گجرات کی یوسی 9 محلہ امین آباد کی گلیاں گندگی میں تبدیل بیماریاں پھیلنے کا خطرہ

Gujarat

Gujarat

گجرات (سکندر ریاض چوہان) گجرات کی یوسی 9 محلہ امین آباد کی گلیاں گندگی میں تبدیل بیماریاں پھیلنے کا خطرہ سینٹری ورکر ہفتوں غائب رہنے لگے چئیرمین طاہر مانڈہ بے بس۔تفصیلات کے مطابق گجرات شہر کی یونین کونسل نمبر نو محلہ امین آباد کی نالیوں اور گلیوں میں گندگی اور صائی نہ ہونے کے باعث ہر طرف تعفن اورکوڑے نے ڈیرے ڈال لیے ہیں جس کی وجہ علاقے کے سینٹری ورکرکی مسلسل غیر حاضری ہے۔

سینٹری ورکرکے کام نہ کرنے کی وجہ سے گھروں میں کوڑا کرکٹ جمع ہو رہاہے جس کو اہل علاقہ مجبورا گلیوں میں رکھ دیتے ہیں جس سے تعفن اور گلیوں میں گندگی پھیل جاتی ہے خصوصا محلہ امین آبادکی جامع مسجد صدیقیہ گلی نمبر تین میں سینٹر ورکر ہفتوں کوڑا اٹھانے اور صفائی کرنے نہیں آتا مسجد کے چوک میں نالیاں بند ہونے کے باعث نالیوں کا پانی گلئ میں پھیل جاتاہے جس سے نمازیوں اور راہ یروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے مجبوری کی خاطر اہل علاقہ خود ناملی کو صاف کرکے پانی کی روانی بحال کرتے ہیں جبکہ محلے کی نالیاں صفائی نہ ہونے باعث کیچڑ سے بھری پڑی ہیں جن سے وبائی مرض پھوٹنے کا خدشہ ہے اہل علاقہ نے مئیر گجرات حاجی ناصر اور ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے کیونکہ علاقے کا چئیرمین طاہر مانڈہ بے بس نظر آتاہے جس کے اختیار میں سینٹری ورکر نہیں ہیں۔