گجرات کی خبریں 12/10/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی ممتا زخاتون رہنما سابق ممبر تحصیل کونسل محترمہ نسیم خالد گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل شادمان کالونی میں منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز علماء کرام و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں میاں سہیل افضل’ میاں عمران مسعود’ میاں ہارون مسعود’ ڈاکٹر عرفان شیرازی’ ڈاکٹر اکرام’ ڈاکٹر غلام سرور چیمہ’ ڈاکٹر ہمایوں چیمہ’ نعیم نوشاہی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر’ ڈاکٹر زاہد شیرازی’ بیگم سمیرا ‘ بیگم شہلہ’ بیگم باسمہ ریاض چوہدری’ بیگم شائستہ’ بیگم شمیم مسعود’ نجیب اشرف چیمہ ‘حنیف حیدری’ چوہدری شفاعت حسین’ میاں شاہد’ ڈاکٹر طاہر چوہدری’ چوہدری ندیم طفیل’ میاں افضل حیات ودیگر نے شرکت کی۔
………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پنچک سلت ایسوسی ایشن گجرات اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی گجرات کے زیر اہتمام دوسری سالانہ نیشنل سلت چیپئین شپ 2015ء منعقد ہوئی جس کا افتتاح ضلع گجرات کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری ندیم اختر ملہی اور ممتاز صحافی مرزا منیر نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ مہمانوں کا استقبال چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ پنچک سلت ایسوسی ایشن مہر طارق محمود اور ڈاکٹر شکیل سرور نے کیا۔ اس چیپئین شپ میں ضلع بھر سے ٹیموں کے علاوہ ریلوے ‘HEC’ KPK’ پنجاب بلوچستان’ آزاد جموں و کشمیر سندھ اور اسلام آباد سے ٹیموں نے شرکت کی۔ آج اختتامی تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ‘ MPA حاجی عمران ظفر’ رضوان بٹ’ حاجی اورنگ زیب بٹ’ و دیگر ہوں گے۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت چوہدری ندیم اختر ملہی نے کہا ہے کہ گجرات وفا شعاروں کا شہر ہے۔ جس میں ہمیشہ محبت کرنے والے لوگ رہتے ہیں۔ ہم اپنے مہمانوں کو خوش دلی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پنچک سلت ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ دوسری سالانہ نیشنل پنچک سلت چیپئین شپ کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ گجرات میں اس لیول کی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس میں نوجوانوں کو بہتر انداز میں کام کرنے کا موقع ملے گا اور نوجوانوں کو سپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ممتاز صحافی مرزا منیر حسین نے ڈسٹرکٹ پنچک سلت ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ہوتا رہے گا۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی ) گزشتہ روز حفیظ لیدر گارمنٹس انڈسٹری کراچی کی لیبر یونین کے صدر مشتاق مسح ، جنرل سیکریٹری یعقوب اور آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیڈ ٹریڈ یونینز کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل ریاض مسح نے آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیٹڈ ٹریڈ یونین کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور انہوں نے فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل پیرزادہ امتیاز سید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حفیظ لیڈر گارمنٹس انڈسٹری کی یونین نے APFUTU کے الحاق کیا اور آل پاکستان فیڈریشن آف یونائٹیٹڈ ٹریڈ یونینز کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح APFUTU ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے محنت کشوں کی بھرپور نمائندگی کر رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہم لوگ کراچی کی بجائے پنجاب کے شہر گجرات میں صرف اور صرف اپنی تنظیم کا الحاق کرنے کے لئے آئے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر پیرزادہ امتیاز سید کو لیدر گارمنٹس کے ورکروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حفیظ لیدر گارمنٹس کی یونین کے صدر مشتاق مسح اور جنرل سیکریٹری ایم یعقوب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ملک بھر کی انڈسٹری میں کنٹرکٹ لیبر اور ڈیلی ویجز کی لیبر کو بند کرے اور اسکی جگی مستقل ملازمین کو بھرتی کیا جائے۔ نیز صوبائی حکومتوں نے جو ویجز محنت کشوں کے لئے مقرر کی ہیں ان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔ اس وقت بھی مالکان کم اجرت دے کر محنت کشوں سے جبری مشقت لے رہے ہیں۔ اس موقع پر پیرزادہ امتیاز سید نے محنت کشوں کے وفد کو یقین دلایا کہ انکی آواز قومی اور بین الااقوامی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے دیہی مرکز صحت دلانوالہ ، رورل ہیلتھ سنٹر ڈنگہ کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری ، نو منتخب چیئرمین شعیب رضا و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوںنے ہسپتالوںکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا مریضوں سے دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ، ہسپتالوں میں قائم میڈیکل سٹورز پر ادویات کے سٹاکس چیک کیا اور انچارجز کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں موجود ادویات کا ٹارگٹ کسی صورت کم نہ ہونی چاہیں انہوںنے کہا کہ ہسپتالوںمیں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔ ڈی سی او نے رورل ہیلتھ سنٹر ڈنگہ کے دورہ کے موقع پر ایکسرے آپریٹر کی خالی سیٹ خالی ہونے کی شکایت پر متعلقہ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر کو ہدایت کی کہ 2دن کے اندر اندر یہاں پر ایکسرے مشین آپریٹر لگایا جائے تا کہ عوام کو سہولت مل سکے اور یہاں پر ڈینٹل ڈاکٹر کی بھی پوسٹنگ کی جائے ، مریضوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو ہسپتال کے اندر موجود ادویات ہی تجویز کریں اور انہیں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔بعد ازاں ڈی سی اونے ڈنگہ میں شفاء خانہ حیوانات اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کولیاں روڈ ڈنگہ کی نئی تعمیرات کیلئے مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کولیاں روڈ ڈنگہ کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف خصوصی فنڈ تخمینہ لاگت 2.2776000کروڑ روپے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بہت جلدیہاںپرتعمیراتی کام شروع کردیا جائے گا ۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی ) ایلیٹ فورس کی طرف سے چیئرمین یوسی کھوجے ناصر شیر بلو پر سروس موڑ پر فیملی سمیت تشدد کرنے والے پولیس ملازمین پر ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ن لیگ کے راہنما ئوں مین تشویش کی لہر ڈور گئی ہے جبکہ چیئر مین ناصر شیر بلو کا کہنا ہے ہم نے پولیس ملازمین کے خلاف تھانہ سول لائن گجرات مین تحریری طور پر درخواست دی تھی جس پر ابھی تک ڈی پی او گجرات کی جانب سے کوئی کاروائی کہیں کی گئی اور نہ ہی ان پولیس ملازمین کو معطل کیا گیا ہے

