گجرات کی خبریں 11/05/2015

گجرات (جی پی آئی) بلوچستان کے اندرونی حالات انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کر چکے ہیں نوجوان ڈگریاں اٹھائے بھیک مانگ رہے ہیں وزیر اعظم نے انتخابات میں جو بلند و بانگ دعوے کئے تھے وہ صرف انتخابات تک محدود رہ گئے ہیں۔ عملی طو رپر کوئی ایک وعدہ بھی وفا نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے سابق سیکرٹری جنرل سردار رئوف خاں ساسولی نے گجرات میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے وعدے انتخابی تھے عملی طور پر ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ بلوچ عوام انتقامی نہیں بلکہ پیار کرنے والے ہیں سردار اکبر بگٹی کے مقدمہ کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔ ملکی حالت کو درست سمت پر کرنے کیلئے فوجی عدالتوںکا قیام ضروری ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے فوجی عدالتیں بہت پہلے قائم کر دینی چاہئے تھیں جرائم کے خاتمہ کیلئے فوجی عدالتیں ضروری ہیں سابقہ ادوار میںبلوچستان سے کافی زیادتیاں ہوئی ہیں۔ کرپشن عروج پر ہے بے لگام افسر شاہی نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انصاف بلوچستان میں بغیر نذرانہ کے نہیں ملتا ۔ نیب کا بلوچستان میں کوئی عمل دخل نہیں نیب اسلام آباد میں ہے۔ بلوچستان کے عوام ترقی کے منتظر ہیں۔ سردار رئوف خان ساہولی نے کہا کہ بلوچ عوام ترقی کے مخالف نہیں۔محمود خاں اچکزئی کے مطالبات اور فرماشء کو پورا کرنے کی بجائے بلوچستان کے عوام کو ریلیف دیں۔ وفاقی اداروں میں ملازمین کا کوٹہ ہر بھرتی پر میرٹ پر کی جائے۔ بلوچستان کے عوام کو نظر انداز نہ کریں۔ نوجوان ڈگریاں اٹھائے سڑکوں پر بھیک مانگ رہے ہیں۔ سردار رئوف خان ساسولی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر ‘ مذہبی راہنمائوں’ ادبی’ دانش ور ‘ صحافی اور سیاسی راہنما ملک میں امن کی بحالی کیلئے عملی طور پر میدان میں آئیں۔ دینی مدارس اور کتابوں پر پابندی سے ملک کا امن بحال نہیں ہو گا۔ بلکہ حالات مزید خراب ہوں گے۔ امن دوستی کی فضاء پیدا کرنا ہو گا۔ نفرتوں کے خاتمہ کیلئے عملی کام کرنا ہو گا۔ بلوچستان کے عوام پیار کرنے والے ہیں انہوں نے چوہدری ظہور الٰہی جنکو مچھ جیل میں ڈالا گیا تھا ان سے پیار کیا تھا آج بھی پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔ بلوچ عوام چوہدری برادران کو محبت کرتے ہیں۔ پریس کلب کیلئے بلوچستان کے پھلوں کے پودے تحفہ کے طور پر دینے کا وعدہ بھی کیا۔
……………………………………
……………………………………

گجرات (جی پی آئی) ے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے گھی اور دہی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 4گراں فروشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر و پرائس مجسٹریٹ عرفان علی کاٹھیا نے رنگ پورہ ٹبہ اور جی ٹی روڈ کے علاقوں میں ممتاز محمود اور رفقت حسین کی دکانوں کو چیک کیا ۔ دونوں دکاندار گھی مہنگے داموں فروخت کرنے کے مرتکب پائے گئے اسی طرح شفیع آباد کے علاقہ میں عمران اسلم اور رضوان اسلم کو دہی مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے بسم اللہ گجر ڈیری اور الحسین ڈیری کو اچانک چیک کیا جہاں دکاندار امان اللہ اور اسد شریف دہی 65روپے فی کلو کی بجائے 80روپے فی کلو فروخت کر رہے تھے ۔ گراں فروشی میں ملوث ان دکانداروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

