گجرات کی خبریں 4/12/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) چوہدری افتخار احمد ملہی ناظم اعلیٰ بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات نے میلاد مصطفی ۖ (موٹر سائیکل) ریلی 18 دسمبر بروز جمعتہ المبارک کے سلسلہ میں رابطہ مہم کا آغاز کرتے ہوئے اہم شخصیات سے ملاقات کی اور شرکت کی۔ دعوت دی جن میں ممتاز وکلاء چوہدری شمشاد اللہ ملہی’ چوہدری مجید اللہ ملہی’ چوہدری اظہر فاروق مچھیانہ’ چوہدری پرویز اقبال مچھیانہ’ چوہدری عثمان وڑائچ’ چوہدری الطاف حسین’ علامہ ارشد نقشبندی (ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت) امیر علی منہاس’ سید فیاض احمد ہاشمی’ صدر انجمن نوجوان میلاد کمیٹی ضلع گجرات شامل ہیں۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مورخہ 18 دسمبر بمطابق ربیع الاول کا پہلا جمعتہ المبارک کو حسب سابق غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے زیراہتمام عظیم الشان ”میلاد مصطفےٰ ریلی” کا اہتمام کیا جائے گا۔ نماز جمعہ جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں ادا کی جائے گی ۔ نماز جمعہ کے فوراً بعد میلاد مصطفےٰ ریلی کا آغاز ہو گا۔ ریلی میلاد چوک’ چوک نواب صاحب’ پاکستان چوک سے ہوتی ہوئی پرنس چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔ ریلی کے اختتام پر ممتاز عالم دین پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کا خطاب ہو گا۔ ریلی کی قیادت نوجوان عالم دین پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی اور چوہدری افتخار احمد کریں گے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) سالانہ مجلس عزائ28 صفر المظفر بروز جمعتہ المبارک 11 دسمبر دن 12 بجے مسجد وامام بارگاہ سید قاسم شاہ محلہ کالو پورہ میں منعقد ہو گی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف سید علی اکبر حاصل کریں گے۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد زمان حسینی’ علامہ ناظم حسین جعفری’ علامہ انتظار حسین مہدی’ ذاکر اہل بیت غلام عباس شاہ شادیوال ‘ سید علی حسنین ملکوال اور ذاکر شوکت عباس فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کریں گے۔ اختتام پر شبیہہ تابوت امام حسن علیہ السلام برآمد ہو گا۔ منتظم اعلیٰ سید شبیر حسین شاہ اور سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر فدا عباس ہونگے۔ مومنین سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) DSP لیگل اختر محمود گوندل گزشتہ روز بزرگ صحافی محمد اشرف باجوہ کی رہائشگاہ پر گئے اور انکی اہلیہ اور نوجوان صحافی ذوالفقار علی باجوہ کی تائی جان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ ممتاز نوجوان کاروباری شخصیت سیٹھ یاسر لطیف صراف’ نوجوان کاروباری شخصیت شوکت علی ہاشمی بھی تھے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) اولیاء کرام کی تعلیمات محبت اور امن کا پیغام دیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت پیر سید ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی نے دربار عالیہ شہنشاہ ولایت میں سالانہ عرس مبارک شہنشاہ ولایت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جو کہ برائے ایصال ثواب والدہ محترمہ پیر سید ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس آستانہ سے سینکڑوں حفاظ کرام فارغ التحصیل ہوئے جو کہ دنیا بھر میں امن و محبت کا درس دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیر سید ولایت علی شاہ المعروف شہنشاہ ولایت نے اپنے پیر مرشد پیر سید جماعت علی شاہ کے حکم کے مطابق دنیا بھر میں اسلام کی تعلیمات کو عام کیا۔ آج دنیا کے ہر خطہ میں شہنشاہ ولایت کے ماننے والے موجود ہیں اور وہ شہنشاہ ولایت کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کر رہے ہیں۔ ممتاز عالم دین مفتی جمال الدین نے کہا کہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت کی خدمات پوری دنیا کے مشعل راہ ہیں۔ جہاں کہیں تحریک پاکستان ‘ تحریک ختم نبوت کا نام آتا ہے وہاں پر آستانہ شہنشاہ ولایت کا نام سرفہرست ہوتا ہے۔ پیر سید بلھے شاہ گجراتی اپنے اسلاف کی تعلیمات کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ آج انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت کی دینی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی ‘سید مصطفےٰ اشرف شاہ ‘ سید زین العابدین نے بھی خطاب کیا۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) حضرت ولایت علی شاہ المعروف شہنشاہ ولایت اور شیخ الحدیث پیر سید حاجی احمد شاہ اور برائے ایصال ثواب والدہ محترمہ پیر سید ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی کا سالانہ عرس مبارک منعقد ہوا۔ مرکزی سالانہ عرس مبارک کی صدارت پیر سید ولی حسین شاہ المعروف بلھے شاہ گجراتی نے کی جبکہ یہ محفل ساری رات ARY QTV پر براہ راست نشر ک گئی۔ نقابت کے فرائض عالم شہرت یافتہ نقیب و مذہبی سکالر صاحبزادہ تسنیم احمد صابری اور عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑی نے کی۔ ساری رات دربار شہنشاہ ولایت پر عقیدت مندوں و ارادت مندوں کا ہجوم رہا۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے عقیدت مند اپنے من کی مرادیں حاصل کرتے رہے۔ عرس مبارک کی سالانہ مبارک کی تقریب کے موقع پر ملک بھر سے عظیم مبلغ اسلام صاحبزادہ سید زین العابدین شاہ (گوجرانوالہ)’ مفتی جمال الدین ‘ صاحبزادہ ظہیر الدین معظمی’ سید مصطفی اشرف شاہ نے خوبصورت انداز میں خطاب کیا اور بزرگان دین کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ ملک پاکستان کے ممتاز ثناء خوان رسول ۖ اویس رضا قادری آف کراچی’ یوسف میمن کراچی’ پروفیسر عبدالرئوف روفی فیصل آباد’ قاری خادم بلال مجددی گوجرانوالہ ‘ قاسم حسان جڑانوالہ’ عبدالمصطفیٰ سیفی گجرات’ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن قاری نجم المصطفیٰ الازہری اور قاری محمد رفیق نقشبندی نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا جبکہ محفل پاک کا آغاز پیر سید بلھے شاہ گجراتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ عرس مبارک میں بذریعہ قرعہ اندازی 2 عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے۔ پہلا ٹکٹ بابا غلام حسین کھاریاں’ جبکہ دوسرا ٹکٹ رافیہ مہدی آف فتح پور نے حاصل کیا۔ پیر سید عثمان علی شاہ آف سیالکوٹ کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ عرس مبارک کی تقریب میں شریک ہوا۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی’ سید مزمل حسین شاہ گوجرانوالہ’ سید عمر علی شاہ’ سرہالی شریف’ سید منظور حسین شاہ ‘ سید جماعت علی شاہ ‘ سید خادم حسین شاہ’ سید حسن محمود شاہ’ سید حسین محمود شاہ ‘ سید عمران افگن شاہ’ و دیگر نے اسٹیج کی زینت میں اضافہ کیا۔ حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی قرآن پاک اور Q موبائل کے تحائف دئیے گئے۔ جبکہ ڈیوٹی پر معمور پولیس ملازمین و افسران کو خصوصی تحائف دئیے گئے۔ یہ محفل ساری رات جاری رہی اور اذان فجر سے قبل خصوصی دعا کی گئی۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) شہدائے کربلا کا چہلم دنیا بھر کی طرح گجرات میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مختلف مقامات پر مجالس عزاء و ماتمی جلوسوں کا انعقاد ہوا۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سرکلر روڈ گجرات سے برآمد ہوا۔ جلوس سے قبل مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں علماء کرام و ذاکرین نے فضائل و مصائب شہدائے کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اور شبیہہ ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہوا اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مقبرہ پانڈی شاہ پہنچا جہاں پر مجلس عزاء منعقد ہوئی جس میں ذاکر اہل بیت امجد جوہری نے خطاب کیا اور فضائل و مصائب شہدائے کربلا پر روشنی ڈالی۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ حسینیہ میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری ریسکیو 1122 کا عملہ سپیشل برانچ کا عملہ ‘ ٹی ایم اے اہلکار’ و دیگر محکمہ جات کے افسران و ملازمین تھے۔ جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری ‘ سید الطاف کاظمی’ جواد حسین جعفری و دیگر اراکین بھی تھے۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) صدر رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات مہر محمد حبیب بسوی نے گزشتہ روز مقامی میرج ہال منگووال میں حالیہ انتخابات میں رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے کونسلر ، چیئرمین اور وائس چیئرمینز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے میں نو منتحب چیئرمین سید محمد طاہر شاہ آف کیرانوالہ’ غلام رسول شارق آف ساروکی’ چوہدری شوکت آف منجو چک’ چوہدری توصیف لیاقت آف ہریہ والا’ چوہدری محمد اعظم آف منگووال’ چوہدری رخسار میلو آف عادووال’ چوہدری شہزاد جاوید کولوال’ نو منتخب وائس چیئرمین چوہدری نعمان اکبر وڑائچ آف منگووال’ نعیم اسلم بھٹی آف منگووال’ اور نو منتخب کونسلر میونسپل کمیٹی ڈنگہ میاں امجد محمود کے علاوہ رائس ملز ایسوسی ایشن کے ممبران چوہدری عطاء محمد ملہی’ میاں شہباز انصاری’ چوہدری عرفان اکبر وڑائچ’ میاں عمران منیر’ ملک یاسر شریف’ چوہدری قیصر محمود’ شیخ نصیر احمد’ چوہدری وقار عزیز’ چوہدری عبید اللہ’ سید زاہد شاہ’ چوہدری شکیب احمد’ حاجی ممتاز حسین’ حاجی عاشق حسین’ میاں محمد اعظم’ چوہدری مظہر حسین’ سید امام شاہ’ آصف پرویز خواجہ’ محمد اسلم بسی والے’ چوہدری شاہد نذیر’ خرم صراف’ چوہدری شاہد الحسن و دیگر ممبران نے بھر پور شرکت کی۔ آخر میں مہر محمد حبیب بسوی نے تمام عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی دعوت پر یہاں تشریف لائے۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) جماعت اسلامی قاسم آباد گجرات کے زیر اہتمام پانچ روزہ فہم قرآن کلاسز 7 دسمبر تا 11 دسمبر بعد از نماز مغرب تا عشاء رہائشگاہ حاجی مہر محمد اسلم جاوید (قاسم آباد)ہوا کرینگی۔ممتاز مدرس ڈاکٹر عبدالرحمن رانجھا درس دیا کریں گے۔ فرقہ پرستی جیسے موذی مرض سے مکمل پاک ماحول میں خواتین کیلئے پردے کا انتظام بھی ہو گا۔ نماز مغرب تا نماز عشاء کے دوران مختصر وقت کیلئے فہم قرآن کیلئے ضرور وقت نکال کر شرکت کریں اور قرآن سے آگاہی حاصل کریں۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات DERG سدھار کا رماہانہ اجلاس زیر صدارت علی ابرار جوڑا منعقد ہوا۔ کوارڈینیٹر بدر احمد نے ایجنڈا پیش کیا اور سابقہ سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ کنوینئر چوہدری علی ابرار جوڑا نے سابقہ کارکردگی کو بے حد سراہا ۔ اور کہا کہ سدھا سوسائٹی اور فافن کے اشتراک سے انتخابی’ اصلاحات کیلئے کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے DERG تشکیل دی گئی ہے۔ جو مقامی سطح پر انتخابی اصلاحات کو رابطے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ اس سلسلہ میں تمام محکمہ جات سے بھی روابط جاری ہے۔ ڈپٹی کوارڈینیٹر ڈاکٹر انجم نور دین نے کہا کہ بہترین لیڈر شپ کی بدولت ہمارے تمام ممبران اپنی اپنی سطح پر کام کر ہرے ہیں۔ جلد ہی ایک پبلک فورم منعقد کیا جائے گا۔ جس میں سول سوسائٹی کے اہم انتخابی اصلاحات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں افتخار بھٹہ’ نثار الدین ‘ ساجد راٹھور’ ڈاکٹر مہر لیاقت علی’ عامر چوہدری’ ڈاکٹر شکیل سرور’ جاوید بٹ’ مس انصر پروین’ مس یاسمین’ مس فرح دیبہ’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ اشتیاق احمد بٹ’ فحر نعیم’ مبشر وسیم و دیگر نے شرکت کی۔ اختتام پر شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کا تعمیراتی کام تیز ی سے جاری ہے جسے رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا قومی ہیرو کے نام سے منسوب اس عظیم منصوبے کا31دسمبر کو وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف افتتاح کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 32کروڑ روپے لاگت کے اس منصوبے کے تحت آر ایچ سی ہسپتال کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے لئے دومنزلہ عمارت کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اس کے ساتھ ڈاکٹرز و عملہ کے لئے تین تین منزلہ دو رہائشی بلاکس بھی اسی رفتار سے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے لئے ڈاکٹرز و عملہ کی 77نئی آسامیوں پربھرتی کے لئے مشتہر کیا جا چکا ہے جبکہ طبی آلات کی خریداری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف خود اس منصوبے کے مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اس پر پراگریس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوائی جارہی ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کی تعمیر سے نہ صرف قصبہ کے لوگوں بلکہ سرگودھا روڈ کے اطراف آباد لاکھوں افراد کو بہترین طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ڈی سی او نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، کنٹریکٹر اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو مقررہ تاریخ تک مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر گجرات نورالعین نے صفائی کے ناقص انتظامات، کیمکل کے ڈرم استعمال کرنے پر ریلوے روڈ پر واقع تکہ شاپ کو سیل کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر اے سی گجرات نے فوڈ ٹیکنالو جسٹ انعام الااسلام اور انسپکٹر فوڈ گل نواز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں بیکریوں اور ہوٹلز کے کچن کی اچانک چیکنگ کی اس دورا ن ٹیسٹ تکہ شاپ ریلوے روڈ کے کچن میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات تھے، کیمکل کے ڈرموں کا استعمال کیا جا رہا تھا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکور ہ تکہ شاپ کو سیل کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی او ماحولیات محمد نواز کی قیادت میں ٹیم نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے آلودگی کا باعث بننے والی 12فیکٹریوں کے خلاف کیس مجاز اتھارٹی کو بھجوا دیے ہیں جبکہ 18صنعتی یونٹس سے خارج ہونیوالے ذرات لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر 14عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے ماحولیات کی ٹیم نے 26مختلف یونٹس اور مقامات کا سروے کیا اس دوران آلودگی کا باعث بننے والے 12یونٹس کے خلاف کیسز محکمہ ماحولیات پنجاب کو بھجوا دیے گئے۔ڈی او ماحولیات نے بتایا کہ لیبارٹری رپورٹس کی روشنی میں دیگر صنعتی یونٹس کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اے سی کھاریا ں میاں اقبال مظہر نے اشیائے خورد نوش مہنگے داموں فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 7ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں جبکہ 7گرانفروشوں پر 24ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے سی کھاریاں نے موضع پنجن کسانہ اور نواحی علاقوں میں اچانک چیکنگ کی اس دوران اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے ، اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر عمران، مبشر، شفیع، سرور ، ندیم ، غلام رسول، سکندر علی کے خلاف تھانہ کھاریاں میں مقدمات درج کر ا دیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے زائد قیمتیں وصول کرنے پر شفیع ، طاہر ، نسیم ، رحمان ، شاہد تنویر، اظہر ساکن ملکہ ، عاصم محمود ساکن برنالی پر جرمانہ عائد کر دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)حضر ت اما م حسین اور شہد ائے کر بلا کے چہلم کے سلسلہ میں شبہیہ ذولجنا ح و علم تعز یہ کا جلو س گز شتہ روزمر کز ی اما م با ر گا ہ حسینیہ سے بر آ مد ہو ا ، جلو س کے موقع سیکو رٹی کے سخت تر ین انتظا ما ت کیے گئے تھے ،جلو س کے روٹس میں د اخلی اور خا ر جی راستو ں کو مکمل طو ر پر سیل ر کھا گیا،جلو س اپنے مقر ر راستو ں شا ہد ولہ گیٹ ،مسلم بازار سے ہو تا ہو ا مقبرہ پا نڈ ی شا ہ پہنچا ،جہا ں مجلس عز ا منعقد ہو گی ،جس مٰں ممتاز ذاکر ین نے شہد ائے کر بلا پر روشنی ڈالی ،مجلس عز ا کے بعد جلو س صرافہ بازار،کھا ر ی کھو ئی سے ہو تا ہوا ،تمبل بازار،چو ک نواب صا حب سے ہو تا واپس اما م با ر گا ہ حسینیہ میں اختتا م پذ یر ہو ا ، جلو س میں عز ا دران ما تم دار ی ،نو حہ خو ا نی اور ز نجیر ز نی کی،جلو س میں آ نے والے عز دارن کی جا مع تلا شی کے بعد ان کو داخل ہو نے د یا جا ئے گا ، جلو س کے راستو ں کوما نیٹر نگ کر نے کیلئے جلو س کے راستو ں میں خفیہ کیمر ے نصب کیے گئے تھے،جلو س کے ہمر اہ DSPسٹی مصطفی گیلا نی ،اور ایس ایچ او بی ڈویژ ن اپنی نفر ی کے ہمر اہ جلو س کے ہمر اہ ر ہے، جلو س میں اید ھی اور ر سیکیو1122اور سو ل ڈ یفنس کے اہلکا ر بھی اپنے فرائض سر انجا م دیے،جلو س میں ضلعی امن کمیٹی ،حسینیہ ٹر سٹ ،مر کز ی انجمن تا جر ان اور دیگر تنظیمو ں کے ممبر ان بھی جلو س کے ہمر اہ ر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ممبر پنجا ب اسمبلی حا جی عمر ان ظفر نے کہا کہ آ ج ہو نے والے بلد یا تی الیکشن کے آخر ی مر حلے میں بھی مسلم لیگ ن کے تما م امید واران بھا ر ی اکثر یت سے کا میا ب ہو گئے ، انشا اللہ آ ج کا سو ر ج مسلم لیگ ن کی فتح لیکر طلو ع ہو گا ، حا جی عمر ان ظفر کا کہنا تھا مسلم لیگ ن ہر محب و طن پاکستا نی کے دل کی د ھڑ کن ہے ،ملکی تعمیر وتر قی میں مسلم لیگ ن اپنی مثا ل آپ ہے ،عو ا م آ ج مسلم لیگ ن کو عملی کا مو ں کی بد ولت ووٹ دے گی ، مسلم لیگ ن کے دور حکو مت میں ملک نے تر قی کی اور عو ام کا معیا ر زند گی بہتر ہو ا ، مسلم لیگ ن ملک کی نظر یا تی اور جعفر اتی سر حد وں کی محا فظ ہے تا ر یخ گو ا ہ ہے کہ ن لیگ کے دور حکو مت میں ملک نے تر قی کی اور عو ام کا معیا ر ز ند گی بہتر ہو ا ، حا جی عمر ان ظفر نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخا با ت میں کئے ہو ئے و عد ے پر من و عن عمل کر ر ہی ہے بلکہ کئی عو امی منصو بے مکمل بھی ہو چکے ہیں جن کے ثمرات عو ام تک پہنچنا بھی شر وع ہو گئے ہیں ، میا ں بر ادران عو ام کے د لو ں میں بستے ہیں جس کا ثبوت عو ام آ ج الیکشن میں ایک د فعہ پھر شیر کو ووٹ د یکر دینگے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے /اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے بلدیہ لالہ موسیٰ کی یونین کونسلوں اور فیلڈ آفس کا اچانک دورہ کیا اس دوران لالہ موسیٰ کی چاروںیونین کونسلوںکے سیکرٹری اور ٹی ایم اے کے 19ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جنہیں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں و اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر اچانک بلدیہ آفس لالہ موسیٰ پہنچ گئے جہاں مختلف کیڈرز کے 19ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔ بعد ازاں انہوںنے چاروںیونین کونسلوںکے دفاتر کی چیکنگ کی تاہم کسی بھی یونین کونسل آفس میں سیکرٹری حاضر نہیں تھے جس کاسخت نوٹس لیتے ہوئے چاروں یونین کونسلوںکے سیکرٹریز اور ٹی ایم اے کے غیر حاضر 19ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے جبکہ ڈی سی او گجرات کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اے سی کھاریاں نے ملازمین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ بروقت دفاتر میںحاضر ہوں، غیر حاضری، فرائض میں سستی و غفلت کسی صورت برداشت نہیںہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کا تعمیراتی کام تیز ی سے جاری ہے جسے رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا قومی ہیرو کے نام سے منسوب اس عظیم منصوبے کا31دسمبر کو وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف افتتاح کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتال کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 32کروڑ روپے لاگت کے اس منصوبے کے تحت آر ایچ سی ہسپتال کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے لئے دومنزلہ عمارت کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اس کے ساتھ ڈاکٹرز و عملہ کے لئے تین تین منزلہ دو رہائشی بلاکس بھی اسی رفتار سے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے لئے ڈاکٹرز و عملہ کی 77نئی آسامیوں پربھرتی کے لئے مشتہر کیا جا چکا ہے جبکہ طبی آلات کی خریداری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف خود اس منصوبے کے مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اس پر پراگریس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوائی جارہی ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر) ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کی تعمیر سے نہ صرف قصبہ کے لوگوں بلکہ سرگودھا روڈ کے اطراف آباد لاکھوں افراد کو بہترین طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ڈی سی او نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، کنٹریکٹر اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو مقررہ تاریخ تک مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر گجرات نورالعین نے صفائی کے ناقص انتظامات، کیمکل کے ڈرم استعمال کرنے پر ریلوے روڈ پر واقع تکہ شاپ کو سیل کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر اے سی گجرات نے فوڈ ٹیکنالو جسٹ انعام الااسلام اور انسپکٹر فوڈ گل نواز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں بیکریوں اور ہوٹلز کے کچن کی اچانک چیکنگ کی اس دورا ن ٹیسٹ تکہ شاپ ریلوے روڈ کے کچن میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات تھے، کیمکل کے ڈرموں کا استعمال کیا جا رہا تھا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکور ہ تکہ شاپ کو سیل کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ضلع گجرات کی سیاسی سماجی اور عوامی شخصیات نے ایک با رپھر چوہدری برادران کو ضلع گجرات میں راج کرنا دیکھنا چاہتے ہیں گجرات کے عوام کی خواہش ہے کہ چوہدری شفاعت حسین گجرات سے ٹیکنو کریٹ اور ان کے صاحبزادے حسن الہی یوتھ کی سیٹ پر گجرات سے الیکشن لڑیں تو گجرات کے شہر ی اور ق لیگ کے ورکر اور سپوٹر ان کی بھر پور حمایت کریں گے ،گزشتہ روز یہ موضوع گجرات میں زیر بحث رہا ،اس سلسلہ میں گزشتہ روز نت ہاوس میں ایک بہت بڑے اکٹھ میں ق لیگ کے مرکزی راہنما چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی بھی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان دونوں سیٹوں پر ہمارے خاندان کے افراد ہی الیکشن لڑیں گے ۔گجرات کے باسیوں نے بھی چوہدری شفاعت حسین کو گجرات ضلع سے ٹیکنو کریٹ کی سیٹ سے الیکشن میں حصہ لینے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ،گجرات کے شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اگر چوہدری شفاعت ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر حصہ لیتے ہیں تو وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصلکر سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اے سی گجرات نور العین نے ریلوے روڈ پر واقع ٹیسٹ ان ٹیکہ شاپ کو ناقص صفائی اور زیریلے ڈرموں میں پانی رکھنے پر سیل کر دیا ہے جبکہ اے سی گجرات نے قند فشاں بیکری،زائقہ بیکری سمیت دیگر بیکریوں کو بھی چیک کیا اور صفائی کے لہاظ سے ان کو تسلی بخش قرار دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سابق کونسلر یوسی چھ رانا رزاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنے والا دور اب چوہدری برادران کا ہے کیونکہ جس نے ق لیگ جوش خروش کے ساتھ گجرات کی سیاست میں نمایاں طور ابھری ہے اس ثابت ہو تا ہے کہ ق لیگ ایک مضبوظ بن چکی ہے ،رانا رزاق نے کہا کہ چوہدری شفاعت حسین اور ان کے صاحبزادے حسن الہی کو گجرات سے بھر پور طریقہ سے حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں،انہوں نے کہا کہ اب لوگ چوہدری برادران کے دور کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ ان کا دور ایک یاد گار دور تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ علی پورہ محلہ چاہ کھولے رہائشی 65شخص مینر احمد کی لاش ملی ہے،پولیس کے مطابق اس کونامعلوم افراد نے گلے مین رسہ ڈال کر ہلاک کر کے باہر کھیتوں میں پھینک دیا تھا پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری ،سینئر صحافی اور روز نامہ نئی بات کے بیورچیف محمد انور شیخ اور شیخ غلام سرور قادری(جی پی او ) گجرات کے والد محترم شیخ غلام صابر کی بارویں برسی کل بروز اتوار دن دو بجے ان کی رہائش گاہ محلہ بہار مدنیہ جامع مسجد مسجد بہار مدنیہ میں منعقد ہو گی ،برسی کی تقریب سے ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ظارق سلیم خصوصی خطاب کریں گے دوست احباب کو شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈی او ماحولیات محمد نواز کی قیادت میں ٹیم نے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے آلودگی کا باعث بننے والی 12فیکٹریوں کے خلاف کیس مجاز اتھارٹی کو بھجوا دیے ہیں جبکہ 18صنعتی یونٹس سے خارج ہونیوالے ذرات لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانوالہ کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر 14عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے ماحولیات کی ٹیم نے 26مختلف یونٹس اور مقامات کا سروے کیا اس دوران آلودگی کا باعث بننے والے 12یونٹس کے خلاف کیسز محکمہ ماحولیات پنجاب کو بھجوا دیے گئے۔ڈی او ماحولیات نے بتایا کہ لیبارٹری رپورٹس کی روشنی میں دیگر صنعتی یونٹس کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اے سی کھاریا ں میاں اقبال مظہر نے اشیائے خورد نوش مہنگے داموں فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 7ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں جبکہ 7گرانفروشوں پر 24ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے سی کھاریاں نے موضع پنجن کسانہ اور نواحی علاقوں میں اچانک چیکنگ کی اس دوران اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے ، اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر عمران، مبشر، شفیع، سرور ، ندیم ، غلام رسول، سکندر علی کے خلاف تھانہ کھاریاں میں مقدمات درج کر ا دیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے زائد قیمتیں وصول کرنے پر شفیع ، طاہر ، نسیم ، رحمان ، شاہد تنویر، اظہر ساکن ملکہ ، عاصم محمود ساکن برنالی پر جرمانہ عائد کر دیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بہاولپور کی منڈی یزمان میں پاکستان مسلم لیگ کے نہتے کارکن پر ن لیگ کے غنڈوں کے پتھرائو اور بندوق کے بٹوں سے بہیمانہ تشدد سے 17سالہ نوجوان عدنان احمد کی شہادت پر دلی رنج اور شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بے گناہ کارکن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بے رحم قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو حساب دینا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 14میں مسلم لیگی کارکن اپنے امیدوار کی کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ ن لیگ والوں نے راستہ روک کر ان پر حملہ کر دیا، ن