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی ) کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ کوایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ابھی تک کسی کی تعیناتی نہیں ہو سکی،تاہم شمائل احمد خواجہ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی )ایکسائز انسپکٹر گجرات عرفان گوندل نے حسن چوک میں واقع عمر پلازہ کے مالک کو ایک لاکھ سے زائد پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے پر عمر پلازہ کو سیل کر دیا ہے اس موقع پر ایکسائز انسپکٹر گجرات عرفان گوندل نے کہا کہ جن شہریوں نے اپنی اپنی جائیداد کا پراپرٹی ٹیکس جمع نہیں کروایا وہ فوری جمع کر دیں بصورت دیگر ان کی پراپرٹی کو سیل کر دیا جائے گا

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی )سپرینڈنٹ جیل گجرا ت امتیاز احمد بھلی نے بتایا ہے کہ گجرات جیل میں بند قتل کے قیدی محمد اعظم کو پندرہ دسمبر کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا اس سلسلہ میں پھانسی کے تمام انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی )ریلوے روڈ محلہ کریم گلی میںواقع مسجد کے جھگڑا کیس میں سول جج گجرات کی عدالت نے ایک مذہبی تنظیم کے 23ملزمان کو گزشتہ روز بری کر دیا ہے یاد رہے کچھ عرصہ قبل پولیس اے ڈوثرن نے ان کو مسجد میں داخل ہو کر اسلحہ اور ڈنڈوں سوٹوں سمیت حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھاجن عدالت نے باعزت بری کر دیا ہے،ملزمان کے عدالت سے بری ہونے کے بعد ایک بار پھر محلہ کریم گلی میں دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑا کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی )اے ڈی سی گجرات عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر ڈی ڈی ایچ او گجرات مفتی محمد علی اور فوڈ انسپکٹر عارف علی اور گل نواز نے شادی روڈ پر واقع النور بیکرز کو ناقص صفائی اور ڈیٹ ایکسپائز اشیاء فروخت کرنے پر سیل کر دیا ہے ،ڈی ڈی ایچ او نے کہا کہ صفائی کے میعار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا صفائی نصف ایمان ہے اس کا ہر صورت خیال رکھا جائے

