وزیراعلیٰ ہائوس ، ڈی سی او دفاتر کے سامنے خودسوزی کرینگے مظاہرین کے وفد سے بعدازاں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے ملاقات کی وفد کی قیادت ملک لقمان ، ملک عرفان آف کھوکھر غربی ، ملک مظفر ، چوہدری اکرم ،ماسٹر طارق ، مہر اختر نے کی ڈسی او گجرات نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہ زرعی زمین ضرور ہے لیکن بھمبر نالہ کیساتھ ہونے کے باعث اتنی زرخیز نہیں ہے جتنی ہونی چائیے باقی اضلاع میں بھی زرعی زمینوں پر ہی انڈسٹریل اسٹیٹ بنی ہے کروڑوں روپے سے انڈسٹری لگانے والے صنعتکاروں کا بھی مطالبہ ہے کہ جگہ موزوں ہونی چائیے جہاں سوئی گیس سمیت تمام سہولیات ہونی چائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) صدر PTIیوتھ ونگ تحصیل کھاریاں چوہدری وسیم احمد جاوید بیگہ (کونسلر) نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران نفسانفسی میں اتنے مبتلا ہو چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو ہی بھول گئے ہیں مودی کے ساتھ صرف اپنی یاریاں نبھا رہے ہیں نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر انڈین فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں وہاں پر حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی بھی مذمت کرتے ہیں انشاء اللہ جب پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی تو عمران خان مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھیں گے اور کشمیر پر اپنا دو ٹوک اور واضح موقف دنیا کے سامنے پیش کر کے کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروائیں گے انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام کے قتل عام کی پرزور مذمت بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ممتاز سیاسی سماجی کاروباری شخصیت ملک مظہر اعوان پنجوڑیاں کی خصوصی کاوشوں اور واپڈا افسران کی خصوصی دلچسپی سے جنڈانوالہ 2فیڈر بنا کر اس کا نام واپڈا کے شہید ملازم کے نام پر رکھا گیا ہے یہ فیڈر گذشتہ 2ماہ سے کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کی جانب سے تھپلہ گرڈ اسٹیشن پر لورڈ میں بھی واضح کمی آئی ہے اور علاقہ کے مسائل بھی کسی حد تک ختم ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ بجلی کے وولٹیج بھی اگر پیچھے سے ٹھیک آئیں تو عوام کو بجلی پوری میسر آ رہی ہے اہل علاقہ نے ملک مظہر پنجوڑیاں اور افسران واپڈا کو یہ مسئلہ حل کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کے لئے پولنگ آج ہوگی تحصیل کھاریاں کے مختلف دیہاتوں میں بسنے والے مہاجرین آج اپنا حق خود ارادیت استعمال کریں گے اور اپنے امیدواروں کو ووٹ دیں گے مسلم لیگ(ن)، (پی ٹی آئی، ق لیگ)، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں کھاریاں شہر، ملکہ، ڈھل، باہروال، گلیانہ، سمیت دیگر علاقوں کے لوگ بھی آج ووٹ کاسٹ کریں گے مختلف سرکاری عمارتوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر صبح سرکاری اوقات 8بجے پولنگ شروع ہوگی اور شام5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ پولنگ اسٹیشنوں پر عملہ اور سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے قومی رضا کار بھی پولیس کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ضرورت پڑنے پر فوج بھی طلب کی جا سکتی ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں فیصلہ آج عوام اپنے ووٹوں سے کریں گے کہ کس کے حق میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) نوجوان سیاسی سماجی کاروباری شخصیت چوہدری ساجد محمود بھٹیاں نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے اور قرار دادیں پاس کرنے سے کام نہیں چلے گا ہمیں کشمیریوں کی عملی طور پر مدد کرنا ہوگی اور کشمیر کو انڈین تسلط سے آزاد کروانا ہوگا امت مسلمہ کو متحدہو کر اقوام متحدہ کو کشمیر کے حوالہ سے اپنی قراردادوں پر عمل کرنے کے لئے پریشر بڑھانا ہوگا تاکہ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو اور وہاں کے رہنے والے اپنی مرضی کے مطابق اپنے فیصلے کر سکیں انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ ہیں اور بھارتی مظالم کی پرزور مزمت بھی کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر چوہدری الطاف کا سول ہسپتال کھاریاں کا تفصیلی وزٹ۔ ای ڈی او فنانس گجرات اور محکمہ بلڈنگ کے افسران، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار جاوید نقوی بھی ہمراہ تھے ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد بنگش نے بریفنگ دی۔ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا اور مریضوں سے معلومات بھی حاصل کی گئیں اس موقع پر ڈی سی او اور ای ڈی او ہیلتھ نے ڈاکٹر فاروق احمد بنگش کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور شاباش دیتے ہوئے مزید بہتری لانے کی تاکید بھی کی۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے گائنی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا ٹاسک دیا اور کہا کہ یہاں پر خواتین مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور یہاں پر سے کسی قسم کی شکایت نہیں آنی چاہئے باقی کے تمام معاملات ٹھیک ہیں انہیں مزید بہتر بنایا جائے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد بنگش نے عزم کیا کہ سول ہسپتال کھاریاں کو ہرلحاظ سے ضلع گجرات میں مثالی بنائوں گا اور یہاں پر سرکار کی طرف سے دی گئی تمام سہولیات مریضوں کو بلاتفریق فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ ڈی سی او گجرات نے کم قیمت میں غیر معیاری بیڈز کی خریداری کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم بھی دے دیا یہ بیڈز سابقہ ادوار میں خریدے گئے تھے جو کہ ناقص پائے گئے اس کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام میں سست روی اور معیار کی کمی کا بھی نوٹس لیا گیا اور ٹھیکیدار کو بھی کام معیاری طریقہ سے اور جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کا ہمراہ ٹیم محکمہ صحت محمد طارق تحصیل فوڈ انسپکٹراور راجہ جاوید اختر ریڈر جی ٹی روڈ کھاریاں شہر کا دورہ کیا۔دوران چیکنگ دیہہ تھپلہ، پنجن کسانہ اور منڈیرکا دورہ کیا۔ شنواری ہوٹل جی ٹی روڈ کھاریاں کے مالک آفتاب خاں کو ناقص صفائی اور فوڈ لائسنس نہ ہونے کی بنا پر مبلغ25000روپے جرنامہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی کا ہمراہ ڈپٹی ڈرگ کنڑولر کھاریاںکا تحصیل کھاریاں میں موجود خالد کلینک ، ریاض کلینک ، پرویز کلینک ، پنجن کسانہ اور شبیر کلینک منڈیر لائسنس میڈیکل سٹورنہ ہونے اور ڈگری برائے پریکٹس نہ ہونے پر سیل کردیے گئے ہیں، چالان ڈرگ کورٹ میں ارسال کردیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی زیر صدارت جے یو پی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 23۔ جولائی بروز ہفتہ کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ جس میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورت حال اور تنظیمی امور زیر بحث لاکر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم، پاناما لیکس، احتساب ، کراچی آپریشن ، مقامات مقدسہ پر ہونے والی دہشت گردی اور دیگر امور مجلس شوریٰ کے اہم اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مراکز کو دہشت گرد تنظیمیں نشانہ بنا رہی ہیں، مگر ابھی تک حکمران سوئے ہوئے ہیں، او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے دہشت گردی کے خلاف اسلامی ممالک کو مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تفتان بارڈر پر عراق اور ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جانے والے اور سعادت حاصل کرکے واپس آنے والے سینکڑوں زائرین کو اپنے گھروں کو واپسی کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومتیں آئمہ معصومین کی زیارات میں رکاوٹیں کھڑی کرکے متعصبانہ کردار ادا کرنے سے گریز کریں۔ گذشتہ 14 عرب حکومتیں اورصدام حسین کی حکومت بھی یہ کام کرچکیں مگر آج بھی کربلا اور نجف عقیدت کا مرکز اورآباد ہیں۔کارکنوں سے گفتگو میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث زائرین تفتان بارڈر پرا یک بار پھر پھنس گئے ہیں۔ سکیورٹی کے نام پر زائرین کو تنگ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔پنجاب، سندھ،اور بلوچستان سے زائرین کی بڑی تعداد گذشتہ ایک ہفتے سے موجود ہے، انہیں کوئٹہ آنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ جبکہ سینکڑوں لوگ اپنے طور پر پہنچ گئے ہیں، انہیں ایران داخل نہیں ہونے دیا جارہا ، جو کہ ریاستی اداروں کی نااہلی ہے۔