لیگ کے غنڈوں نے قریبی چھتوں پر چڑھ کر شدید پتھرائو کیا اسی دوران مسلم لیگی امیدوار برائے چیئرمین الطاف حسین کاکڑ کا بھانجا عدنان احمد بھی پتھر لگنے سے نیچے گر گیا تو ن لیگ والے اسے بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر ا پنے کیمپ کے اندر لے گئے اور بندوقوں کے بٹوں سے اس پر بہت زیادہ تشدد کیا، بعد ازاں اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ بیہوشی کی حالت میں ہی جاں بحق ہو گیا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ کی کامیابی یقینی ہے زمینی حقائق کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انشاء اللہ پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور ضلع گجرات کے چیئرمین منتخب ہوں گے ہم خود بھی ووٹ دیں گے اور اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید ووٹ حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر چیئرمین یونین کونسل ملک محمد اشفاق اعوان ڈوگہ اور وائس چیئرمین حاجی راجہ فضل الرحمن مکوال نے کیا انہوں نے کہا کہ سالار قافلہ M.N.A چوہدری عابد رضا کوٹلہ اورM.P.A چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی جائے گی۔ مخالفین کے حساب کتاب وقت آنے پر الٹے پلٹے ہو جائیں گے اور چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ ہی چیئرمین منتخب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)عوام کی خدمت اور بلاتفریق تعمیر و ترقی ہی ہماری زندگی کا مقصد اور مشن ہے بلکہ یہ کام ہمیں وراثت میں ملا ہے۔ ڈیرہ کوٹلہ عوامی مرکز بن چکا ہے جہاں سے عملی طور پر عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں ہم سب بھائی چوہدری عابد رضا ایم این اے کی قیادت میں چوبیس گھنٹے خدمت میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشی غمی میں بھی پورے حلقہ این اے107 میں شریک ہوتے ہیں اور ساتھ تعمیر و ترقی کے کام بھی جاری ہیں یہ سلسلہ ہماری آنے والی نسلیں بھی جاری رکھیں گی کیونکہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور بلاتفریق خدمت ہی ہماری زندگیوں کا مقصد اور مشن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کی گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں7مقدمات زیر دفعہ3/7 کے تحت درج کروائے۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پرمحمد شفیق وغیرہ7دکانداروں کو مبلغ24 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ لالہ موسیٰ تحصیل نان ہیڈکوارٹر آفس میں چیکنگ کے دوران7غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی اور جواب طلبی کے نوٹسز بھی جاری ہے اور انکوائری شروع کر دی جبکہ4غیر حاضر یونین کونسل سیکرٹریز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کئے اس موقع پر اے سی میاں اقبال مظہر نے کہا کہ کام چوروں کی کوئی جگہ نہیں ہے ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں اور بروقت حاضری کو یقینی بنائیں کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) آج وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کھاریاں کا دورہ کریں گے اور المدثر چوک جی ٹی روڈ کا افتتاح کریں گے جبکہ المدثر سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں خصوصی بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقریب میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے صبح10 بجے وفاقی وزیر افتتاح کریں گے اس موقع پرM.P.Aچوہدری شبیر احمد کوٹلہ، ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ، ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر بھی شرکت کریں گے۔ مہمانوں کا استقبال المدثر سپیشل ایجوکیشنل سنٹر کے سی ای او سید مدثر حسین شاہ اور جملہ سٹاف کرے گا خصوصی بچے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کریں گے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ اسلام آباد کے الیکشن کی طرح راولپنڈی اور دیگر علاقوں میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 107 چوہدری مختار احمد ڈھل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شاندار نتائج کارکنوں کی محنت کا ثمر ہیں حکمران دھاندلی کا ہر طریقہ استعمال کر رہے ہیں پری پول دھاندلی پہلے ہی شروع ہے حکمران جماعت کے امیدوار سرکاری مشینری کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں بھی تمام حربے ناکام ہوں گے اور عوام P.T.I کے امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)”پنڈ پئے نئیں تے اچکے پہلاں” سردی ابھی ٹھیک طریقہ سے شروع ہی نہیں ہوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی ہے ۔ عین اس وقت گیس بند کر دی جاتی ہے جس وقت اشد ضرورت ہوتی ہے صبح ناشتے، دپہر اور شام کے کھانے پکانے کے وقت گیس بند ہوتی ہے گھریلو خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں اور لکڑی جلا کر گھروالوں کو کھانے پکا کر دے رہی ہیں عوامی حلقوں نے خصوصاً گھریلو خواتین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کو فوری ختم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)اسلا م آباداورملک کے دیگرحصوںمیںحا لیہ بلدیاتی الیکشن میںپاکستان مسلم لیگ (ن)کی کامیابی نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیںہیںاورکل 5دسمبرکوہونے والی بلدیاتی الیکشن میںمسلم لیگ (ن)ہی اکثریت حاصل کرے گی کیونکہ عوام مسلم لیگ اورحکومتی پالیسیوںپرمکمل اعتماد کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہاریوسی دھونکل کے نومنتخب چیئرمین آصف محمودکلیرنے وفدسے ملاقات کے موقع پرکیا۔وفدمیںنومنتخب کونسلرخواجہ محمدشعیب،مسلم لیگی رہنماملک شکیل احمد،رانا اخترجاوید،ڈاکٹر سیدرضا سلطان،عمر اشرف اورزین مبشرکھوکھربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ سیا ست کوعبا دت سمجھ کرکرتے ہیںاورہم حقیقی معنوںمیںاپنی عوام کی خدمت کرناچاہتے ہیں
