گجرات کی خبریں 25/10/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (سٹاف رپورٹر) ممتاز قانون دان چوہدری عرفان اسحاق بانٹھ ایڈووکیٹ، تاجر رہنماء چوہدری کاشف چاند کمبوہ نے کہاہے کہ اہلیان گجرات ڈی پی او گجرات، ڈی سی او گجرات کے شکر گزار ہیں جن کی قیادت میں ضلع گجرات کی پرامن دھرتی پرکوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آیا، ہم ان کی اور انکی ٹیم کی جرات کو سلام کرتے ہیں اور دن رات محنت او ر فرائض منصبی ادا کرنے والے افسران ماتحت پولیس اہلکاورں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جراتمندانہ فرائض کو نبھاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کومکمل انجام دیا، جس سے ضلع گجرات کی دھرتی پر امن قائم رہا۔
۔۔۔۔۔
گجرات(سٹاف رپورٹر)عزیز بھٹی ہسپتال مسائلستان بن گیا،پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر یوتھ ونگ چوہدری رضا علی پڈا نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حکمرانوں نے مہنگائی لاقانونی کی انتہا کردی،افسران نے بھی اپنے حکمرانوں کا رویہ اختیار کرنا شروع کردیا ہے، یوم عاشور کے روز بھی عزیز بھٹی ہسپتال کی ایکسرا مشین ٹھیک نہ ہوسکی غریب بیروزگار لاوارث مریض ذلیل وخوار ہوگئے، ہزاروں روپے کے پرائیویٹ ایکسرا کروانے ہوتے تو ہم یہاں کیوں آتے،ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال کی زنگ آلود مشینریوں کا نوٹس لیں تاکہ اہلیان گجرات طبی سہولت سے مستفید ہوسکے۔
۔۔۔۔۔
گجرات(سٹاف رپورٹر)پولیس میں اخلاقی روایتی ڈسپلن،گجرات چوکی جٹووکل میں دو کرپشن کنگ تعینات،سائلین کے ساتھ نارواسلوک عوام چوکی جانے سے گریز کرنے لگے، پولیس اور عوام میںمضبوط تعلق کیسے قائم ہوگا ، فرض شناس افسران کی قیادت میں چوکی جٹووکل میں تعینات دو افسران کاپولیس روایتی رویہ تبدیل نہ ہوسکا،پیسے دو کام لو کی پالیسی تبدیل نہ ہوسکی،ڈی پی او گجرات متعلقہ چوکی کے افسران کا نوٹس لیں اور چوکی جٹووکل میں فرض شناس افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ دلیرانہ جرات مندانہ اور اعلیٰ کردار کے فرض شناس افسران اپنے ضلعی وسٹی کمانڈر کے پرامن مشن کو جاری رکھیں اور عوام اور پولیس کے درمیان تعلق کو مضبوط کریں تاکہ عوام اپنے مسائل لیکر ان افسران کے پاس جاسکیں۔
۔۔۔۔