گجرات ریجن کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر ضروریات زندگی کی اشیاء نایاب ہو گئیں

Utility Stores

Utility Stores

گجرات (جی پی آئی) گجرات ریجن کے تمام یو ٹیلٹی سٹورز پر ضروریات زندگی کی اشیاء نایاب ہو گئیں، بتایا گیا ہے کہ عید سے قبل گجرات کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر چینی، سفید چنے، دال چنا، صوفی گھی، آئل، مائیونیز سمیت دیگر کئی اشیاء سٹورز سے غائب ۔۔۔۔جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سلسلہ میں گجرات ریجن کے انچارج اور سٹورانچارج بھی ناکام دکھائی دیتے ہیں ،جبکہ دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی کئی اشیاء بازار میں سستی ہیں اور سٹورز پر مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ،ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ان اشیاء کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری سخت پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں اور وہ سٹورز کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