گجرات کی خبریں 28/9/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) کڑیانوالہ اور بولانی کے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا بدنام زمانہ ڈکیت عدیل پولیس مقابلہ میں ہلاک تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑیانوالہ کے علاقہ ماجرہ شمالی میں بھوج پور گائوں کی طرف جانے والی سڑک کنارے جھاڑیوں میں دو نامعلوم مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے ،جس کی اطلاع پاکر SHOتھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر رانا عمران سلیم معہ نفری موقع پر پہنچ گئے ۔موبائل انویسٹی گیشن بھی موقع پر پہنچ گئی ۔جو ملزمان نے پولیس کی گاڑیاں دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کر دی ۔پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔کچھ دیر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔فائرنگ رکنے کے بعد پولیس نے جھاڑیوں میں دیکھا کہ بدنام زمانہ ڈکیت عدیل سکنہ سرکیاں ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی مبشراسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ پولیس مقابلہ میں مارے جانے والا ڈکیت تھانہ کڑیانوالہ اور تھانہ بولانی کو 5مقدمات میں مطلوب تھا ۔ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے SHOتھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر عمران سلیم اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) نیک آباد (مراڑیاں شریف) میں نماز عید الاضحی کے عظیم الشان اجتماع میں ہزاروںفرزندان اسلام نے شرکت کی۔ صاحبزادہ پیر محمد عثمان افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے کہ انہوں نے اللہ رب العالمین کی اطاعت میں سب کچھ راہ خدا میں قربان کردیا۔ ان کی اس عظیم قربانی کو یادگار بنانے کیلئے اللہ تعالیٰ نے ہر صاحب ایمان صاحب استطاعت پر قربانی لازم فرمائی ہے اور قربانی کے ہر بال کے بدلے نیکی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے دین کی سربلندی کیلئے زبردست کردار اور اطاعت خداوندی کا شاندار مظاہرہ فرمایا تو انہیں ”خلیل اللہ” کے منصب پر فائز کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی مکمل اطاعت، نیک بندہ بننے کا جذبہ بیدار کرنا، انا پرستی اور نفسانی خواہشات کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی صبر، تحمل، برداشت، راواداری کی تلقین کیساتھ ساتھ رب العالمین کی رضا کے حصول کا درس ہے۔ اس موقع پر پیر محمد عثمان افضل قادری نے صحیح مسلم کے حوالہ سے بتایا کہ حبیب خدا حضرت محمد مصطفیۖ کو اپنی امت سے اتنی محبت تھی کہ آپ اپنی قربانی بھی فرماتے تھے اور اپنی امت کی طرف سے بھی قربانی کیا کرتے تھے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمسائیوں، مستحقین، اور غربا کو یاد رکھنے والے اور ان کی خوشیوں کا اہتمام کرنے والے خوش نصب ہیں۔ حج کے حوالہ سے انہوں نے کہ یہ وہ عبادت ہے جس سے بندہ اپنے رب سے مزید تعلق مضبوط کرلیتا ہے اور یہ روحانی غذا اور گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے۔ اس موقع پر شہداء سانحہ منیٰ کے درجات کی بلندی کیلئے اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)دولت نگر کے قریب تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سے 20سالہ نوجوان ہلاک پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،بتایا گیا ہے کہ ماجرہ کا رہائشی 20سالہ نوجوان مدثر اپنے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ہائی ایس نے اس ٹکر ما ردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہلاک ہو گیا پولیس دولت نگر نے ہائی ایس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)عید کے موقع پر اے ڈی سی گجرات عرفان علی کاٹھیا اور ٹی ایم او گجرات چوہدری خرم ترھنگی اور ان کے عملہ نے پورے گجرات شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کر رکھے تھے شہرکو عید کے روز صاف سھترا رکھا گیا تھا اور پورے شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف چونا لگایا گیا تھا اور ٹی ایم اے گجرات کا عملہ صفائی کے حوالہ سے متحرک رہا اور بروقت گندگی اٹھاتا رہا ،عید کے تینوں روز ٹی ایم او چوہدری خرم ترھنگی