……………………………………
……………………………………

گجرات (جی پی آئی) ماں کی گود بچے کی اولین درسگاہ ہے مائیں اپنے بچوں میں منشیات کے خلاف نفرت کا کلچر پیدا کریں اس بات کا اظہارممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق نے دی ایجوکیٹرز بارہ در کیمپس نے مدر ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب میںخواتین سے کیا انھوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم رکن ہیں اور ان کے بغیر معاشرہ ناممکن ہے اور اس حوالے سے معاشرے میں ان کا رول بھی نہایت اہم ہے ما ئیں اپنے بچوں کی تربیت کے ساتھ اس بات کو بھی ذہین نشین کر لیں کہ منشیات معاشرے میں ایک ناسور کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور یہ ناسور آنے والی نسلوں کو با شعور بنا کر ختم کیا جا سکتاہے کیونکہ منشیات کے استعمال سے پہلے انسان اپنے ذہین سے فیصلہ کرتا ہے سنائلہ سرور نے کہا کہ منشیات نے کئی مائوں کی گودیں اجاڑ دی ہیں لہذا ہر ماں اپنے بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت کے ساتھ منشیات کے حوالے سے باشعور بنائے تاکہ کوئی بچہ بھی منشیات کی دلدل میں پھنس نہ پائے۔

……………………………………
……………………………………

گجرات (جی پی آئی) اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے خبر دار کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران اپنی انا کا مسئلہ چھوڑ کر یمن میں امن قائم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ اسلامی دنیا کو مزید تقسیم نہ کریں۔تنازع کو مزید الجھانے کی بجائے سلجھانے پر کام کریں۔ توسیع پسندانہ عزائم ایران کے ہوں یا سعودی عرب کے خطے کے لئے نقصان دہ ہوں گے۔صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ سابق یمنی صدر علی صالح کا امن فارمولے کو قابل عمل بنایا جائے لیکن سعودی عرب نے بمباری جاری رکھی تو حشر روس اور امریکہ جیسا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود یمن پر فضائی حملے جاری رکھنا سیاسی اور اسلامی اخلاقیات کے منافی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ایران اور سعودی عرب عالم اسلام کو تقسیم نہ کریں۔ امت مسلمہ پہلے ہی فرقوں میں بٹ چکی ہے۔ اب عرب اور فارس کی تقسیم بھی نقصا ن دہ ہوگی۔قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ تنازع یمن کے حل کے لئے سابق یمنی صدر علی صالح کا فارمولا قابل عمل نظر آتا ہے۔ اسے تسلیم کرکے فریقین مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرکے سیاسی ڈھانچے پر بات چیت کریں۔سعودی عرب اور یمن کے سیاسی گروہوں کو چاہیے کہ آپس کے مذاکرات سے مسئلے کا پرامن حل نکالیں۔ تاکہ خطے میں خوشحالی اور ترقی لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر مسلسل بمباری جاری رہی تو وسائل اور اسلحہ رکھنے کے باوجود سعودی عرب کا یمن میں حشر وہی ہوگا جو روس کا افغانستان اور امریکہ کا ویتنام میں ہوا تھا۔ اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین نے افسوس کا اظہار کیا کہ ابھی تک یمن کی جنگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ کیونکہ امت مسلمہ کے اتحاد کا شیرازہ بکھیرنے والے خوش ہیں اس لئے فریقین کی طرف سے سیاسی بلوغت کا اظہار بہت ضروری ہے۔ جس کے لئے علی صالح کے فارمولے پر عملدرآمد کرکے آئندہ نسلوں کو آگ اور خون سے بچا کر امن کے راستے پر لایا جاسکتا ہے۔اس موقع پر پاکستان علماء و مشائخ کونسل کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ کہ گنبد حضراء کو گرانے کی باتیں کرنے والوں کی زبان سے حرمین شریفین کی تحفظ کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ حرمین شریفین کا تحفظ گنبد حضراء کے غلام ہی کریں گے۔ اللہ کے سواء کسی سے مدد مانگنے کو شرک کہنے والے پہلے امریکہ کی مدد اور اب پاکستان کی مدد کے منتظر نظر آتے ہیں اللہ کے سواء کسی سے نہ ڈرنے والے اب حوثی قبیلہ سے ڈرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے کہا کہ حرمین کی حفاظت کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے مگر سعودیہ کے شریفین و سعودین کی حفاظت ہم پر فرض نہیں ہے۔ یمن کی لڑائی ان کا اندرونی معاملہ ہے انشا ء اللہ ہم حرمین شریفین پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انشاء االلہ ہمارے مال’ جان ‘ اولاد سب تحفظ حرمین پر قربان کئے جائیں گے۔

……………………………………
……………………………………

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ٹریفک خادثہ میں شدید زحمی ہو گئے،ممتا زشحصیات نے ان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی عیادت کی ،عیادت کرنے والوں میں صدر موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن شفیق الرحمان بٹ،لالہ یوسف،صدر پناجب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز،ڈاکڑرزاق احمد غفاری،شیخ ریحان عرفان،صہیب سرور و دیگر شامل ہیں

……………………………………
……………………………………

گجرات (جی پی آئی) چوہدری ندیم ملہی عرف شمع کے کزن چوہدری سفوان ملہی رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے۔انکی شادی پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری وقاص منیر ملہی کی ہمشیرہ کے ساتھ بخیر و خوبی سرانجام پائی۔ تقریب رخصتی کا اہتمام قصر نور میرج ہال میں کیا گیا۔ مہمانوں کا استقبال چوہدری وقاص منیر ملہی’ چوہدری شاویز منیر ملہی’ چوہدری ندیم عباس ملہی و دیگر نے کیا۔ تقریب رخصتی میںسیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری افضل گوندل ‘ راہنما تحریک انصاف ‘ چوہدری عثمان دھدرا’ ملک اعجاز’ چوہدری عاطف بٹ’ چوہدری ریاض ملہی’ چوہدری ندیم عباس ملہی’ چوہدری تنویر ملہی’ چوہدری افضل ڈھنسیہ’ چوہدری اشرف ملہی’ چوہدری وسیم ملہی’ راہنما پاکستان پیپلز پارٹی مٹھو بٹ’ چوہدری ظفر اللہ ڈھنسیہ ‘ چوہدری عرفان امیر’ چوہدری عمران تنویر ملہی’ چوہدری مہران تنویر ملہی’ AD خورشید ‘ مجید اللہ ملہی’ چوہدری جاوید اقبال ملہی’ چوہدری شہزاد وڑائچ’ چوہدری حماد وڑائچ’ چوہدری ثاقب چیمہ’ چوہدری جاوید اقبال ملہی آف پلاسکو پی وی سی’ حافظ محمد اسلم قادری’ چوہدری عظمت اللہ وڑائچ’ چوہدری علی نواز وڑائچ نمبردار’ چوہدری غلام عباس ملہی’ سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر’ چوہدری مظفر ڈھنسیہ’ چوہدری تصور ڈھنسیہ’ چوہدری قاسم علی’ چوہدری اسد ملہی’ چوہدری ذیشان وڑائچ’ چوہدری جواد ملہی’ شوال چوہدری’ چوہدری جعفر ملہی’ چوہدری شہزاد ڈھنسیہ’ چوہدری علی حیدر ڈھنسیہ’ چوہدری ذوالفقار احمد’ چوہدری ذکاء اللہ وڑائچ’ چوہدری بلال ذکاء وڑائچ’ چوہدری قاسم ضیائ’ ذوالفقار حیدر ملہی’ ہاشم ملہی’ کاشف بلال ملہی’ محمد یوسف ملہی’ مدثر ملہی ‘ حافظ شفقت’ چوہدری صالح محمد’ ندیم بلوچ’ چوہدری نقاص ابیر’ چوہدری مون وڑائچ’ چوہدری عاصم ملہی’ چوہدری عمار ملہی کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Gujrat News

Gujrat News