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، پارلیمانی سیکرٹر ی برائے دفاع ایم این اے چوہدری جعفراقبال نے ڈی پی ایس سکول لالہ موسیٰ کیلئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پر اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، مس ترنم ریاض و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ منگل کے روز اس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا 57کنال اراضی پر یہ ادارہ تعمیر کیا جائیگا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کی کوششوں سے یہ ادارہ قائم کیا جا رہا ہے ۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی )ایجوکیٹرز ۔ابراہیم کیمپس خان پور کھوکھر میں شاندار ٹیلنٹ شو کا انعقاد۔اجنالہ کے علاقے میںممتاز تعلیمی ادارے ”ایجوکیٹرز۔ ابراہیم کیمپس ”نے طلباء و طالبات میں ذہنی اور اخلاقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے شاندار ٹیلنٹ شو کا انعقاد کیا۔تقریب میں بچوں کے والدین سمیت علاقے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مہمانوں کا پرتپاک استقبال بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا۔ٹیلنٹ شو میں ایجوکیٹرز۔ابراہیم کیمپس کے نونہالان نے مختلف ٹیبلو پیش کئے جس پر شرکاء نے دل کھول کر داد دی۔اس موقع پرابراہیم کیمپس کے ڈائریکٹر حمزہ طارق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابراہیم کیمپس علاقہ میں موجود دوسرے تعلیمی اداروں سے اسی لئے مختلف اور ممتاز تصور کیا جاتا ہے کہ سکول انتظامیہ طلباء وطالبات کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں پربھر پور توجہ دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ابراہیم کیمپس خان پور کھوکھر میں ہم پلے سے چھٹی جماعت کے بچوں کو پڑھا رہے ہیں ۔پہلے ہی سال بچوں کی تعداد میں بھرپور اضافہ والدین کا سکول انتظامیہ پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے بچوں کو پروقار تقریب کے انعقاد کیلئے تیار کیا۔تقریب کے آخر میں بچوں میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی )ضلع گجرات میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 14دسمبرسے 16دسمبر تک چلائی جائے گی، اگلے دو روز فالو مہمہوگی ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی انسداد پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ اس مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ16ہزار 256بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او ڈاکٹر عابد غوری اورڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر قیصر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے ضلع بھر میں821موبائل ٹیمیں، 91فکسڈ ٹیمیں اور 31ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، انسداد پولیو ٹیموں کی معاونت کے لئے تمام سرکاری محکمے بھرپور تعاون کررہے ہیں جبکہ پولیس کی ٹیمیں انسداد پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلانا لازمی ہے انکار کرنیوالے والدین اور پولیو ٹیموں سے کسی بھی قسم کا غلط رویہ اختیار کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق ایکش ہوگا۔ ڈاکٹر عابد غوری اور ڈاکٹر قیصر نے والدین سے اپیل کی اپنے پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیم نہ پہنچے کی صورت میں کنٹرول روم کے نمبر 0539260013پر اطلاع دی جائے۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی )ٹھو ٹھہ را ئے بہا در پی ٹی سی ایکسچینج میں ڈ ی ایس ایل بر ا ڈ بینڈ کی دھکا سٹا ر ٹ سرو س سے انٹر نیٹ صا ر فین کنکشن ختم کر و ا نے پر مجبو ر ۔ تفصیل کے مطا بق ٹھو ٹھہ را ئے بہا در پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں ڈ ی ایس ایل بر ا ڈ بینڈ کی نا قص سر و س سے صا ر فین پر یشا ن ۔ جبکہ محکمہ پی ٹی سی ایل انٹر نیٹ سر و س پر ما ہا نہ کرو ڑو ں رو پے بٹو ر ر ہا ہے ۔ انٹر نیٹ خر اب ہو نے کی صو ر ت میں ہیلپ لا ئین پر کمپلین کی جا تی ہے جس میں 24گھنٹے کا ٹا ئم دیا جا تا ہے کہ ہما ر ا نما ئند ہ آ ئے گا اور ٹھیک کر جا ئے گا نہ نما ئند ہ آ تا ہے اور نہ ہی ا نٹر نیٹ ۔ عوا می و سما جی حلقو ں نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکا م سے سرو س کی بہتر ی کا مطا لبہ کیا ہے ۔

………………………………
………………………………

گجرات (جی پی آئی )ایم ڈی دنیا گروپ نوید کاشف کے والد محترم کی وفات پر پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان کی طر ف سے اظہار تعزیت تفصیل کے مطابق پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان نے ایک تعزیتی بیان میں ایم ڈی دنیا گروپ نوید کاشف کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے نوید کاشف کے والد محترم کی روح کے ایثال ثواب کے لئے دعا کی ۔اور کہا کہ اللہ تعالی نو ید کاشف کے والد محترم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین