گجرات کی خبریں 29/5/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) رمضان المبارک کی آمد ضلع بھر میں لوڈ شیڈنگ سے لوگ پریشان۔ سخت گرمی اور بجلی کی آنکھ مچولی کا مقابلہ جاری۔ ہر گھنٹے بعد بجلی بند رہی۔ گیپکو کے حکام کی جانب سے تمام وعدوں کے باوجود رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے اور عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات شہر میں مختلف مقامات پر رمضان دستر خوان قائم ہو گئے۔ مخیر حضرات ان دستر خوانوں پر روزے داروں کی افطاری کا اہتمام کر رہے ہیں۔ امام بارگاہ حسینیہ، سیٹھ جاوید ٹریڈرز’ شاری موٹرز’ کوٹھی سید حامد علی شاہ میں رمضان دستر خوانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ روزہ داران ان دستر خوانوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کی عظیم روحانی شخصیت پیر سید ولایت علی شاہ المعروف شہنشاہ ولایت کے خانوادے پیر سید حامد علی شاہ کے صاحبزادہ پیر سید زاہد مصطفی شاہ کی طرف سے کوٹھی سید حامد علی شاہ نزد اسٹیٹ لائف بلڈنگ جی ٹی روڈ میں عظیم الشان رمضان دستر خوان کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح پیر سید نذر حسین شاہ نے کیا۔ اس موقع پر ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ خدامان شہنشاہ ولایت اس دستر خوان پر روزہ داران کی خدمت کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)امام بارگاہ حسینیہ گجرات میں یکم رمضان المبارک کو روزہ داران کے لئے رمضان دستر خوان کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی افطاری جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری نے کروائی۔ روزہ داران کو بٹھا کر لنگر حسینی کروایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق نے ہی صحیح معنوں میں عوام کی بھر پور خدمت کی۔ اور آج عوام مسلم لیگ ق کی خدمات کو یاد کرتے ہیں۔ اور دوبارہ مسلم لیگ (ق) کی حکومت کیلئے دعا گو ہیں۔ وہ گزشتہ روز میاں اکبر ہائوس میں اپنی سالگرہ کے موقع پر اظہارِ خیال کرر ہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کی عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا ہے اور آئندہ بھی کریںگے۔ آنے والے وقت میں مسلم لیگ (ق) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ لوڈ شیڈنگ ‘ بیروزگاری ‘ اور لا قانونیت کی وجہ سے عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اور مختلف مقامات پر ہمارے کارکنوں کو حراساں کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا۔ ہم اپنے ساتھیوں کے ہمیشہ شانہ بشانہ رہیں گے اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ میاں عمران مسعود نے کہا کہ میاں اکبر ہائوس کے دروازے ہمیشہ عوام کیلئے کھلے ہوتے ہیں۔ ہم عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی وقت حاضر ہیں۔ مسلم لیگ (ق) ایک دفعہ برسراقتدار ہو گی۔ اور عوامی مینڈیٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں جا کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے چوہدری جاوید پڈا کی رہائشگاہ پر جا کر انکی عیادت کی۔ اور انکی صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے جاوید پڈا کی پارٹی کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر چوہدری جاوید پڈا کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ ان کے ہمراہ شیر افگن’ حامد وڑائچ’ و دیگر رہنما بھی تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوانے پر فارمنس پر سستے رمضان بازار ظہور الہی اسٹیڈیم کے انچارج کو فوری طور پر تبدیل کر دیا ہے جبکہ فرائض میں غفلت اور باقاعدہ یونیفارم نہ پہننے پر رمضان بازار ظہور الہی اسٹیڈیم، کنجاہ اور ڈنگہ میں تعینات مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروںکی سخت سرزنش کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز رمضان بازارظہور الہی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا جہاں انتظامات تسلی بخش نہ تھے جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہوںنے انچارج بازار الطاف حسین کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی اور انکی جگہ اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل کو انچارج مقرر کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنرنے دوران ڈیوٹی یونیفارم نہ پہننے، ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا نہ کرنے پر مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو انہیں فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے رمضان بازاروں کے انچارج افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام رمضان بازاروں میں الیکٹرانکس ریٹ ڈسپلے ہونے چاہیے، گھی، آٹا، چینی، دالوں سمیت تمام ضروری اشیاء ڈیمانڈ کے مطابق وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ تمام افسران واہلکار اپنے نام اور عہدے کا ٹیگ لگائیں ، نیز مارکیٹ کمیٹی کا عملہ یونیفارم میںہونا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کے دوران 19گرانفروشوںپر ساڑھے 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 179دوکانوں اور مارکیٹس کی اچانک چیکنگ کی اس دوران 19دوکاندار گرانفروشی کرتے پکڑے گئے جن پر فوری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کو سراہا ہے اور ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے اور مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور گرانفروشوں کے خلاف قانون کیمطابق ایکشن لیا جائے
۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کے آخری وفاقی بجٹ کو بھی سراسر دھوکہ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن خریدنے کیلئے ہزار ارب روپے ن لیگیوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کے نام پر رکھ دئیے گئے ہیں، 341 ارب کے کسان پیکیج کا اعلان کر کے صرف 20 ارب جاری کیے وہ بھی ن لیگی اور پٹواری کھا گئے، مودی کو خوش کرنے کیلئے بھارتی کسان کو خوشحال ہمارے کسانوں کو بدحال کر رہے ہیں، پینے کے پانی کیلئے صرف 12 ارب جبکہ لیپ ٹاپ کیلئے 21ارب، کارکردگی زیرو پھر بھی دونوں بھائی ہیرو ہیں، طائر لاہوتی کا راگ الاپنے والوں نے ملک قرضوں میں ڈبو دیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، مہنگائی میں اضافہ 50فیصد جبکہ تنخواہ میں صرف 10فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے، اسحاق ڈار 15ہزار میں گھر کا بجٹ بنا کر دکھا دیں، حکمرانوں کا مزدوروں کیلئے 18ہزار تنخواہ کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کسانوں پر ظلم بند کر دیں، ایوان میں کسان پیکیج کا کہتے اور باہر ڈنڈے برساتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کمی ہوئی ہے، 2008ء میں ہمارے دور میں دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا 6ئ2 فیصد تھا جو انہوں نے کم کر کے 7ئ1 فیصد کر دیا ہے جو ہمارے دور کے بجٹ سے 35 فیصد کم ہے، نوازشریف یہ شعر پڑھتے ہیں ”اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی” لیکن غیرملکی قرضہ ہمارے دور سے دوگنا ہو کر 71ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر چلا گیا ہے اور ہر پاکستانی 1 لاکھ 13ہزار روپے کا مقروض ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ان کی عوام دوستی کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ ٹیلیفون کال تو سستی کی لیکن دوائیاں نہیں، پرچی فیس ختم کرنے کا کیا فائدہ کیونکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر ہیں نہ دوائیاں، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والی حکومت نے رمضان میں لوڈشیڈنگ بڑھا دی ہے، آج بھی شارٹ فال 7ہزار میگاواٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم بنے گا تو ملک ترقی کرے گا، بھاشا ڈیم کیلئے ہمارے دور میں 70 ارب روپے کی زمین خریدی گئی تھی لیکن انہوں نے آج تک ایک اینٹ نہیں رکھی، اس بجٹ میں صرف 21 ارب رکھے ہیں جبکہ کچھی کینال کا پراجیکٹ ہمارے دور میں شروع ہوا جس کی لاگت 30ارب روپے تھی اور 2008ء تک 50فیصد کام مکمل ہو چکا تھا مگر ان کی نااہلی کی وجہ سے اب اس کی لاگت 80ارب روپے ہو چکی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں بھائی ایک دوسرے کو ہیرو کہتے ہیں حالانکہ ہر شعبے میں کارکردگی زیرو ہی زیرو ہے، 2سو ارب کے لیپ ٹاپ خریدے گئے جبکہ اتنی رقم سے دو فیکٹریاں لگانے سے کتنی ملازمتیں مل سکتی تھیں، 4سال گزر جانے کے بعد ان کو اوورسیز پاکستانیوں کا خیال آیا ہے۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کامتبرک مہینہ امت مسلمہ کے لیے ہر سال ذاتی اور اجتماعی کردار کی اصلاح کا پیغام لے آتا ہے۔ تاکہ معاشروں ، خطوں، ممالک ، پوری امت اور انسانیت میں موجود مسائل اور مشکلات ختم کرنے کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرسکیں۔ ذاتی و اجتماعی کردار سازی کے لیے ضروری ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران آفاقی کتاب یعنی قرآن کریم کا گہرائی سے مطالعہ کیا جائے اس کے مفاہیم ومعانی پر دقت سے غور کیا جائے اور اپنے قلوب و اذہان کو نور قرآن سے منور کر کے روح اور جسم کو پاکیزہ کیاجائے کیونکہ قرآن ہی انسان کو اصلاح ، تطہیر، تزکیہ اور انقلاب کا راستہ دکھاتا ہے۔ ایک بیان میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے ایام ہمیں تطہیرنفس اور تزکیہ ذات کے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں جس سے انسان کو کردار کی تعمیر جیسی نعمت مستقل طورپر عطا ہوجاتی ہے اور وہ دنیا و آخرت کے تمام مسائل کا مقابلہ کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزہ فقط بھوکے پیاسے رہنے کے لیے فرض نہیں کیا گیا بلکہ روزہ اپنی فرضیت او ر وجوب کے اندر متعدد روحانی، فکری، اخلاقی اور جسمانی فوائد کا حامل ہے۔ روزہ ہمیں روحانی اور فکری حوالے سے عبادات کے ذریعے اپنے خالق کے قرب میں لے کر آتا ہے اسی طرح ماہ رمضان کا پاکیزہ ماحول ہماری اخلاقیات میں مثبت تبدیلیاں لاتا ہے ۔سحر وافطار کے سبب ہمارا جسم ہزاروں فاسد مادوں سے پاک ہوکر بیماریوں سے دور ہوجاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے یہ حقیقت بہت حد تک روشن اور عیاں ہوجاتی ہے کہ اسلامی تعلیمات خواہ عبادات کی شکل میں ہوں یا معاملات کی شکل میں ہوں،فطرت کے عین مطابق ہیں اسی بنا ء پر اسلام کا عادلانہ نظام ہی عالم بشریت کے لیے پرسکون، پر اطمینان ، مہذب اور شفاف زندگی کی ضمانت فراہم کرتا ہے اس لیے ماہ مبارک کا تقاضا ہے کہ ہم اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام اور نفاذ کی جدوجہد کو تیز تر کریں اور اس کے لیے متحد ہو کر بھرپور آواز اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ دور حاضر میں جن مشکلات ومصائب کاشکار ہے اس کا ایک سبب امر بالمعروف کا فقدان ، عبادت و ریاضت میں کمی ، احکام خداوندی پر عمل پیرا ہونے میں کوتاہی اور روحانی وفکری اقدار سے دوری ہے
۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ شروع۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی بھی غائب۔ دن بھر صرف دو گھنٹے بجلی دی جاتی ہے گرمی سے لوگوں کا برا حال۔ روزہ داروں کی مشکلات میں اضافہ عوامی اور تجارتی حلقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سلسلہ میں تشویش بڑھ رہی ہے لوگوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو رہا ہے کسی وقت بھی لوگ احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل سکتے ہیں بجلی کی بندش سے کاروباری طبقہ بھی دن بھر فارغ بیٹھا رہتا ہے اور شام کو خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتا ہے خصوصی طور پر وہ تاجر جن کا کام صرف اور صرف بجلی سے ہی چلتا ہے وہ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کام وقت پر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گاہکوں سے لڑائیاں بھی معمول بن چکی ہیں اوپر سے ماہ رمضان المبارک بھی ہے روزہ داروں کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے عوامی، تجارتی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری طور پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر فوری طور پر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) روزہ ہمیں تقویٰ، پرہیز گاری، صبر و استقامت اور خدا کی رضا پر راضی ہونے کا درس دیتا ہے ان خیالات کا راہنما پی ٹی آئی وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ کھاریاں مسعود احمد چوہان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ مہینوں میں سے ایک ہے اسی لئے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کی جزاء دوں گا اس عبادت کا براہ راست رابطہ بندے کا خدا سے ہوتا ہے رمضان المبارک کا احترام بھی لازم ملزوم ہے اس ماہ مقدس میں جتنی ہو سکیں نیکیاں کمائی جائیں مستحقین کی بھی دل کھول کر امداد کی جائے تاکہ وہ بھی بآسانی روزے رکھ سکیں۔
۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ(ن) سابق ناظم یوسی ملکہ راجہ عابد حسین ملاگر اور راہنما مسلم لیگ(ن) چوہدری صفدر حسین سینتھل سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی ملکہ نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ قائدین کوٹلہ برادران کی قیادت میں یونین کونسل ملکہ کی تعمیر و ترقی کے لئے عملی طور پر کام کر رہے ہیں ہماری سیاست کا مرکز و محور علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہے لاکھوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں اور لاکھوں روپے کے فنڈز سے ترقیاتی کام مختلف دیہات میں جاری ہیں لنک روڈیں اور گلیوں نالیوں کی تعمیر جاری ہے 40لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز سے کام مکمل ہوئے اور جاری ہیں انشاء اللہ آئندہ مزید فنڈز بھی آئیں گے اور باقی ماندہ کام بھی مکمل ہوں گے انشاء اللہ آنے والے چند مہینوں میں یونین کونسل ملکہ کو ایک ماڈل یوسی بنائیں گے عوامی خدمت اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے 24گھنٹے مصروف عمل ہیں۔
۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک اور کارنامہ۔ سرکاری ہسپتالوں میں پرچی فیس معاف کر دی۔ عوامی حلقوں کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔ عوامی حلقوں نے سرکاری ہسپتالوں میں سائیکل اسٹینڈ پر بھی پرچی ختم کرنے کی اپیل کی ہے سرکاری ہسپتالوں میں 2روپے پرچی فیس لی جاتی تھی جو کہ ختم کر دی گئی ہے جبکہ سائیکل اسٹینڈ پر تاحال پرچی وصول کی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری ساجد محمود بھٹیاں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس مہینے میں اللہ تعالیٰ ہر نیکی کا اجر کئی گنا بڑھا جاتا ہے روزہ رکھ اور نماز پڑھ کر، قرآن پاک کی تلاوت کر کے ہم اللہ کی عبادت کرتے ہیں روزہ ہمیں صبر و استقامت اور حکم خداوندی کی بجا آوری کا بھی درس دیتا ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دل کھول کر خرچ کیا جائے اور مستحقین کی امداد بھی کی جائے مخیر حضرات اہتمام کے ساتھ یہ کام کریں اس ماہ مقدس میں جہاں جسم کی زکوٰة دی جاتی ہے روزہ رکھ کر وہیں مال کی بھی زکوٰة دی جاتی ہے اس مال سے مستحقین کی امداد بلاتفریق کی جائے۔
۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) رمضان المبارک ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے اس مہینے میں اللہ کی رحمتیں، برکتیں اور اجر و ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے ہمیں چاہئے کہ اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں روزے رکھیں اور ماہ رمضان کا احترام بھی کریں اور جن لوگوں کے پاس حیثیت و طاقت ہے مستحقین کی بھی مدد کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پیر سید تبسم حسین شاہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کہ اگلے سال ہم ہوں نہ ہوں لہٰذا اس موقع کو غنیمت سمجھیں اور زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور اللہ رسول کو راضی کریں اس کے ساتھ ساتھ خلق خدا کے حقوق کا بھی خیال کیا جائے اور زکوٰہ فطرانے سے مستحقین کی بھی مدد کی جائے۔
۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی) حکمرانوں نے بجٹ میں غریبوں کو نظر انداز کیا ہے امیروں کو ریلیف دیا گیا ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز پارٹی ضلع گجرات چوہدری ضیاء محی الدین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لالی پاپ دیا گیا ہے ملازمین کی تنخواہ بھی انتہائی کم بڑھائی گئی ہے عام لوگوں کے استعمال والی چیزوں پر کوئی رعایت نہیں دی گئی اور ٹیکس بھی کم نہیں کئے گئے جبکہ امراء کو مکمل ریلیف دیا گیا حکمران خود امیر ہیں اور امیر تر ہونے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں پیپلز پارٹی الفاظ کے گورکھ دھندے بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (جی پی آئی) تعلیمی صلا حیتوںمیںنکھارلانے کے لئے جسمانی چاک وچوبندہونا ضروری ہے۔ دی ایجوکیٹرزسکول وزیرآبادمیںزیرتعلیم طلباء طالبات کی ذہنی وجسمانی تعلیمی تربیت اس اندازسے کی جاتی ہے کہ وہ ہرمقابلے میںنمایاںنظرآئیں۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹردی ایجوکیٹرزسکول محمدعمران بھٹی نے سکول کے پینکنگ سلت (مارشل آرٹ) کے پنجاب لیول کے مقابلوںمیںاعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرہیڈمس سندس بٹ، کوچ ظہوراحمدودیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کیمپلیکس میںمختلف تعلیمی اداروںکے 200سے زائد طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ دی ایجوکیٹرسسکول وزیرآبادکے 11بچوںنے حصہ لیکراپنے سکول کو6اولاور5دوئم پوزیشن دلاکرعلاقہ بھرمیںنمایاںکیا۔ ڈائریکٹرسپورٹس ندیم بٹ نے دی ایجوکیٹرسکولزوزیرآبادکی مارشل آرٹ میںکارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ سکول میںتعلیمی وجسمانی تربیت کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوںنے سکول ڈائریکٹرمحمدعمران بھٹی ، ہیڈ مس سندس بٹ اورانسٹریکٹرظہوراحمدکوبھی خراج تحسین پیش کیاکہ ان کی شبانہ روزمحنت سے سکول کے تمام حصہ لینے والے بچوںکاپوزیشن حاصل کرناایک بڑاکارنامہ ہے۔ دوسرے تعلیمی ادارے بھی انکی تقلیدکرتے ہوئے بچوںکی اس اندازمیںتربیت کریں۔
۔
وزیرآباد (جی پی آئی) الفتح فٹ بال کلب کے زیراہتمام آل پنجاب احتشام فٹبال ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاگیا جسمیںپنجاب سے بھرسے فٹبال ٹیموںنے حصہ لیا۔ فٹبال ٹورنا منٹ کافائنل میچ برادرزفٹبال کلب جہلم اورلالہ موسی فٹبال کلب کے مابین کھیلاگیا جومقرر ہ وقت تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکی پلنٹی ککس پربرادرزفٹ بال کلب نے ایک گول سے فائنل میچ جیت لیا۔ تقریب میںصدرمرکزی تنظیم تاجراںناصر محموداللہ والے، پی ٹی آئی کے رہنماشبیراکرم چیمہ نے جیتنے والے کھلاڑیوںمیںانعامات تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر محموداللہ والے نے کہا کہ نوجوان نسل کوبے راہ روی اورنشہ جیسی لعنت سے بچا نے کے لئے کھیلوںکافروغ بہت ضروری ہے۔کھیل کودسے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونماکوفروغ اوراستحکام حاصل ہوتا ہے
۔
وزیرآباد (جی پی آئی) چیئرمین ملہی اینڈکمپنی وسماجی راہنماچوہدری ندیم اخترملہی اورچوہدری جمشیدرسول وڑائچ نے اخبارنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان مسلمانوںکے لئے ماہ غفران اوررب کامہمان ہے۔ اس کی قدریہی ہے کہ کہ اس ماہ مقدس میںقرآن کی تلاوت اوررب دوجہاںکی زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ ماہ مقدس میںدوسرے مسلمان بھائیوںکوبھی یاد رکھنا چاہیے تاکہ وہ بھی اس ماہ مبارک میںروزہ کے لئے سحری وافطاری کے طعام کاانتظام کرسکیںیہ رب کریم کی طرف سے حقوق العبادکے زمرے میںآتا ہے۔ اس ماہ مبارک میںکی گئی نیکی کئی درجے بلندکرکے لکھی جاتی ہے جس کااجررب کریم خودعطاکرتا ہے
۔