صفائی کو چیک کرنے کے لیے دورہ کرتے رہے بہترین صفائی کے انتظامات پر گجرات کے شہریوں اور سماجی اور عوامی نتظموں نے ٹی ایم اے کی شاندار کار کردگی پر عرفان کاٹھیا ٹی ایم او چوہدری خرم ترھنگی اور انکے عملہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)تھانہ صدر گجرات کے علاقہ مومدی پور میں ممولی جھگڑا پر فائرنگ کر کے ماموں نے 22سالہ بھنجے کو قتل جبکہ ایک بچی سمیت دو خواتین کو شدید زخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش ورثاء کے حوالے کر دی بتایا گیا ہے کہ عید کے روز مومدی پور کے رہائشی بائیس سالہ سید حسنین شاہ کا اپنے ماموں سید شاہد شاہ کے ساتھ کسی بات پر جگڑا ہو گیا جس پر ماموں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا فائرنگ سے گھر میں موجود بچی فاطمہ،اور مسرت بی بی ،سلمہٰ بی بی بھی شدید زخمی ہو گئیں پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے جبکہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے چھاپے ماررہے ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)پا کستا ن مسلم لیگ ن کے ضلعی جنر ل سیکرٹر ی حا جی نا صر محمو د اور ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر نے عید الضحیٰ گجرات میں منا ئی ، انہو ں نے نما ز عید جا مع مسجد صد یق اکبر میں ادا کی اور بعد از اپنی ر ہا ئشگا ہ پر پا رٹی کا ر کنو ں اور دیگر ر ہنما ئو ں سے عید ملی ، علا وہ ازسنت ِابر اہیمی پر عمل پیر ا ہو تے قر با نی کی ، حا جی نا صر محمو د اور حا جی عمر ان ظفر عید کے موقع پر شہر کے مختلف مقا ما ت کا دور ہ کیا اور عید ملن کی مختلف تقر یبا ت میں شر کت کی ، حا جی نا صر محمو د نے عید کے موقع پر پا رٹی کا ر کنو ں سے ملاقا تیں کیں اوربلد یا تی الیکشن کے حوالے سے لا ئحہ عمل طے کیا ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)سا بق ایم پی اے حا جی نا صر محمو د اور ایم پی اے حا جی عمر ان ظفر نے عید الضحیٰ کے موقع پر شہر میں سیکو رٹی کے بہتر ین انتظا ما ت پر DPOرا ئے ضمیر اورصفا ئی کے بہتر ین انتظا ما ت پر قا ئمقا م ڈی سی او عر فا ن علی کا ٹھیا ،TMOخر م تر ہنگی اور چیف آ فسیر عظمت فر ید سمیت دیگر TMAملا ز مین کو خر ا جِ تحسین پیش کیا ، انہو ں نے ڈی سی او عر فا ن علی کا ٹھیا اور TMOخر م تر ہنگی کو بذ ر یعہ ٹیلی فو ن عید مبا ر ک دی اور شہر میں صفا ئی کے مثا لی انتظا ما ت پر خر ا جِ تحسین پیش کیا ،حا جی نا صر محمو داور حا جی عمر ان ظفر کا کہنا تھا عید کے مو قع پر شہر میں صفا ئی کے مثا لی انتظا ما ت پر TMAکے آفسر ان اور دیگر عملہ شا با ش کے مستحق ہیں ، عید لضحیٰ کے موقع پر صفا ئی کا جس طر ح پلا ن تیا ر کیا تھا اور جس طر ح جا نو روں کی الا ئشیں اٹھا نے کیلئے پو ائنٹ مقر ر کیے گئے تھے مثا لی انتظا ما ت تھے ، اس کے علا وہ گجرات پو لیس کی جا نب سے سیکو رٹی کے فو ل پر وف انتظا ما ت پر DPOرائے ضمیر اورSPکا مر ان ممتاز اور ان کی ٹیم بھی مبا ر کبا د کی مستحق ہے ، پو لیس نے مسا جد اور دیگر مقا ما ت پر جس طر ح سیکو رٹی کے انتظا ما ت کیے تھے وہ قا بل ستا ئش ہیں ، امید ہے کہ انتظا میہ اپنی ذمہ دار ی کو اسی طر ح احسن طر یقے سے سر انجا م دیتی ر ہے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) لالہ جی سعید اقبال مرزا جو کہ عرصہ 35سال سے گجرات کے معذور افراد کی دن رات خدمت میں مصروف عمل ہیں اور انک مسائل کے حل کے لیے کوشااں رہتے ہیں انہوں نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سید مظفر علی شاہ سے اپییل کی ہے کہ وہ معزور افراد کے آنے اور جانے کے لیے اپنی عدالت اور دوسری عدالتوں کے باہر رینپ تعمیر کروائیں انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ڈی پی او گجرات اور اے سی گجرات نے اپنے اپنے دفاتر کے باہر معذور افراد کے لیے رینپ بنوائے ہیں وہ اس صدقہ جاریہ میں حصہ لیں اور معذور افراد کے لیے رینپ بنائیں ،لالہ جی سیعد مرزا نے کہا کہ میں صرف معذور افراد کے مسائل کے حلکے لیے کام کر کے اللہ اور اس کے رسول کوراضی کر رہا ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اسلامی یکجتی کونسل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے مناسک حج رمی جمرات کے دوران سانحہ منیٰ کو اتفاقی قراردیتے ہوئے اپیل کی ہے قدرتی واقعہ کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے۔ جو کوتاہیاںہوئی ہیں ان کا آئندہ کے لئے سدباب کیا جانا چاہییے۔ تاکہ ایسے افسوسناک واقعات دوبادہ پیش نہ آئیں۔عیدالاضحٰی کے دنوںمیں کارکنان جمعیت علما اہل حدیث سے گفتگو کرتے ہوئے قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ ایران میں زلزلے اورٹریفک حادثات میں ہزاروں افراد ہر سال لقمہ اجل بن جاتے ہیں تو کیا اس کی ذمہ دار ایرانی حکومت ہے۔ مفتی اعظم سعودی عرب کی طرف سے خطبہ حج کے دوران اٹھائے گئے سیاسی ایشوز پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی یکجہتی کونسل کے چیر مین نے کہا کہ وہ الشیخ عبدالعزیز کے دینی علوم کا احترام کرتے ہیں مگر اسے عوام کے فائدے کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسلام کے نام پر حکمرانوں کو ریاستی جبر کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ دہشت گردی قابل مذمت فعل ہے۔ لیکن آل سعود کی مخالفت کو دہشت گردی قرار نہ دیا جائے۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ القاعدہ اور داعش جیسی انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل کا سبب بھی مسلم حکمرانوں کی غلط پالیسیاںہیں۔ جب اسلامی ممالک میں عدم حریت فکر ہوگی، سوچنے کی صلاحیتوںپر تالے لگادیے جائئیں گے تو انتہا پسند تنظیمیں ہی جنم لیں گی۔ اس لئے عرب ریاستوں میں عوام کوسیاسی حقوق دینا ہوں گے تاکہ امور مملکت میں وہ اپنا سیاسی کردار اد ا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کو امت کی عظمت اور اتحادکا مظہر رہنا چاہیے، یہاں کسی بھی طبقے کے حوالے سے تحفظات اور تعصبات کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سانحہ بڈھ بیر پشاور میں شہید ہونیوالے ریڈار آپریٹر منیر احمد کے گائوں کھاریاں میں ان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف جو جنگ شروع کی ہے وہ ضرور کامیاب ہو گی، ان کی قیادت میں پاک فوج دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے، ہم سندھ سمیت تمام صوبوں میں آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، ن لیگ اپنے وزن، اعمال، لوگوں کی نفرت اور ناقص کارکردگی کی بنا پر خود ہی گر جائے گی۔ چودھری شجاعت حسین نے عید الاضحی منیر احمد شہید کے والد اللہ داد، بیٹے احتشام منیر اور دیگر اہل خاندان کے ہمراہ ان کے گھر منائی اور ان کے خاندان کی مکمل کفالت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر شہید کے خاندان کے ساتھ عید منانے آیا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا۔ اس موقع پر چودھری حسین الٰہی، چودھری نعیم رضا، چودھری صفدر وڑائچ، سعادت نواز اجنالہ اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی تب ہی ختم ہو سکتی ہے جب حکمران مخلص ہوں، کراچی آپریشن 80فیصد کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے باقی 20فیصد بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نیب نے سپریم کورٹ میں میرے اور چودھری پرویزالٰہی کے خلاف ناجائز الزامات لگائے ہیں ہم ان کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، ہم پہلے بھی عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں انشاء اللہ دوبارہ موقع ملا تو پھر کریں گے، سیاستدان اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرتے ہیں جبکہ ہم خدمت خلق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہونے یا نہ ہونے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ منیر احمد شہید کے خاندان کیلئے میں نے جو کچھ کیا ہے اس کیلئے کسی پبلسٹی کی ضرورت نہیں یہ میرے اور میرے اللہ کا معاملہ ہے۔ انہوں نے شہید کے خاندان کے ساتھ قربانی کی۔ منیر احمد شہید کے والد اللہ داد نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ چودھری شجاعت حسین نے میرے گھر آ کر عید کی جبکہ کسی اور کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ ہمارا حال ہی پوچھ لے۔ قبل ازیں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین، چودھری شفاعت حسین، سالک حسین، حسین الٰہی اور دیگر مسلم لیگی رہنمائوں نے نت ہائوس میں نماز عید ادا کی۔