گجرات کی خبریں 13/11/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا فل ہائوس (جنرل اجلاس) منگووال میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ضلعی صدر رائس ملز یسوسی ایشن مہر محمد حبیب بسوی نے کی۔اجلاس میں ضلع بھر سے رائس ملز اونرز نے شرکت کی۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض میاںمنیر نے سرانجام دئیے۔ تلاوت کلام پاک کا شرفمحمد آصف خوجہ نے حاصل کیاجس کے بعد ممبران نے درود شریف کانذرانہ پیش کیا۔اجلاس میں مونجی اور چاول کی موجودہ صورتحال پر بحث کی گئی،اور موجنی کی سکائی 70 روپے اورچھڑائی 80 روپے مقرر کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر دوممبران چوہدری محمد سلیم(سلیم رائس ملز)اورملک عمران سرور کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئیجنرل اجلاس میں چوہدری وقار عزیز ترکھا کو رائس ملزاونرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا چئیرمین منتحب کیا گیا۔تمام ممبران نے چوہدری وقار عزیزکوچئیرمین منتحب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی۔بعد ازاں سید امام شاہ نے استحکام پاکستان ،عالم اسلام میں امن وامان بھائی چارے اور آپس میں پیار ومحبت کے لئے حصوصی دعائیں کیں۔احتتام پر ظہرانہ دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)علامہ اقبال کا پیغام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ رانا ثاقب مشرف ناز نے گزشتہ روز دی ایگزا سکول گجرات میں یوم اقبال کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے ہمیں جذبہ خودی سے آگاہ کیا اور مسلم امہ میں بیداری کی لہر دوڑ گئی ہمیں چاہیے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فلسفہ سے سبق لیں اور امت مسلمہ کی ترقی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دیں ممتاز سماجی شخصیت شاہد وسیم نے کہا کہ علامہ اقبال کا جذبہ قوم کو ہر صورت میں ترقی کی منازل طے کرانا تھا اور ان کی کوششوں سے برصغیر پاک و ہند میں ایک خوبصورت مملکت پاکستان معرض و جود میں آئی انچارج ایلیٹ فورس گوجرانوالہ ڈویژن ضیغم ثناء وڑائچ نے کہا کہ ہمیں علامہ اقبال کے مشن کے مطابق قوم کو تیار کرنا ہے جب تک قوم کی صحیح معنوں میں تربیت نہ ہو گی قوم ترقی نہیں کر سکے گی ہمیں خوشی ہے کہ آج دی ایگزا سکول کے طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے بچوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے اس موقع پر سکول کے انچارج محمد یاسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بچہ کل کیا بنے گا اس کا فیصلہ آج ہی کریں اور بچوں کی تربیت اسی انداز میں شروع کریں تا کہ وہ تمام منازل احسن طریقے سے طے کر سکیں دی ایگزا سکول سسٹم میں بچوں کی بہتر تعلیم و تر بیت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو بہترین انسان بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر بچوں نے ملی نغمات ، خاکے ، ٹیبلو پیش کیے اور بیت بازی کے مقابلہ جات میں حصہ لیا بعدازاں مارشل آرٹ کے مظاہرے کیے گئے اور بچوں نے ٹائل بریکنگ اور فائر جمپنگ کا عملی مظاہرہ کیا اختتام میں مارشل آرٹ کے طلباء و طالبات کی بیلٹ پرموشن کی گئی اور انہیں ییلو بیلٹ پہنائی گئی پرموٹ ہونے والے طلباء میں شمس الحسن ، عادل حسن ، گلشیر نذیر ، عمیر حسن ، نعمان علی ،عنذا علی ، زین العابدین ، ابوبکر ، ماہین ثناء ، فیضان مبشر ، اسامہ شہزادی ، مہدی العربی ، الرعین ، ریحان خالد ، ماہ نور عظمت ، سائرہ ماہین ، ایمان ، زینب فاطمہ ، خدیجہ ، نایاب سرور ، فاطمہ سہیل ، نور العین شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع کی حدود میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے مختلف فصلوں کی کٹائی کے بعد بچ جانے والے تنے اور پرالی وغیرہ کے جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے یہ فیصلہ ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے کیا گیا ہے حکم نامے کا نفاذ فوری طور پر ہو گا ۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس افسران محکمہ ماحولیات ، محکمہ زراعت اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے گذشتہ روز ظہورالٰہی ہائوس گجرات میں 2نومبر کے دھرنے سے پہلے گرفتاری کے بعد رہائی پانے والے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، سابق تحصیل ناظم سعادت نواز اور حمید اللہ بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے سلسلے میں آپ نے پارٹی کا پرچم بلند کیا ہے، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں اس سے پہلے بھی ملک اور عوام کی خاطر جیل کاٹ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمارے کارکنوں پر بے تحاشا ظلم کیا، ہمارے سیاسی کارکنوں کو ڈبل ہتھکڑیاں لگائیں اور دوسرے اضلاع میں لے جا کر قیدم کیا، یہ سیاسی قیدی تھے کوئی دہشت گرد نہیں، کارکنوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ظلم کا حساب لیا جائے گا، بطور وزیراعلیٰ ہم نے اپنے دور میں پولیس کو بے شمار مراعات دیں اور ان کا بہت خیال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کارکنوں کی وجہ سے پارٹی کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، پارٹی کا نام زندہ رکھنے کیلئے آپ نے قربانی دی ہے، ہم اسے فراموش نہیں کریں گے، پہلے بھی آپ لوگوں کیلئے میرے دل میں بڑی عزت تھی اب اس میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے فرداً فرداً رہائی پانے والے چیئرمینوں اور کارکنوں سے ہاتھ ملایا، پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی جرات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ رہائی پانے والے رہنمائوں میں سید فضیلت حسین شاہ چیئرمین یونین کونسل مدینہ سیداں، نعمان اکبر وڑائچ وائس چیئرمین یونین کونسل منگوال شرقی، چودھری نصیر آف کوٹلی بھگوان، چودھری شجاعت نواز اجنالہ، چودھری سلیم اختر آف مالووال، سجاد اقبال بٹ سابق ناظم جلالپور جٹاں، بابر سلیم کھو کھر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں، رانا محمد رزاق سابق کونسلر یونین کونسل نمبر 6، صابر حسین ولد محمد افضل سکنہ کالرہ خاصہ، عمر حمید آف بھاگووال، افتخار احمد آف محلہ باغ باوا، بلال احمد آف محلہ باغ باوا، سلطان ابو اسماعیل آف قلعہ ڈھکی، مہر افضل سابق ناظم، مظہر اقبال آف کوٹ رندھاوا، ڈاکٹر احسان ملہی وائس چیئر مین یونین کونسل سانتل، فیاض بھٹی عرف ککو بھٹی آف محلہ خواجگان اور دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اسپیشل پرسن اور ممبر سی پی ایل سی گجرات اور ممبر امن ڈوثرن گوجرانوالہ لالہ جی سعید اقبال مرزا نے ایک بیان مین کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے تمام اضلاع میں معذور افراد کے سرکاری دفاتر میں آنے اور جانے کے لیے کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر رینپ بنائے گئے ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں ،انہون نے کہا کہ ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی اور ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے تھانہ میں معذور افراد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر رینپ بنوا دئیے ہیں جس پر ہم ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ لیاقت علی اور ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ امیر عباس چڈھر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،لالہ جی نے کہا کہ میں ایک عرصہ سے معذور افراد کے لیے کام کر رہا ہوں ،انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ گجرات ڈی سی او آفس اے سی آفس اور دیگر سرکاری دفاتر میں بھی معذور افراد کے لیے رینپ بنوائے گئے ہیں ،لالہ جی نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ معذور افراد کے مسائل کے حل کے لیے کام کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)سینئر صحافی اور سابق صدر پریس کلب جلالپور جٹاں اور روز نامہ گجرات پوسٹ کے نمائندہ خصوصی نعیم بٹ کے سسر میجر حامد اختر بٹ اور عامر