انہوں نے حکومت کی طرف سے کوئٹہ سے تفتان تک زائرین کو لے جانے اور واپس لانے کے لئے ہر ماہ دوبار کانوائے تشکیل دینے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسے ایک ہفتے میں د وبا ر کیا جائے اور پینے کے پانی، ادویات اور ڈسپنری جیسی بنیادی ضروریات کو بارڈر پر پورا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے کم آمدنی والے زائرین ایران عراق کے لئے تفتان کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔گرمیوں کی چھٹیوں میں یہ تعداد زیادہ ہونے سے ممکن نہیں کہ لوگ کئی کئی ہفتوں کانوائے کا انتظار کریں۔ حکومت اپنے فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل کی قیادت کو اعتماد میں لے کر ہفتے میں دو بار کانوائے کا اہتمام کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ کربلا اور نجف کی زیارات میں پابندیاں لگانے والے اس دنیا سے مٹ گئے اب ان کا کوئی نام لیواہے ، اور نہ ہی ان کی قبروں پرکوئی چراغ جلانے والا ہے۔ موجود ہ حکومت ہوش کے ناخن لے، محبان اہل بیت میں نام لکھوائیں، دشمنوں میں نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی کی مجلس شوریٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر پر روایتی سستی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے عالمی برادری کے سا منے بھارتی فوج کے مظالم کو بے نقاب کرے، ورنہ قوم اور تاریخ حکمرانوں کو معاف نہیں کرے گی۔سفارتی سطح پر لائحہ عمل کی تیار ی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فی الفور طلب کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی کومحض چیرمین کے عہدے کے لئے استعمال کیا ہے، کام کچھ نہیں کیا۔ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک بھارت کے ساتھ ہر قسمی تجارت کو بند کردیا جائے۔ یہ مطالبات قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت نئے جمعیت سیکرٹریٹ گڑھی شاہو روڈ پر جے یو پی نیازی کی مرکزی اور صوبائی مجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں میں کئے گئے۔جس میں پیر سید مصطفی اشرف رضوی، محی الدین محبوب کاظمی، پیر اختر رسول قادری،ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر جان،پیر عثمان نوری، مفتی عاشق حسین بخاری،پیر اسرار حسین شاہ، پیر عنصر فرید چشتی اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔قراردادوں میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میںدنیا کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا جائے کہ بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ کشمیر ی نظریاتی اور جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ ہیں اور ان کی تیسری نسل آزادی کے حصول کے لئے قربانیا ںدے رہی ہے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ سبز ہلالی پرچم لہراتے کشمیری نوجوان دنیا کو نظر کیوں نہیں آتے؟ عالمی برادری مسلمانوں کے بارے میں دوہرے معیار ترک کرے۔اجلاس سے خطاب میں پیر معصوم نقوی نے کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قومی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل استصوا ب رائے کے ذریعے کیا جائے۔ کشمیر یوں کی تحریک آزادی کو نظرانداز کرنا عالمی بے ضمیری کی انتہا ہے۔ انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کو کشمیر میں بہتا خون نظر کیوں نہیں آتا۔ انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔جے یو پی نیازی کے سربراہ نے زوردیا کہ ایران کے خلاف صرف عرب ممالک کے تحفظ کے لئے متحرک ہونے والی او آئی سی کشمیر پر خاموش کیوں ہے؟ اسے عرب و عجم کی تفریق کے بغیر تمام مسلمانوںکے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ یمن کے مجاہدین سے آل سعود کو بچانے کے لئے او آئی سی جاگ جاتی ہے، مدینہ منورہ کے قریب دھماکہ کیا گیا، مگر اسلامی تعاون تنظیم ابھی تک سکتے میں ہے۔ اسے امت مسلمہ کے مسائل میں بھی دلچسپی لینی چاہیے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاناما لیکس پراپوزیشن جماعتوں کو دباو بڑھانے کے لئے اتحاد تشکیل دینا چاہیے، وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کی میگا کرپشن کا احتساب نہ ہوا تو خطرہ ہے کہ مسلم لیگ ن کہیں کرپشن کو جائز قراردینے کے لئے قانون سازی ہی نہ کروالے۔ مجلس شوریٰ نے اتحاد اہل سنت کے حوالے سے مختلف گروپوں سے بات چیت پر بھی تبادلہ خیا ل کرتے ہوئے قرارد یا کہ سنی اکٹھے نہ ہوئے تو نظام مصطفی کے نفاذ کی تحریک کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم، سرزمین پارٹی اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی کرپشن مقدمات میں گرفتاری کو کراچی میں امن و امان بہتر بنانے میں اہم قراردیتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کی اغوا کاروں سے بازیابی کو سراہا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیری مسلمانوں کی شہادت تحریک آزادی مقبوضہ کشمیر کو دبانے کی ناکام کوشش ہے ۔