وزیرآباد (جی پی آئی) رمضان کامہینہ مسلمان کے تزکیہ نفس کامہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک میںمسلمان سب کچھ چھوڑچھاڑکراپنے آپ کواپنے اللہ کے احکامات کے آگے سرتسلیم خم کر تا ہے۔ ان خیالات کا اظہاربزرگ مسلم لیگی رہنمامحمدفیروز چیمہ آف ویروکی نے اخبارنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ روزہ غم خواری اوررواداری کادرس دیتا ہے۔ اس ماہ مبارک میںمالی معاملات میںمستحق مسلمان بھائیوںکوبھی یاد رکھناچاہئے۔
۔
وزیرآباد (جی پی آئی) وفاقی بجٹ عوام دشمن اورفقط الفاظ کاگورکھ دھندہ ہے ،بجٹ کی پرتیںکھلنے کی دیرہے مہنگائی کے مارے عوام کی چیخیںآسمان تک پہنچیںگی، (ن)لیگ کے غبارے سے ہوانکل چکی ہے اورگلی کوچوںسے گونوازگوکی صدائیں بلندہورہی ہیں۔ ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے امیدوارپی پی104خرم مختارچیمہ ایڈووکیٹ نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین عمران خاںکی قیادت میںپاکستان تحریک انصاف اقتدارمیںآکراداروںکومضبوط اورقانون کی حکمرانی قائم کرے گی۔ جہاںلوٹ کھسوٹ اوررشوت اورسفارش کوقطعاًدخل نہیںہوگااورہرپاکستانی کوترقی وخوشحالی کے یکساں مواقع میسرہوںگے ۔ انہوںنے کہا کہ چیئرمین عمران خاںملکی سیاست میںواحد لیڈرہیںجن کے بدترین مخالفین بھی ان پرمالی بددیانتی کاالزام عائد نہیںکرسکتے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام الناس کی سوچ میںتبدیلی آچکی ہے اوربوسیدہ نظام کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلہ میںداخل ہوچکی ہے، جلدعوامی راج کاسورج طلوع ہوکررہے گااورآئندہ انتخابات میںپاکستان تحریک انصاف ملک بھرسے کامیابی حاصل کرے گی۔ خرم مختارچیمہ نے کہا کہ وزیرآبادمیںمسلم لیگ (ن)مختلف دھڑوںمیںتقسیم ہوچکی ہے اورچوک میںبیٹھ کرکپڑے دھونے والے خودایک دوسرے کااصل چہرہ عوام کودکھا رہے ہیںجس کی وجہ سے ہماراکام نہایت آسان ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حلقہ این اے101میںچوہدری محمداحمدچٹھہ عوامی مقبولیت کی بلندیوںکوچھورہے ہیںاورعام گلی محلوںمیںبسنے والے لوگوقت آنے پران کوتاریخ ساز فتح سے ہمکنارکریںگے۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے گزشتہ دس سالہ سیاسی جدوجہدکامقصدحلقہ کے لوگوںکی راست نمائندگی ہے موقع ملنے پرانتخابات میںحصہ لیکرعلاقہ کودرپیش درینہ مسائل کاحل اولین ترجیح ہے۔
۔
وزیرآباد (جی پی آئی) ضلعی صدرخالد انورراول نے کہا ہے کہ نوجوانوںکے کردارکے بغیرمعاشرے میںتبدیلی ناممکن ہے۔ موجودہ ظلم کے نظام کوتبدیل کرنے کے لئے ہمیںنوجوانوںکوزیادہ سے زیادہ جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم میںمنظم کرنا ہوگا۔ پاکستان لازوال قربانیوںکاثمرہے۔ دو قومی نظریہ کی حفاظت ایمانی فریضہ ہے۔ مسائل کے حل کے لئے اسلا می تعلیمات پرعمل کرناہوگا۔وہ جماعت اسلا می یوتھ وارڈنمبر30گوندل پورہ کے کے نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدات محمدمشتاق بٹ نے کی۔ اس موقع پرکلیم اللہ بٹ، عدنان خاں، سیدذاکرشاہ، احتشام علی، اظہراقبال سمیت متعددعہدیداران نے حلف اٹھایا۔ انہوںنے کہا کہ انٹرپارٹی یوتھ الیکشن سے دیانتدارقیادت پروان چڑھے گی۔ یوتھ الیکشن میںنوجوانوںکی بھرماردلچسپی اورمحنت سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان کامستقبل روشن ہے۔ انہوںنے کہا کہ سراج الحق کی قیادت میںاسلا می اورخوشحال پاکستان کی منزل قریب ہے۔ چورلٹیروںکوبھاگنے نہیںدینگے ۔ لوٹ کی رقم ان سے برآمدکرینگے۔ تقریب سے محمدمشتاق بٹ، ندیم صادق تارڑ، زمان حیدرچیمہ، عقیل احمدسمیت دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔
۔
وزیرآباد (جی پی آئی) پیپلزپارٹی سپین کے رہنماساجد گوندل کی طرف سے سٹی صدرادریس فاروق بٹ کے اعزازمیں عشائیہ دیاگیا۔ تقریب میںضلعی رہنمااعجازاحمدچیمہ، اعجازاحمدسماں،لحاج مقصوداحمدبٹ، نعیم گوندل ،مہرعتیق، مختاراحمدچیمہ، محمدمنشائ،طارق رضا، عبد اللہ وڑائچ، محمداشرف بلاسیٹھ، میرذوالفقاراورقاضی شہزادنے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا دس سال تک زرداری کوچورکہنے والے آج پانامہ کے عکس میںاپنی گریبانوںمیںجھانکیں۔