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)معذورافرادمعاشرے کے اہم حصہ ہوتے ہیں۔ان کومفید شہری بنانے کے لئے انکی بحالی کے لئے عالمی پیمانے پربھرپورکوششیںہورہی ہیں۔پاکستان میںسپیشل پرسن کی صلا حیتوںکواجاگرکرکے ان سے ملک وقوم کے لئے کام لینے کے لئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔مسلم ہینڈزانٹرنیشنل نے پاکستان میںمعذوروںکی بحالی کے لئے اعلیٰ سہولتوںسے آراستہ بحالی سنٹرقائم کئے ہوئے ہیں۔جہاںکوالیفائیڈسٹاف اورجدیدمشینری کے ذریعے معذوروںکی بحالی کے اقداما ت کئے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارایریامنیجرسیدخرم رضا رضوی نے مسلم ہینڈزانٹرنیشنل کے زیراہتمام معذوروںکے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرامیرآفتاب احمد ،پرنسپل سپیشل ایجوکیشن سکول وزیرآبادحافظ خلیل احمد،ڈاکٹرعقیل منہاس،محمدسلیم،پراجیکٹ مینجرعابد طفیل مغل،مسززاہدہ بٹ،عائشہ شوکت،سعدیہ جاوید،عرفان بلال مغل،شاہد ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرامیرآفتاب احمد نے کہا کہ حکومت نے معذوروںکوسرکاری ملازمت اورکالجوں،ٹیکنیکل اداروںمیںداخلے کاتین فیصدکوٹہ مختص کیاہواہے۔ان کوسفری سہولتوںاورکاروبارمیںمعاونت کے لئے پچاس فیصدرعایت دی جارہی ہے۔کاروبارکے لئے ان کی مالی معاونت بھی کی جارہی ہے تاکہ وہ محتاجی سے نکل کرخودداری کی منزل کوپالیں۔معذورافرادکے کاروبارکے لئے ٹیکس فری مشینری ودیگرآلات خریدنے کی سہولت میسرہے۔پراجیکٹ مینجرعابد طفیل مغل نے کہا کہ مسلم ہینڈزکے بحالی سنٹرسے کئی افرادکاعلا ج کرکے ان کونارمل زندگی گزارنے کے قابل بنایاگیاہے۔حافظ خلیل احمدپرنسپل سپیشل ایجوکیشن سکول نے کہا کہ سپیشل بچوںکوتعلیم ودیگرفنی تربیت دیکرعام شہری کے برابرمقام دینے کی کوشش کرنے میںہماراسکول اہم رول دادکررہا ہے۔سپیشل بچے ہماراقیمتی سرمایہ ہیںاس سرمایہ کومحفوظ بنانے کی حکومتی اورپرائیویٹ سیکٹرمیںکوششیں جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)گورنمنٹ ہائی سکول ساروکی چیمہ کی کبڈی کی ٹیم نے ضلع گوجرانوالہ کبڈی کافائنل میچ جیت لیا۔جس پر اہل دیہہ نے پی ٹی ماسٹر شبیراحمدسمیت پرنسپل سکول وانتظامیہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی سکول کی ٹیم اسی طرح اپنے سکول وعلا قہ کے نام روشن کرے گی۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن برا ئے تعلیم پڑھو پنجاب ۔بڑھو پنجاب پرپوری تندہی سے عمل درآمدکروایاجائے گااورگورنمنٹ سیکٹرکے ساتھ نجی شعبہ تعلیم کاتعاون بھی ناگزیرہوگاتاکہ شرح خواندگی میںخاطر خواہ اضافہ ممکن بنا یاجاسکے اوراس ضمن میںمعیاری طرز تعلیم اورڈسپلن کے حامل سکولز کی محکمہ تعلیم کی جانب سے مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارای ڈی او ایجوکیشن گوجرانوالہ صہیب عمران نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین ملک شکیل احمدسے ملاقات کے موقع پر کیا۔انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروںکے طلبہ کوبھی پی ای سی کے امتحان میںشرکت کرنی چاہئے تاکی بچوںمیںجذبہ مسابقت پیداہوسکے۔ملک شکیل احمدنے ای ڈی او ایجوکیشن کوپی ای سی کے زیراہتمام منعقدہ امتحانات کی ناقص کارکردگی سے بھی آگا ہ کیااوران سے مطا لبہ کیا کہ پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن اتھارٹی میںایسوسی ایشن کانمائندہ بھی شامل کیاجائے۔ای ڈی او ایجوکیشن نے بتا یا کہ عنقریب ناقص عمارتوںمیںتعمیراورغیررجسٹرڈشدہ نجی تعلیمی اداروںکاسروے کروایاجا رہا ہے تا کہ حفظان صحت کے اصولوںکے منافی کام کرنے والے اداروںکامحاسبہ کرناممکن ہے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)جماعت اسلا می یوتھ ونگ وزیرآبادزون کے صدرزما ن حیدرچیمہ ،عقیل احمد،عدنان انول کھرل ،امجد علی رندھاوا،اویس جاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان محب وطن اوراسلا م پسند ہیں۔مسلم خوش قسمت قوم ہے جسمیںساٹھ فیصد نوجوان ہیں۔جماعت اسلا می یوتھ ونگ پاکستانی نوجوانوںمیںاسلا می اقدارکے فروغ کے لئے اقداما ت کررہی ہے۔مغربی قومیںمسلم ممالک کے نصاب تعلیم میںمن پسند تبدیلیوںکے لئے دبائوڈال رہی ہیں۔انٹرنیٹ اوردیگر ذرائع سے اسلا می نظریات سے متعلق طلباء کے ذہنوںمیںشکوک وشبہات پیداکئے جارہے ہیں۔سیکولرایجنڈے کے ذریعے نوجوان نسل کوبرا ہ راست گمرا ہ کیا جا رہا ہے۔ایسی تمام قوتوںکامقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوںکومتحد ہوکرکرداراداکرناہوگا۔وہ زونل ذ مہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم میاںنوازشریف پاکستان کولبرل ملک بنانے کی فکرمیںہیں۔صدر پاکستان ممنون حسین سود کوحلال قراردینے کی گنجائش نکالنے کی فکرمیںہیں۔انکے یہ اقداما ت اپنے حلف اورآئین پاکستان سے غداری ہے۔انہوںنے کہا کہ ان عناصر کامقابلہ کیا جا ئیگااورنظریہ پاکستان اوردو قومی نظریہ کے لئے قربا نیاںدینے والوںکوشرمندہ نہیںہونے دینگے۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدراعجازاحمدچیمہ ایڈووکیٹ،تحصیل صدرنوید اسلم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کوخودمختاربنانے کی جدوجہدجاری رکھیںگے۔پیپلز پارٹی ترقی یافتہ خوشحال اورجمہوری پاکستان بناناچاہتی ہے۔وہ48ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میںخصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اوربھٹو شہیدکے فلسفے اوربے نظیرشہیدکے مشن کولیکرہم آگے چل رہے ہیںاورانشاء اللہ پاکستان مستقبل تا بنا ک ہے۔فوج سے نوازشریف کوخطرہ ہوسکتا ہے پیپلز پارٹی کونہیںکیونکہ موجودہ جنرل جمہوریت کومکمل سپورٹ کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کل بھی غریب ،مزدو رکی پارٹی تھی اورآج بھی یہی لوگ اسے سپورٹ کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)ضمیر بیچ کرعزت خریدنے کاقائل نہیںہوں،چیئرمین بلدیہ کی نشست کے لئے پیسے کی سیا ست کودفن کرناہوگا۔عوام کی راست خدمت کرنے والاہی فادرآف وزیرآبادبننے کااہل ہوگا۔ان خیالات کا اظہارنومنتخب کونسلرعثمان چاند نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ میرے حلقہ کی عوام نے سیا سی وڈیروںکی موجودگی میںمجھ پرجس اعتماد کااظہارکیا ہے میںانشاء اللہ انہیںناامید نہیںکرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیالکوٹ(جی پی آئی) ڈاکٹر شہزاد عالم چئیر مین پاکستان کونسل آف سانٹیفیک انڈسٹریل ریسرچ(پی سی ایس آئی آر) نے کہا ہے پاکستان کے مختلف شہروں میں کامن فسیلٹی سنیٹر قائم کیے جارہے ہیں جس سے مقامی انڈسٹری کو عالمی معیار کے مطابق اپنی مصنوعات کی تیاری میں مدد ملے گی سیالکوٹ کے سرجیکل سیکٹر کو جدید تقاضوں کے مطابق کامن فسیلٹی بنا کر انڈسٹری کو جدید خطوط پر استورار کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سرجیکل ایسوسی ایشن میں اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر چئیر مین اشرف رضا، نعیم یوسف جہانگیر بابر باجوہ، عرفان اسلم، شمیم احمد، محمد اشفاق مہے،، فیضان مرزا، وقار امین، میاں محمد ارشد، عبدالجلیل باجوہ، حاجی محمد نذیر، ڈاکٹر گوہر، شبیر احمد اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ گوادر میں 500ملین روپے کی لاگت سے جدید ترین لیب بنا رہے ہیں سکردو میں فوڈ پراسسینگ کے لیے بھی کام ہو رہا ہے ڈاکٹر شہزاد نے کہا کہ سیالکوت کی تحصیل ڈسکہ میں ایک جدید لیب کام کر رہی ہے جو سرجیکل کی انڈسٹری کو فائدہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میںا سرجیکل انڈسٹری کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک کامن فسیلٹی سینٹر بنایا جائے گا جس میں وہ تمام سہولیت میسر ہو ں گی جو عالمی برامد کنندگان جسکی ڈیمانڈ کرتیے ہیں انہوں نے کہا کہ کامن فسیلٹی سینٹر میں جدید فنی تربیت کا بھی انقعاد کیا جائے گا، آلات جراہی کی تیاری اب روائتی انداز میں کرنے کی بجائے جدت سے کی جائے گی جس سے اسکی لاگت پر اخراجات کم ہو ں گے قبل ازین چئیر مین سرجیکل ایسوسی ایشن کے چئیر مین اشرف رضا نے سپاس نامہ پڑتے ہوئے کہا کہ سرجیکل ایسوسی ایشن اِنڈسٹری کی فلاح کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ اِس اِنڈسٹری نے جو حاصل کیا ہے وہ اِس سے وابسطہ لوگوں کی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔لیکن آج کے بدلتے دور میں جبکہ ٹیکنالوجی نئی جدتوں کو چھو رہی ہے،ہمیں ریسرچ اینڈ ڈویلپمینٹ اور اس سے متعلقہ اِداروں جیسیپی سی ایس آر کی ماضی سے زیادہ ضرورت ہے۔ اجلاس سے گروپ لیڈر جہانگیر باجوہ نے بھی خطاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد(جی پی آئی)حکمران اور عوام قرآن سے رہنمائی حاصل کریں ۔خالق کائینات نے انسان کے لیئے جو قوائد و ضوابط مقرر کیئے ہیں انہیں پر عمل پیرا ہونے سے دنیا جنت نظیربن سکتی ۔آج وطن عزیز میںمختلف جو بحران ہیں ان کا خاتمہ اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول میں جمعہ کے خطبہ میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیئے اللہ تعالیٰ بھی انہیں لوگو ں کے ساتھ ہے جو اس کی حدود توڑنے سے پرہیز کرتے ہیں ہمیشہ انصاف کی بات کرنی چاہیئے اللہ تعالیٰ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلے اسلام میں عدل اور انصاف کو فروغ دیا گیا ہے اسی پر عمل پیرا ہو کر ہم سکون کی زندگی گزار سکتے ہیں قرآن و حدیث سے ہمیں رہنمائی حاصل کرنی چاہیئے خدا اور رسول ۖ کی اطاعت کرنی چاہیئے اور اللہ کے سوا سجدہ کسی کو نہیں کرنا چاہیئے عبادت کے لائق وہی ہے غیر اللہ کی پیروی کر کے اپنے اعمال کو ضائع مت کریں پاکستان میںاسلامی نظام ہی معیشت کو بہتر کر سکتا ہے اجتماع کے آخر میں جامعہ قاسمیہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا ظفر احمد کے لیئے خصوصی دعا مغفرت کروائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سید الشہدا کے روضہ اقدس پر کروڑوں کی تعدا د میں زائرین کی حاضری محبت اہل بیت کا ثبوت ہے۔ عزاداری دین مبین کی ترویج کا ذریعہ اورآج کے دور میں واجب ہے۔علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے عزاداری کی اہمیت اور تاریخ بیان کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ تاریخ اسلام میں دو ہجرتیں بہت اہمیت کی حامل ہیں،ایک رسول اکرم (ص )کی مکہ سے مدینہ اور دوسری ان کے نواسے امام حسین کی مدینہ سے کربلا۔رسول خدا کی ہجرت مکہ کے مصائب و آلام سے نکل کر مدینہ کے امن کی طرف تھی جبکہ امام حسین علیہ السلام نے مدینہ کے امن وسکون کو چھوڑ کر کربلا کے مقتل کی طرف ہجرت کی۔پہلی ہجرت بنائے دین اور دوسری بقائے دین کے لئے تھی۔ انہوں نے کہا چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا میں دنیا کے ساٹھ ممالک کے ایک کروڑ چھ لاکھ کیقریب شیعہ سنی زائرین کی آمد غیرمعمولی بات ہے جوکہ اہلبیت رسول سے والہانہ عشق کا واضح ثبوت ہے۔ نجف اشرف سے کربلا معلٰی کی طرف لاکھوں زائرین کے پیدل قافلوں کا ذکر کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیا ایک سو کلومیٹر کی مسافت طے کر کے کربلا پہنچے والوں میں مختلف قومیتوں،مسالک اور ممالک کے ہر عمر کے عاشقان خانوادئہ رسالت شامل تھے۔جبکہ ان قافلوںمیں شامل زائرین کے استقبال اور خدمت کے لئے بنائے گئے مہمان خانوں اوردستر خوانوں کی مثال اور کہیں نہیں ملتی۔علامہ نیاز حسین نقوی نے اہلسنت مئورخین کے حوالے سے عزاداری کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ دس محرم اکسٹھ ہجری کو قتل حسین کے بعد آسمان کا رنگ تبدیل ہوا،سرخی نمودار ہوئی،زلزلہ آیا۔ اور اللہ نے حکم دیا کہ ستر ہزار فرشتے کربلا جا کر قیامت تک حسین پہ روئیں۔مشہور مفسر اور صحابی رسول حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کی روایت ہے کہ انہوںنے خواب میں پیغمبر اکرم (ص) کا سر خاک آلود اور سوگوار دیکھا اور فرمایا میں کربلا دیکھ آیا ہوں لہذا امام حسین پہ گریہ و ماتم خدا کے حکم کے مطابق اور سوگ و ماتم پیامبر اکرم کی سیرت کے مطابق ہے۔انہوں نے عزاداری کو دین کی تبلیغ کا زریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہل بیت عظام کے فضا ئل مو مصائب کی مجالس اور محافل سے دین موجود نسلوں تک پہنچا ہے۔انہوں نے کہا عزاداری مکتب اہل بیت کے نزدیک ضروری اور واجب ہے اور اسے بامقصد بنانے پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے جیسا کہ امام محمد باقر نے فرمایا کہ ہمارا شیعہ وہ ہے جو ہماری اتباع و پیروی کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہاولپور/لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بہاولپور کی منڈی یزمان میں پاکستان مسلم لیگ کے نہتے کارکن پر ن لیگ کے غنڈوں کے پتھرائو اور بندوق کے بٹوں سے بہیمانہ تشدد سے 17سالہ نوجوان عدنان احمد کی شہادت پر دلی رنج اور شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بے گناہ کارکن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بے رحم قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو حساب دینا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 14میں مسلم لیگی کارکن اپنے امیدوار کی کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ ن لیگ والوں نے راستہ روک کر ان پر حملہ کر دیا، ن لیگ کے غنڈوں نے قریبی چھتوں پر چڑھ کر شدید پتھرائو کیا اسی دوران مسلم لیگی امیدوار برائے چیئرمین الطاف حسین کاکڑ کا بھانجا عدنان احمد بھی پتھر لگنے سے نیچے گر گیا تو ن لیگ والے اسے بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر ا پنے کیمپ کے اندر لے گئے اور بندوقوں کے بٹوں سے اس پر بہت زیادہ تشدد کیا، بعد ازاں اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ بیہوشی کی حالت میں ہی جاں بحق ہو گیا۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی’ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی و دیگر نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھاکر اقتدار پانے اور پھر عوام کو فراموش کردینے کی روایت پر کاربند رہنے ‘ عوام پر ظلم و جبر کرنے ‘ عوام کو غلام جاننے اور غلاموں کی طرح عالمی مالیاتی اداروں کے پاس قرض کے حصول کیلئے گروی رکھنے اور قومی وسائل پر قبضے کیساتھ سرکاری خزانہ لوٹنے اور کرپشن کے ذریعے عوام کیلئے جینا بحال کردینے والے فرعون سے کسی طرح کم نہیں ہیں اسلئے اب عوام کو فراعنہ وقت سے نجات کیلئے عقل و دانش اور ہوشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور بلدیاتی انتخابات میں ووٹ دیتے وقت شخصیت پرستی و جانبداری سے بالاتر ہوکر کردار ‘ دیانت اور قابلیت کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہوگا او ر اگر عوام نے انتخابات کیلئے ان اصولوں کو اپنا یا تو انہیں ازخود پتا چل جائے گا کہ سیاسی جماعتیںاور روایتی سیاستدانوں ن کے ووٹ کے ہر گز قابل نہیں ہیں اسلئے انہیں آزاد امیدواروں کو ہی کامیاب بناکر محفوظ خوشحال مستقبل کیلئے نیا تجربہ کرنا ہوگا ۔
۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)تبدیلی وبہتری کے دعوے اور جھوٹے وعدوں کے ساتھ خوبصورت نعروں کے ذریعے عوام کو لبھاکر اقتدار پانے والے نہ صرف اپنے وعدوں کی پاسداری اور دعووں کی تکمیل میں ناکام ہوچکے ہیں بلکہ آج بھی عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ رچارہے ہیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد بھی عوامی مسائل کا حل ممکن دکھائی نہیں دیتا ہے ۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین نے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی جماعتوں اور عوام کی دلچسپی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بے اختیار و بے بس ضلعی حکومتیں عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کرسکتیںاسلئے بلدیاتی انتخابات کی تمام مشق بے مصرف و بیکار ہے کیونکہ اختیارات کی نچلی وسطح تک منتقلی اور عوام کواحتساب کا اختیار دیئے بغیر نہ تو عوامی مسائل کا حل ممکن ہے اور نہ ہی کرپشن و استحصال کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اسلئے یہ کہنا کسی طور بھی غلط نہیں ہوگا کہ بلدیاتی اداروں کو عوامی خدمت کیلئے مکمل اختیارات و خود مختاری کی فراہمی سے گریز اور صوبائی اسمبلیوں میں قانون سازی کے ذریعے منتخب عوامی نمائندوں کوبے اختیار بناکر بلدیاتی انتخابات کا ڈھونگ رچانے والے حکمران عوام سے مخلص ہیں اور نہ ہی بلدیاتی انتخابات کے ڈرامے سے عوامی مسائل کا حل یا ان کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے کراچی آپریشن کا دائرہ کار اندرون و دیہی سندھ تک پھیلانے کے مطالبے اور وفاقی حکومت کی جانب سے اندرون سندھ آپریشن کے آغاز کے عندیہ راجونی اتحاد کی جانب سے پیش کردہ سندھ کے عوام کے مطالبے کی پذیرائی قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد امیر پٹی ‘ پاکستان خاصخیلی اتحاد کے سربراہ سردار غلام مصطفی سولنگی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘پاکستان راجپوت اتحاد کے رہنما عارف راجپوت ‘پاکستان میمن اتحاد کے رہنما عدنان میمن ‘بلوچ اتحاد کے رہنما صدیق بلوچ ‘ پاکستان ارائیں اتحاد کے رہنما اشتیاق ارائیں ‘ پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما یحییٰ خانجی تنولی اور نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس ونگ کے مرکزی صدر حاجی امیر علی خواجہ و دیگر نے شہلا رضا اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صرف دہشتگردوں کیخلاف نہیں بلکہ استحصالی عناصر ‘ قبضہ مافیا ‘نجی جیلوں’ڈاکوؤں اور ان کے سرپرستوں ‘ کرپشن مافیا اور پانی چوروں وگرانفروشوں سمیت عوام دشمنوں کیخلاف آپریشن کی ضرورت ہے جس کی بنیادعوام بے بلدیاتی انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں و سیاستدانوں کو ووٹ کے ذریعے مسترد اور آزاد امیدواروں کے انتخاب کے ذریعے رکھ دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)آج عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ ووٹ کے ذریعے کرنا ہے کیونکہ قدرت نے آج قوم کو اپنی تقدیر خود لکنے کا اختیار دے دیا ہے آج عوام گھروں میں ٹی وی اور فضول مذاکرے دیکھنے کی بجائے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کیلئے گھروں سے نکلیں اور ہر رائے دہندہ اپنے ووٹ کا ستعمال درست اور لازم بنائے کیونکہ آج عوام کی جانب سے کیا جانے والا درست فیصلہ و انتخاب عوام کے مستقبل کو محفوظ و خوشحال بناسکتا ہے جبکہ ووٹ کا غلط استعمال یا ووٹ کے استعمال سے گریز عوام کے مقدر میں تاریکیوں کا باعث بن سکتا ہے ۔ یہ بات گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے عوام سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور حق رائے دہی کا استعمال لازم و یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار پانے کے باوجود عوامی ‘ امنگوں ‘ خواہشات اور ضروریات کو نظر انداز کرکے سیاسی تحفظات کی سیاست کرنے والی تمام سیاسی جماعتیں اور روایتی سیاستدانوں کو آزمانے کے بعد اب عوام کو تجربہ ہوچکا ہے اسلئے اس بار سیاسی جماعتوں کی بجائے دیانتدار و باکردار آزاد امیدواروں پر اعتماد کرکے ان کا انتخاب کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہکراچی کی عوام کے دلوں سے ابھی خوف نکلا نہیںہے اس لیے 5دسمبر کا دن کسی خوشگوار تبدیلی کو لیکر نہیں آنے والا،عدلیہ اور فوج کی نگرانی کے بغیر شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کا ہونا ممکن نہیں ہے، کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ڈپٹی کمشنر، پریزائڈنگ افسران، آراوزاور دیگر الیکشن کمیشن کے افسران کی موجود گی میں رزلٹ اقتدار والوں کا من پسندہوگا۔اس لیے نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی کے خوابوں کی تعبیر ابھی بہت دور ہے ،پانچ دسمبر کا سورج غروب ہوتے ہی ہر کوئی دھاندلی کا رونا رورہاہوگا ،کراچی کی عوام ابھی خوف سے اس قدرآزادنہیں ہوئی ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی بغیر کسی خوف کے استعمال کرسکیں۔پچھلے دونوں مراحل میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے طرز کے نتائج سامنے آچکے ہیں، کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مینڈیٹ حکومت اور سرکاری افسران کی جوڑ توڑ کا نچوڑ ہوگا،شہر میں غیر نظریاتی اور غیر فطری اتحاد موجود ہیں یہ لوگ الگ الگ بھی جیت سکتے ہیں مگرکراچی میں پھیلی خوف کی فضاء انہیں اکیلے جیت دلانے میں ناکام ہے بلدیاتی انتخابات میں انتظامیہ کا غیر جانبدا ر ہونا بھی ضروری ہے ،گزشتہ دہائیوں سے خوف کی سیاست نے کراچی کی عوام کے دلوں سے اپنے حقیقی ووٹ کا صحیح استعمال روک رکھاہے کراچی کی عوام عدم تحفظ اور کسی بھی غیریقینی صورتحال کے ڈر سے سہمے ہوئے ہیں ،موجودہ بلدیاتی انتخابات سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،اور نہ ہی بلدیاتی الیکشن سے عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی متوقع ہے ،برسوں سے مسائل کا شکار عوام حکومت کی نئی چالاکیوں کے بھنور میں پھنسنے والے ہیں،مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام ہوچکی ہے کراچی میں شفاف انتخابات اور عوام کے پسندیدہ لوگوں کا انتخاب کرنا کس طرح آسان ہوسکتا ہے ،حکومت نے شروع دن سے ہی بلدیاتی انتخابات کرانے سے گریز کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے انتخابی عمل کو پرامن اور منصفانہ بنانے کے لیے فوج اورآزادعدلیہ کی نگرانی کا مطالبہ کیا۔