جس طرح مسلمانوں سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور ان پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں اس پر پورا اقوام عالم سراپا احتجاج ہے ۔اقوام متحدہ اور حکمران عالم بھارتی ظلم و بربریت کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کی رائے کے مطابق ان کو آزادانہ زندگی بسر کرنے کا موقع دیا جائے۔کشمیری مسلمانوںکے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ضلعی صدر تحریک اویسیہ پاکستان نارووال نے شہدائے کشمیر کی یاد میں منعقدہ تحریک اویسیہ پاکستان ضلع نارووال کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس و یوم سیام کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی ضلعی صدر بزم رضائے محمد ۖ نارووال، صوفی شوکت علی اویسی سٹی صدر تحریک اویسیہ نارووال نے کہا کہ ہم کشمیر بھائیوں پر بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی شہادت آزادی مقبوضہ کشمیر کی پیشہ خیمہ ہو گی۔اجلاس میں قاری محمد ادریس اویسی ،قاری محمد ارشد اویسی، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی،محمد محسن اویسی، محمد آکاش اویسی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔اس موقعہ پر شہدائے کشمیراور محمد آکاش شبیر اویسی کی دادی مرحومہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) اسلام کسی مرد یا خاتون کو غیرت ،مذہب یا کسی اور عصبیت کی بناء پربے گناہ انسانوں کو قتل کرنے اجازت نہیں دیتا۔تکفیری خارجی انتہاپسندانہ سوچ پوری دنیا کیلئے پریشان کن ہے۔ داعش جیسی تنظیمیں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے بنائی گئی ہیں۔ترکی میں بغاوت کو محراب ومنبر نے ناکا م بنایا۔پاکستان میں محراب ومنبر کو متحد ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام ”علماء مشائخ کنونشن ”سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی۔ کنونشن کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم نوجوانوں کو تکفیری خارجی سوچ سے بچانے کیلئے کیلئے علماء کرام کو اپنا کرداراداکرنا ہے۔ آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں دہشتگردی کو تکفیری سوچ سے تقویت مل رہی ہے۔داعش کو سب سے زیادہ اسلحہ ہندوستان سپلائی کررہا ہے۔داعش ان ممالک پر حملہ آور ہے جو ممالک بشار الاسعد کے خلاف ہیں اور شام کی عوام کی حمایت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے امن و سلامتی سے کھیلنے کی سازشوں کا جواب دینے کیلئے مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے مسئلہ پر پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کا مؤقف قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب کشمیر یوں کو مزید غلام بناکرنہیں رکھ سکتا۔کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد منزل کے قریب ہے۔ پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے صدر مولانا عبد الحمید صابری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری اور خارجی گروہ نے مدینہ منورہ پر حملہ کیا ۔حرم مسجد نبوی ۖ پر حملہ کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کے غدار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پورا عالم اسلام سعودی عرب کی حکومت کے سربراہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی عرب کے سلامتی کے اداروں کے جوانوں نے حرم نبوی ۖ پر حملہ کو ناکام بناکر پوری مسلم امہ کو سرخرو کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ہر قسم کے تعصبات اور فرقہ واریت سے بالاتر توحیدو سنت کی دعوت کو پھیلارہی ہے۔ پاکستان علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر مولانا نعمان حاشر نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل غیر مسلموں کے حقوق کی پاسبان ہے۔ پاکستان کے آئین اور قانون نے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا تعین کردیا ہے۔ ہر کسی کو قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کرنی ہے۔ پاکستان علماء کونسل اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا طاہر عقیل اعوان نے کہا کہ پاکستان،ترکی اور ارض حرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ترکی ،سعودی عرب ،اور پاکستان کیخلاف امریکہ ،بھارت اور دیگر قوتیں سازشوں سے باز آجائیں ۔شیخ الحدیث مولانا عبد الرائوف نے کہا کہ امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنے کیلئے فتنے ابھررہے ہیں ۔ہمیں اپنے اکابر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قرآن وسنت سے رہنمائی لینی ہے۔ قرآن کریم میں واضح بتایا گیا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔بے گناہ انسانیت کے خون سے کھیلنے والے نہ ہی مسلمان ہوسکتے ہیں اور نہ ہی مسلمانوں کے نمائندہ ہیں۔ دریں اثناء علماء و مشائخ کنونشن کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قندیل بلوچ کا قتل افسوسناک ہے ۔قندیل بلوچ کے قتل میں مکمل انصاف ہونا چاہئے۔ کنونشن میں ایک قرار داد کے ذریعے شہید تحفظ ارض حرمین الشریفین مفتی حبیب الر حمن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ مفتی حبیب الرحمن شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسابق جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم بربریت کی بدترین مثال ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر پر سب سے پرانا مسئلہ ہے جس کے حل کیلئے اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خودارادیت کی قرارداد پاس کی لیکن بھارت ہٹ دھرمی سے میں نہ مانوں کا مظاہر کررہا ہے بھارتی حکومت کی جانب سے بچوں، بوڑھوں، خواتین، جوانوں سب کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں شہید کیا جارہا ہے ۔بھارت حکومت ظلم و تشدد سے آزادی کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کررہی ہے کشمیر کی آزادی کے لیے لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے نئی نسل کو آزادی کا پیغام دیا ہے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بھارتی جارحیت سے آزاد ہوگا۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ بھارتی حکومت سے مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پرجوش تعلقات کشمیریوں سے غداری ہوگی۔پاکستان سفارتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی اداروںسے رجوع
کرے اور بھارت پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پابندیاں عائد کروائے ۔اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائے۔انہوں نے کہاکشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ تورنے والے ہندوہوش کے ناخن لیں،بھارتی فوج کشمیریوں کوحق خوداریت سے دستبردار نہیں کرواسکتی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ21جولائی کے انتخابات میں تحریک انصاف آزاد کشمیر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے ضرور گاڑے گی ۔اس وقت عوام کے سامنے کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے حکمرانوں کی کرپشن اورلوٹ مار سب بے نقاب ہوچکی ہیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن تحریک آخری مرحلے میں داخل ہونے والی ہے ۔جن حکمرانوں نے عوام کے پیسے کا غلط استعمال کیا ان سے وہ پیسہ واپس لیکر عوام پر لگائیں گے اور جن لوگوں نے اس قوم کو خون میں نہلایا ان کو فوری سزائیں بھی دلوائینگے ۔ملک کے موجود حالات اس وقت حکومت کے خلاف ہیں اقتدار پر قابض حکمرانوں کو اس قوم کا پیغام بھی مل چکاہوگا کہ اب ان کو بچانے کی بجائے ان کو گھر بھیجنے کے لیے یہ قوم چیرمین عمران خان کے ساتھ سڑکوں پر ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا ۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس حکومت نے پاکستان کے اثاثوں کو بیچ کر لندن میں جائیدایں بنائی ہیں جبکہ ان حکمرانوں کے بچوں کے دنیا بھر میں کاروبار قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرکے شروع کروائیگے ۔اس حکومت میں بیٹھے معتبر وزیروں کا اوڑھنا بچھونا صرف اقتدار ہے یہ لوگ عوام کے پاس صرف انتخابات کے دنوں میں ووٹوں کی بھیک مانگنے جاتے ہیں اس کے بعد اس قوم کے ساتھ خود بھی زیادتیاں کرواتے ہیں اور اپنے اپنے ماتحت محکموں کو بھی کھلی چھٹی دیدتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پاکستان کے ساتھ کشمیری عوام سے بھی بہت سے وعدے کئے تھے جو دونوں ہی کے سامنے ناکام رہی ہے ۔ان لوگوں کی بھارتی مظالم اورکشمیر کی آزادی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ان کا بنیادی مقصد صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