اختر بٹ کے والد محترم اختر علی بٹ(سابق ڈی ایس پی روالپنڈی)انتقال کر گئے مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کا ختم قل آج مورخہ 13نومبر بروز اتوار دن گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ ڈی بلاک اسلام آباد میں پڑھا جائے گا مرحوم کی نماز ہ میں ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی ،پولیس آفسران سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔یاد رہے کہ سابق ڈی ایس پی اختر بٹ نے گجرات میں بھی دس سال کا شاندار عرصہ گذرااور اپنی ڈیوٹی نہایت ایمانداری کے ساتھ ادا کی اور ان گجرات مین کئی بار انعامات سے نوازا گیا ،مرحوم کا شمار محکمہ پویس کے فرض شناش اافسران میں ہو تا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی محمدانور شیخ اور ان کی پوری کابینہ نے جلالپور جٹاں پرلیس کلب کے سابق صدر اور سینئر صحافی نعیم بٹ کے سسر اختر بٹ(سابق ڈی ایس پی پنڈی) کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت مین اعلی مقام دے اور سوگوران کو صبر جمیل دے ۔انور شیخ نے مزید کہا کہ ہم نعیم بٹ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے بارش سے لوگوں کے چہروں پر خوشی کی لہر ڈور گئی ،تیز رفتار بارش کے بعد گجرات شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ دوسری طرف سموگ سے بھی شہریوں کی جان چھوٹ گئی ہے ،بارش نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں 99فیصد ہسپتالوں میں پہنچ چکے تھے مگر اب بارش سے 90فی صد لوگ تندرست ہو جائیں گے ،بارش سے کسانوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ہے ،بارش کے بعد سارا دن ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رئیں اور لوگ لطف اندوز ہوتے رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی اپنی غیر جانبداری برقرار رکھتے ہوئے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع کونسل ہال میں ریٹرننگ افسران،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران اور الیکشن سٹاف کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فریدا للہ خان، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ماسٹر ٹرینر سید ابرار شاہ نے سیشن کے شرکاء کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کے حوالے سے ٹریننگ دی ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ریٹرننگ افسران کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر بہترین افسران کا تقرر کیا گیا ہے جبکہ پولنگ اسٹیشنو ں پر بطور پولنگ افیسر بھی گزٹیٹڈ افسران ڈیوٹی دیں گے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ابتک ہونیوالے تمام عمل کے دوران ضلع بھر کے ریٹرننگ افسران و سٹاف نے اپنے فرائض نہایت ذمہ داری سے سرانجام دیے اور امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران اسی جذبے سے ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ اسکیم مکمل کرکے الیکشن کمشن کو بھجوائی جاچکی ہے ، امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد پولنگ میٹریل کی سپلائی بھی مقررہ تاریخ پر یقینی بنائی جائے گی تاکہ الیکشن پراسس بروقت شروع اور مکمل ہو سکے۔ تربیتی سیشن میں شریک ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کیلئے ماسٹر ٹرینر اور دیگر افسران سے مختلف سوالات کئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) کڈنی سنٹر کے بعد کینسر ہسپتال کا منصوبہ گجرات میں ہیلتھ سیکٹر کا نہایت اہم اور میگا پراجیکٹ ہوگا، کینسرہسپتال کی تعمیر کیلئے درکار اراضی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،منصوبے کے پی سی ون کے تیاری کے فوری بعد منظوری کیلئے حکومت کو بھجوادیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہارڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کینسر ہسپتال کے منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری، پاکستان اٹامک انرجی کمشن کے سیکرٹری ڈاکٹر عتیق احمد چوہدری، ڈائریکٹر میڈیکل سائنسز ڈاکٹر فیاض اور ڈائریکٹر جینم گوجرانوالہ ڈاکٹر سہیل مراد نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کینسر ہسپتال کیلئے ضلعی انتظامیہ نے لالہ موسیٰ میں اراضی کی نشاندہی کی ہے تاہم اٹامک انرجی کمشن کو کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے کم از کم ساڑھے 12ایکٹر اراضی درکار ہے تاکہ ہسپتال کی عمارت کے ساتھ وہاں ڈاکٹرز و عملہ کیلئے بھی رہائش گاہیں تعمیر کی جاسکیں۔ انہوںنے کہا کہ کینسر ہسپتال کی تعمیر کے منصوبہ پر ابتدائی تخمینہ جات کے مطابق 3ارب روپے خرچ ہوںگے ، اس انتہائی اہم منصوبہ کیلئے متعدد متبادل مقامات پر اراضی کی فراہمی زیر غور ہے۔ انہوںنے کہا کہ اٹامک انرجی کمشن کے حکام نے یقین دلایا ہے کہ منصوبے کا پی سی ون جلد سے جلد ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دیا جائے گا جس کے بعد حکومت سے منصوبے کی باضابطہ منظوری حاصل کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ کینسر ہسپتال کا منصوبہ گجرات کیلئے نہایت اہم اور کینسر کے مریضوں کے لئے بہت بڑی سہولت ہوگی جس میں مریضوں کو نہایت کم خرچ پر علاج کی بہترین سہولیات میسر ہوںگی۔اس سے قبل پاکستان اٹامک انرجی کمشن کے حکام نے بتایا کہ پراجیکٹ کی منظوری کے فوری بعد اس پر کام شروع کر دیا جائے گا اور بلڈنگ کے جو حصے مکمل ہوتے جائیں گے انہیں ساتھ ساتھ فنکشنل کر دیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ اٹامک انرجی کمشن کے زیر اہتمام اس سے قبل پنجاب میںلاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میںپانچ ہسپتال کام کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تحصیل دفاتر گجرات اور کھاریاں کا اچانک دورہ کیا اور لینڈ ریکارڈ سنٹر، رجسٹری برانچز، ای سٹمپ برانچز اور ریونیو افسران کے دفاتر کا معائنہ کیا، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی اور سب رجسٹرار گجرات بھی انکے ہمراہ تھے۔ رجسٹری برانچ گجرات اور کھاریاں کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او نے وہاں موجود سائلین سے بات چیت کی اور ان سے اہلکاروں کے رویہ بارے دریافت کیا۔ انہوںنے کلکٹر برانچ کے انچارج کو ہدایت کی کہ دونوں رجسٹری برانچز میں 9نومبر اور 10نومبر کو ہونیوالی رجسٹریوں کے موقع چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔ انہوںنے سب رجسٹرار کو ہدایت کی کہ دفاتر میں آنیوالے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انکے جائز امور کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔ ڈی سی او نے کہا کہ ریکارڈ میں نام و دیگر معمولی نوعیت کی غلطیوں کی درستگی تحصیلدا ر کے دائر ہ اختیار میں آتا ہے اس حوالے سے سائلین کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ رجسٹریوں کے لئے آنیوالے فریقین کے بیانات بلاتاخیر ریکارڈ کئے جائیں اور طے شدہ طریقہ کار اور انتقالات کا عمل بروقت مکمل کیا جائے۔ لینڈ ریکارڈ سنٹر کھاریاں کے دورہ کے موقع ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن کا مقصد ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کرپشن کا خاتمہ ہے ، کمپوٹرائزیشن کے دوران معمولی نوعیت کی غلطیوں پر اعتراضات سے گریز کیا جائے۔ انہوںنے سنٹر میں اجراء فرد، انتقلات اور دیگر امور کیلئے آنیوالے شہریوں سے عملہ کے رویہ بارے بھی دریافت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے مسلم لیگی رہنما خرم منور منج کی بغیر کسی مقدمہ کے گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہمارے ساتھیوں کو مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خرم منور منج کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ وہ کسی کیس میں مطلوب ہیں اس کے باوجود انہیں حراست میں لینا حبس بے جا میں رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں و کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن اس سے ان کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔#