گجرات کی خبریں 5/9/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) حج سے بندے کے بخشش اور خالق کائنات سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ جبکہ قربانی کے ہر بال کے بدلے نیکی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر محمد عثمان افضل قادری نے نیک آباد شریف میں ”حج اور قربانی” کے موضوع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی اللہ تعالیٰ کی محبت میں سب کچھ چھوڑ کر بارگاہ خداوندی میںگناہوں کی بخشش کیلئے حاضر ہو جاتا ہے اسلئے رحیم و کریم رب تعالیٰ اسکے گزشتہ گناہ معاف کر دیتے ہیں۔ حدیث مبارک میں ہے کہ جو اللہ کیلئے حج کرے اور اس دوران لغو اور نافرمانی نہ کرے تو وہ گناہوں سے اپنی پیدائش کی طرح پاک ہوجاتا ہے۔ پیر محمد عثمان افضل قادری نے مزید کہا کہ دربار رسولۖ میں حاضری ہر صاحب ایمان کیلئے باعث سعادت دارین ہے اور اس زیارت سے محشر کے میدان میں شفاعت رسول واجب ہوجاتی ہے۔ جبکہ بارگاہ رسالت میں حاضر ہوکر جو دعا کی جاتی ہے ستر ہزار فرشتہ اس پر آمین کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر صاحب ایمان صاحب استطاعت پر قربانی لازم فرمائی ہے اور قربانی کا مقصد صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی مکمل اطاعت اور عبد صالح بننے کا جذبہ بیدار کرنا اور انا پرستی و نفسانی خواہشات کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے صحیح مسلم کے حوالہ سے بتایا کہ رسول اللہ ۖ کو اپنی امت سے اتنی محبت تھی کہ ایک قربانی اپنی طرف سے اور دوسری اپنی امت کی طرف سے فرماتے تھے۔ اجتماع میں کثیر افراد نے شرکت کی اور اختتام پر وطن عزیز پاکستان، حاضرین اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں کرائی گئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کے حکم پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوکی انچارج شاھین عمران شفیع کی دوران گشت مخبر کی اطلاع پر ڈیرہ کنجاہیاں پر چھاپہ عادل عرف چٹا سے 1 کلو 210 گرام عمران رفیق سے 1کلو 220 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار تھانہ سول لائن گجرات میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف کے زیر اہتمام ماہانہ محفل ذکر کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عشاقان رسول حاضر ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار زیب سجادہ آستانہ عالیہ سوہدرہ شریف پیر سید آل احمد شاہ نے گزشتہ روز بزم غلامان گھمکول شریف کے زیر اہتمام ماہنامہ محفل ذکر نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا انعقاد عامر الیکٹرونکس و عامر ہوٹل جی ٹی روڈ گجرات پر کیا گیا۔ جس میں عشاقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پیر سید آل احمد شاہ نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ دینی محافل میں جائیں اور ان میں بھر پور شرکت کریں ۔ اور جو لوگ ان محافل میں شریک ہوتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔ ناظم بزم غلامان گھمکول شریف چوہدری افتخار ملہی نے کہا کہ پیر سید حبیب اللہ شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھمکول شریف کی زیر نگرانی بزم غلامان گھمکول شریف ملک بھر میں گھمکول شریف کے فیض کو عام کر رہی ہے۔ اور ہم بغیر کسی لالچ کے ان محافل کا انعقاد کرتے ہیں۔ مہر عبدالرحمن اور ان کے بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس شاندار محفل کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات و گردو نواح سے آنے والے تمام پیر بھائیوں نے اس محفل میں شرکت کی۔ اور جن کی بہترین میزبانی کا اعزاز مہر عبدالرحمن نے حاصل کیا۔ ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے محفل کیلئے سیکورٹی فراہم کی۔ چوہدری عبدالرحمن آف عامر الیکٹرونکس نے کہا کہ ہر ماہ یہ محفل اسی طرح سجتی رہے گی۔ اور ہم میزبانی کا شرف حاصل کریں گے۔ اس موقع پر پیر سید ذوالفقار شاہ اور پیر سید زین العابدین آف رانیوال سیداں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر ‘شفیق مہر’ چوہدری عبدالرحمن مہر’ چوہدری افتخار ملہی’ چوہدری اکرم’ فیاض چیمہ’ حاجی انجم رشید کھاریاں’ مرزا تاشفین’ غلام عباس گلیانہ’ راجہ پرویز ‘ چوہدری سمیع مہر’ محمد نواز ‘ چوہدری عبدالرحمن ککرالی’ چوہدری ذکاء سندھو’ چوہدری ساجد سیال’ چوہدری عابد ماہنا’ راجہ خالق’ خلیفہ صالح محمد’ مہر عبدالجبار’ مہر عبدالشکور’ ماہر عامر’ مہر اشفاق’ مہر طارق جاوید’ مہر پرویز’ و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر حاضرین کیلئے لنگر کا بہترین انتظام کیا گیا۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ممتاز شخصیات نے ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جن میں صدرشعیہ علما کون؛ سید سبطین سبزواری،ملک محمد حنیف اعوان،مرزا تقی ڈویژل جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل ،نائب تحصیلدار کھاریاں خادم حسین،مرزا محمد لطیف ریٹائرڈ پرنسل،چوہدری محمد عالم و دیگر شامل تھے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ایک طرف پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے جرأت و بہادری اور شجاعت و شہادت کی لازوال داستانیں رقم کیں دوسری طرف عوام میں دشمن کے خلاف ایسا جوش و خروش اورولولہ و ایثار پیدا کیا جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ ان حالات میں 1947 ء کی ہجرت کے بعد اردو ادب میں بھی ایک نیا موڑ آ گیا۔ ان خیالات کا اظہارگزشتہ اتوار کوروزن ادبی فورم اور ورلڈ پنجابی فورم کے تحت اتواری ادبی نشست میںصدر محفل گوجرانوالہ سے خصوصی طور پر تشریف لائے دس مجموعہ ہائے شعری کے خالق اور سہ ماہی قرطاس کے ایڈیٹر جان کاشمیری نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے پس منظر میں ہماری نثر، افسانہ، ناول اور شاعری میں لازوال تخلیقات پیش کی گئیں۔ شاعری میںترانے، جنگی ترانے ، قومی ترانے پیش کر کے قوم کے غازیوں اور شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ جن کی تابندگی آج بھی قائم ہے۔ سہ ماہی پنجابی جریدے کانگاں اور ماہنامہ روزن انٹرنیشنل کے ایڈیٹر پروفیسرمحمد افضل راز نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جنگ ستمبر کے دوران ملک کے ادیبوں اور شاعروں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ راتوں رات ایسے ایسے خوبصورت ترانے ، اور ملی نغمے وجود میں آئے جنہوں نے اردو ادب کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا۔ ہمارا شاعر اور ادیب ملک کے دفاع، ترقی، بقااور استحکام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتا چلا آیا ہے۔ آئندہ بھی جب کبھی ملک کو ضرورت پڑی ملک کا ادب پرست طبقہ مسلح افواج کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ وائس آف جلالپور جٹاں کے ایڈیٹر محمد اشفاق ایاز نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ 1965 اور اس کے اگلے تین چار سالوں تک ملک کے تمام ادبی جرائد میں اس پس منظر میںافسانے، کہانیاں اور نظمیں لکھی گئیں۔ ان کہانیوں میں جنگ سے تباہ ہونے والے دیہات اور شہروں کا نوحہ تھا۔ انسانی بے بسی اور مصائب کا ذکر تھا۔ جام شہادت نوش کرنے والے بہادروں کی داستانیں تھیں۔ اور غازیوں کا ذکر تھا۔توقیرشبیر نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں جب بھی کوئی موڑ آتا ہے ۔ اردوادب اسی حساب سے کروٹ لیتاہے۔ اس مرحلے پر جہاں معاشی اور سماجی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوتی ہیں۔ اردو ادب میں بھی نئے رجحانات جنم لیتے ہیں۔ گفتگو میں عبدالرزاق اور خان خلیل آف لالہ موسیٰ نے بھی حصہ لیا۔ محفل کے آخر میں یوم دفاع کے حوالے سے استاد اور شاعر جناب خموش چیچیانوی اور پنجابی کے معروف شاعر محمد اقبال بالم گجراتی نے اپنا تازہ کلام پیش کیا۔ اس اتواری نشست کا آغاز انس احمد اسماعیل کی تلاوت اور محمد ارشد منظور کی نعت رسول مقبول ۖ سے ہوا۔ محفل کے دیگر شرکاء میں جان کاشمیری کے ساتھ گوجرانوالہ سے تشریف لائے مہمانوں کے علاوہ وقار عظمت، محمد عبداللہ، محمدمنیرشفیع، وسیم عباس، ذیشان سندھو، محمد عبدالرحمان کے نام قابل ذکر ہیں۔یاد رہے روزن ادبی فورم اور ورلڈ پنجابی فورم کے تحت ہر اتوار کو دن دو بجے روزن بلڈنگ گجرات میں ادبی نشست ہوتی ہے، جس میں ادب سے تعلق اور دلچسپی رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ اس اتواری ادبی نشست کا آئندہ اجلاس گیارہ ستمبر کو ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سول سو سائٹی کے ضلعی صدر اور ممتاز سماجی راہنما حاجی خالد پرویز منگا نے کہاہے کہ بھارت نے کشمیر میں خون ریزی کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اسے ایک ایک خون کے قطرہ کا حساب دینا ہو گا کشمیریوں کی آزادی کے لیے قربانیاں رائیگاں نہین جائیں گی انشا اللہ ان کی آزادی کا سورج ضرور ایک دن طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے کیا ،حاجی خالد پرویز منگا نے کہاکہ پاکستان کے آرمی چیف نے بھی بڑی دلیری کے ساتھ انڈیا کے وزیر اعظم کو کہ دیا ہے کہ واضح پیغام بھی دے دیا ہے کہ آزادی کشمیر کے مسلمان اکیلے نہیں ہیں بلکہ پورے پاکستان کی آرمی اور پاکستان کے عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس مسلہ پر انسانی کؤحقوق کی عالمی تنظیمیں بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب انڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی مین کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ،انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر عوام کی آزدای کے لیے جاری جد وجہد پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں انڈیا کی فورس کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کے آزادی کے لیے بین القوامی طور پر کوئی راستہ تلاش کرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممبرامن کمیٹی گو جرانوالہ اور ممبر سی پی ایل سی گجرات لالہ جی سعید اقبا ل مرزا نے ایک بیان میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کی گجرات سروس موڑ کے قریب واقع پراپرٹی کو کوڑیوں کی داموں فروخت کرنی کی بجائے اس جگہ پر گجرات پاک آرمی کے شہدا میجرراجہ عزیز بھٹی شہید،میجر شبیر شہید ،اور میجر اکرم شہید کے نام پر کیڈٹ کالج بنا دیا جائے جس سے گجرات ضلع ہی نہیں اس کے آ س پاس کے تمام اضلاع کے لو گ ایک اچھی تعلیم سے مستفید ہو سکیں گے ۔لالہ جی سعید مزار نے کہا کہ جنرل راحیل شریف ڈیفنس منسٹری کو فوری طور پر مذکوری زمین کی فروخت نہ کرنے کا حکم جاری کریں ،انہوں نے کہا کہ اگر گجرات میں پاک آرمی کیڈٹ کا لج بن گیا تو پاک آرمی کی عظمت میں مزید اضافہ ہو گا کیو نکہ چیف آف آرمی سٹاف کا تعلق بھی ضلع گجرات سے ہے اس کیڈٹ کالج کے بننے سے گجرات کے ہی نہیںبلکہ اردگرد کے علاقوں کے لوگ بھی اعلی تعلیم حاصل کر سکیں گے انہوںنے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف اس کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے کیڈٹ کالج کی تعمیر کو یقینی بنائیں اور گجرات کے عوام پر احسان عظیم کریں کیونکہ اس سے قبل گجرات کے کئی سیاستدان گجرات میں کیڈٹ کالج بنانے کا وعدہ بھی کر چکے ہیں مگر کئی سال گذر گئے ہیں مگر وہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہو ا لہذا جنرل صاحب اگر یہ کیڈٹ کالج بن جائے تو کروڑں لوگ آپ کو دعا ئیں بھی دیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)عید قربان کی آمد پر چاقو چھریاں اور بغدے تیز کرنے والوں کی پانچوں انگلیاں گھی اور سرکڑاہی میں ہے ،نیا مال فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے ۔چاقو چھریاں تیز کروالو،جی ہاں، عید قربان سے قبل جہاں مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے وہیں چاقو چھریاں اور بغدے تیز کرنے کے ساتھ ساتھ نیا مال فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی ہے ۔دکاندار شہریوں سے منہ مانگے دام طلب کررہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے اوزاروں کو تیز کرنے والوں کے ریٹ اور نخرے آسمان کو چھو رہے ہیں جبکہ نیا مال فروخت کرنے والے بھی قیمت کم کرنے کو تیار نہیں۔دوسری جانب چاقو چھریاں تیز کرنے والوں کو گلہ ہے کہ لوگ مزدوری دیتے وقت تکرار پر اتر آتے ہیں،جبکہ قصابوں کا رویہ تو ناقابل برداشت ہے ۔جانور کی خریداری کے کٹھن مرحلے کے بعد چاقو چھریاں تیز کروانے اور خریدتے وقت بھی شہریوں کو اپنی جیب کی قربانی دینا پڑ رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)1955 کی جنگ میں بہادر پاکستانی افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کیے اور پسپاہونے پر مجبور کیا اور رہتی دنیا تک اپنا اور ملک کا نام روشن کردیا ہم ان بہادر سپوتوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاور عہد کرتے ہیں کہ شہداء کی قربانیاں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ملک وملت کے دفاع کی خاطر اگر جان کی قربانی بھی دینا پڑی تو دریغ نہیںکریں گے ان خیالات کااظہار
وائس چیئرمین یوسی بدر چوہدری اجمل حسین پیارا نے کیا انہوں نے کہا کہ6ستمبر یوم دفاع کو ملی جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے اور دنیا کو پیغام دیا جائے کہ پاکستانی غیوراور دفاع وطن کیلئے مرمٹنے کو بھی24گھنٹے تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)1965کے شہدا کی عظمت کو سلام 6ستمبر کے حق و باطل کے معرکہ میںشہدانے نئی تاریخ رقم کی اپنی جانوں کی قربانیاں تو دے دیں مگر مادروطن پر آنچ نہ آنے دی6ستمبر کو مناتے وقت یہ بھی دھیان رکھا جائے کہ متحدہوکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ بھی رہیں گے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار وائس چیئرمینPTIیوسی دھوریہ چوہدری افتخار منڈیرنے کیا انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید جیسے بہادرسپوتوں نے قربانی کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)PTIکی لاہور احتساب ریلی کی کامیابی سے حکمرانوں کے ایوانوں میںکھلبلی مچی ہوئی ہے عوام نے سٹرکوں پر آکر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ عمران کان کے شانہ بشانہ ہیں حکمراں کی اصلیت عوام کے سامنے آرہی ہے حکمران عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مسلسل ناکام ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنماPTIچوہدری شاہد محمود اور مرکزی ممبر اہڈوائرری کمیٹی/نائب صدر PTIشعبہ خواتین پنجاب تاشفین صفدر مرالہ نے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو وعدوں پرٹرخارہے ہیں اور روز نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہیں 3ستمبر کی کامیاب ریلی کارکنوں کی محنت کا ثمر ہے قائدین کو خراج تحسین اور کارکنوں کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے نومولود چیئرمین ملک وحید سرور اعوان بدر مرجان کی صحافی اعجاز مرزا کو تھڑا دے کر قتل کی دھمکیاں۔ کھاریاں پریس کلب کا ہنگامی اجلاس ملک وحید سرور کے خلاف FIR درج کروانے کا فیصلہ۔ صحافی یکجا ہو کر پی ٹی آئی کے ”گلو بٹ”کا محاسبہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق (3ستمبر عمران خان کی لاہور احتساب ریلی کے لئے گجرات سے کھاریاں واپس آنے پر) PTIکے چیئرمین ملک وحید سرور اعوان بدرمرجان کی خبر گذشتہ روز مقامی اخبار میں شائع ہوئی کہ وہ3ستمبر کو عمران خان کی احتساب ریلی میں لاہور جانے کی بجائے گجرات سے ہی واپس آ گئے جس پر وحید سرور سیخ پا ہو گیا اور کھاریاں پریس کلب کے کوارڈی نیٹر اور سینئر صحافی اعجاز مرزا کو گلیانہ روڈ پر مسلح افراد کے ہمراہ تھڑا دے کردھمکیاں دیں کہ میرے خلاف خبر کیوں شائع کی میں کسی مجبوری سے واپس آیا تھا دریں اثناء ملک وحید سرور کے ساتھ موجود مسلح افراد نے بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ملک وحید سرور نے کہا کہ میرے پاس پیسا بھی بہت ہے غنڈے بھی کافی ہیں پی ٹی آئی کا چیئرمین ہوں اب اپنی خیر منا کے رکھنا ہر چیز خریدنے کی ہمت رکھتا ہوں تھانہ بھی خرید سکتا ہوں۔ بعد ازاں کھاریاں پریس کلب کا ہنگامی اجلاس صدر حاجی عبدالرئوف کی زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک وحید سرور بدرمرجان کے خلاف FIR درج کروا کر گرفتار کروایا جائے اور پی ٹی آئی کی آڑ میں دادا گیری کرنے والے نومولود سیاستدان کو بے نقاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین اور مرکزی قیادت کو بھی احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا تاکہ پی ٹی آئی میں موجود گلو بٹوں کا بھی صفایا ہو سکے اجلاس میں تمام صحافیوں نے یکجا ہو کر نابالغ سیاستدان ملک وحید سرور بدرمرجان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا اور بذریعہ صحافت ملک وحید سرور بدرمرجان کے کردار سے پردہ اٹھایا جائے۔ اجلاس میں سینئر صحافی و چیئرمین کھاریاں پریس کلب کلیم اللہ گیلانی، سینئر نائب صدر حافظ عمران خلجی، فنانس سیکرٹری جبار ساگر، سابق صدر زمان احسن، چیئرمین تعمیراتی کمیٹی سید تنویر نقوی، کوارڈی نیٹر عبدالعزیز گوندل، امجد حسین امجد، سیکرٹری اطلاعات ایم عمر اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)قو م کے نونہالوںکی صلا حیتوںمیںنکھارپیداکرنے کے لئے ان میںمقابلے کے رحجان کوفروغ دیناہوگا۔طالب علموںمیںنصابی وغیرنصابی سرگرمیوںکے مقابلے بازی سے انکی صلا حیتیں اجاگرہوتی ہیں۔ایک بہترین طالب علم ملک وقوم کوترقی کے دھارے میںشامل کرسکتا ہے۔ان خیالات کااظہارپرنسپل الائیڈ سکول وزیرآبادکیمپس رابیل زہرہ نے الائیڈ سکول وزیرآباد،سٹی ،سوہدرہ کیمپس کے طلباء وطالبات کے درمیان انگلش اردوریڈنگ مقابلوںمیںپوزیشن ہولڈرزمیںتعریری سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پرمس اقصیٰ ملک بھی موجودتھیں۔انہوںنے کہا کہ طلباء وطالبات ہمارا مستقبل ہیںاپنے مستقبل کومحفوظ بنانے کے لئے ہمیںان تعلیمی،ذہنی وجسمانی تربیت کرناہوگی۔نونہالوںکوتعلیم دینے میںجہاںاستاد کاکرداربھلایا نہیںجاسکتا وہاںوالدین پرذ مہ داریاںعائیدہوتی ہیںکہ وہ بچوںکی بہترین اصلا ح وتربیت کے لئے اساتذہ سے ر ابطہ استواررکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)بے حجابی اسلا می تشخص کی پامالی کا سبب بنتی ہے۔مسلم معاشرے میںعریانی وفحاشی کی گنجائش نہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے اوراپنے گھروںمیںقرار(عزت ووقار)سے رہوپہلے دور جاہلیت کی طر ح اپنی زیب وزینت کی نمائش نہ کرو۔اسلا م نے عورت کوسب سے پہلے عزت اورمعاشرے میںاسے فخروعزت کاباعث بنایا۔مسلمانوںعورتوںکی تفریق کے لئے اسلا م اسے حجاب کہتا ہے ۔حجاب پردہ مسلم عورت کازیورہے۔چادر اوڑھ تحریک عورت کوحجاب کی ضرورت بارے شعوروآگاہی فراہم کررہی ہے اگرعورت باحجاب ہوجائے معاشرے میںپھیلی بے راہ روی پرکافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارڈویژنل امیرحاجی مراد علی بھٹی ایڈووکیٹ نے ضیائے مدینہ سیکنڈری سکول سیا لکوٹ روڈوزیرآبادمیںحجاب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پروکلاء محمدحسین چٹھہ ،محمداکرم ارائیں،پرنسپل نعیم رضا،حافظ ابوبکر،زاہد محمودہاشمی،حافظ سلمان اورطالبات نے بھی خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ چادر اوڑھ تحریک کوگلی گلی گھرگھرپہنچانے کاعزم کیااورہر سال4ستمبرکوضیائے مدینہ سکول میںسالانہ حجاب کانفرنس منعقد کرکے سکولوں،کالجوںکی طالبات اورخواتین کوحجاب پردے کی اہمیت پرروشی ڈالنے کاپروگرام ترتیب دیا۔حاجی مراد علی بھٹی نے بتا یا کہ4ستمبرکوپورے پاکستان میںچادر اوڑھ تحریک کے سلسلہ میںپروگرام کروائے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مسلم لیگ (ن)کے رہنماوممبرقومی اسمبلی جسٹس(ر)افتخاراحمدچیمہ نے کہا ہے کہ تین برس کے دوران ملک معاشی لحاظ سے مستحکم ہوا۔آج کاپاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ،پرامن اوراقتصادی طورپرمستحکم ہے۔اس وقت ملک کواتحاد،اتفاق اوریکجہتی کی ضرورت ہے۔ ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے وائس چیئرمین پنجاب خدمت کمیٹی برا ئے ہیلتھ محمدعمران سنی کمبوہ کے بھائی محمدعثمان کی شادی کے موقع پر صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرامیدوارضلعی چیئرمین امتیازاظہرباگڑی،محمدیاسین کمبوہ،محمداظہر چیمہ،وقار احمدچیمہ،کونسلرعمران رسول بٹ ،محمدزبیر بٹ،وحیدالزماں چیمہ،میرایازعامرحسین چٹھہ،شاہ بابا ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ عوام ملک میںترقی وخوشحالی چاہتے ہیں۔احتجاجی سیا ست کرنے والے عناصراب دوبارہ ترقی کے تیزرفتارسفرمیںرخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ترقی کے دشمن عناصرکواندازہ ہوچکا ہے کہ عوام اب ان کے ساتھ نہیں۔ احتساب،نجات اورقصاص ریلی کوعوام نے مستردکردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)رب کریم نے نبی رحمتۖ کی دنیامیںآمدکے بعدنبوت کے دروازے بندکردیئے اوردین اسلا م کومکمل ضابطہ حیات قراردیا۔آپ ۖ کی بعثت کے بعدقیامت تک کوئی نبی،رسول پیغمبرنہیںآئے گا۔ہرمسلمان کے لئے ختم نبوت پرایمان لاناضروری ہے۔ہرمسلمان اورآپ ۖ کاہرامتی آپ ۖ کے کے بعدنبوت کے دعوے کرنے والوںکوجھوٹے اوردھوکے بازسمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارعلا مہ پیرغلام بشیر نقشبندی،پیرسید محمدعرفان امیرشاہ،علا مہ محمدخالد حسن مجددی،علا مہ محمدحمادالدین صدیقی مخلص نے جماعت اہلسنت تحصیل وزیرآبادکے زیراہتمام جامع مسجد حنفیہ صدیقیہ بھٹی کے میںختم نبوت کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرقاری سعیداحمدارشد،حا فظ محمدرفیق رضوی،علا مہ محمداشرف رضا قادری،آل احمدشاہ ، حافظ علا مہ محمد وقاص احمد صدیقی، محمداشفاق احمدسلہریامجددی،حافظ محمدعثمان ،فیضان علی،علا مہ محمدناظم بھٹی،محمدالیاس ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ ختم نبوت اورناموس رسالت ۖ پرآنچ نہیںآنے دینگے اہلسنت کاہرفردآپ ۖ کی ناموس پرقربان ہوجا ئے اورختم نبوت کادفاع کرے گا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تحریک انصاف وزیرآباد کے رہنما محمد خالد مغل نے کہا کہ ملک کے تمام بڑے اداروں کے سربراہ یہ فیصلہ کر لیں کے جن مقاصد کے لیے ضرب عضب آپریشن شروع کیا گیا ان کے مکمل تحفظ کے لیے ملک میں ضرب احتساب آپریشن کی سخت ضرورت ہے اگر اسے شروع نہ کیا گیا تو 20کروڑ عوام کو تعلیم ، صحت، روزگار ،رہائش ،عدل و انصاف ، خوراک اور مساوات کے حقوق کبھی نہیں مل سکیں گے حکمرانوں نے عوام کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنے روزانہ کے معمولات زندگی میں کرپشن کو اولیت دے کر گزارہ کریں عام لوگ پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے دو وقت کی روٹی کے لیے ووٹ تو کیا ضمیر بیچ رہے ہیں جہاں بھوک ننگ اور کرپشن ہو وہاں دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی ادارے قدرت کے عذاب کو آزمانے کی بجائے اپنے اختیارات کو بروئے کار لا کر اس ملک کے 25000ارب روپے لوٹنے والوں پر ضرب احتساب کا آغاز کریں جس سے اس قوم میں مایوسی ختم ہو جائے گی اور ایک نئی صبح کے آغاز کی امید جاگ جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کیلئے حالات تبدیل ہو چکے ہیں، ان کی ساتھی جماعتیں بھی اب ان کے ساتھ نہیں ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو انصاف ضرور ملنا چاہئے اور ملک دشمنوں کو صرف اس لیے کھلی چھٹی نہیں ہونی چاہئے کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ اور ان کی حکومت میں شامل ہیں۔ وہ یہاں سابق سینئر بیوروکریٹ جی ایم سکندر کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کل کی ریلی میں شرکت کیلئے تمام جماعتوں کو دعوت دی تھی ہماری جماعت نے ان کی خصوصی دعوت پر بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء میں عمران خان کے دھرنے کی مخالف جماعتیں بھی اب ان کے ساتھ ہیں یہاں تک کہ پیپلزپارٹی جو اس وقت ن لیگ کے ساتھ تھی اس کے رہنما بھی گذشتہ روز کی ریلی میں شریک تھے، موجودہ اجتماع پہلے سے زیادہ موثر اور بھرپور تھا۔ چودھری پرویزالٰہی نے نوازشریف کی جانب سے نئے ہسپتال قائم کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھائی سے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو تو بہتر بنوائیں جہاں غریب مریض رل رہے ہیں، ادویات میسر نہیں اور نہ فری ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ڈرامے کرنے کا اب کوئی فائدہ نہیں ان کے تمام تر ڈراموں، بڑھکوں اور جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجود عوام جان چکے ہیں کہ موجودہ مفاد پرست حکمرانوں میں ان کے مسائل حل کرنے کی اہلیت ہے نہ دلچسپی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پیرسید چشتی اولیاء سخی سرکار مکی کا 24واں عرس مبارک کی دوروزہ تقریبات زیر سرپرستی پیر سید سجاد حیدر شاہ نقوی البخاری المکی 5ستمبر بروز پیر بعد نماز مغرب چادر پوشی اور چراغاں کیساتھ آغاز ہوگا۔عرس مبارک میں عظمت اولیاء محفل بھی منعقد ہوگی۔نیزچادر پوشی کی رسم میں الحاج شیخ روحیل اصغر ایم این اے شیخ خرم روحیل اصغر صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن،الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ چودھری شاہد پرویز ودیگردرود و سلام کی صدائوں کے ساتھ چادر پوشی کی رسم ادا کریں گے 6ستمبر بعد نماز مغرب محفل سماع ہوگی۔ رات01:00بجے درود ابراہیمی کی اجتماعی دعا کیساتھ کشمیر فلسطین کے مسلمانوں کیلئے دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر اور عالمی مبلغ ختم نبوت مولاناقاری شبیر احمد عثمانی نے بتایا ہے کہ 7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت کے حوالہ سے سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس 7ستمبر کو جامعہ عثمانیہ چناب نگر میں فضیلت الشیخ مولانا عبد الحفیظ مکی (مقیم حرم بیت اللہ ) کی صدارت میں منعقد ہوگی ملک بھر سے فرزندان اسلام حسب سابق انتہائی جوش و جذبہ کیساتھ بھرپور انداز سے شرکت کریںگے ۔نیز کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں قاری شبیر احمد عثمانی نے بتایا کہ کانفرنس کی تین نشستیں ہونگی جس سے تمام مکاتب فکر کے علماء ،دینی و مذہبی راہنما اور اسلامی سکالرز خطاب کرینگے اور اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی و قانونی تحفظ فراہم کرنے اورمنکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے پر پارلیمنٹ کے تاریخی فیصلے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرینگے ۔اور اتحاد امت کا بھرپور عملی مظاہرہ کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)حج بیت اللہ کے موقع پر جلسے جلوس مظاہروں کی کوشش کرنے والے مسلم امة میں فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ عرب دنیا مشرق وسطیٰ کی صورتحال حجاج کرام سے سعودی حکومت کے قوانین پر مکمل عملدرآمد کا تقاضہ کرتی ہے ۔ ایرانی حجاج کا دیگر ممالک کے ذریعے سعودی عرب آنا خوش کن اور سعودی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حج بیت اللہ مسلمانوں کے اتحاد اور اتفاق کی عظیم مثال ہے ۔ 29 رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں دہشت گردی کرنے والے اسلام دشمن عناصر ارض حرمین الشریفین کی امن و سلامتی کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں ۔ ان عناصر اور قوتوں کا مقابلہ مسلم امة کو متحد ہو کر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اور انتظامیہ حجاج کرام کی سہولتوں کیلئے ہر سال بہتر سے بہتر انتظامات کرتی ہے ۔ا سی طرح علماء اور فقہاء نے حج کے فریضہ کی ادائیگی منیٰ ، عرفات ، مزدلفہ اور رمی جمرات کے حوالہ سے قرآن و سنت کی روشنی میں جن سہولتوں کا اعلان کیا ہے حجاج کرام پر لازم ہے کہ وہ ان سہولتوں سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ داعش اور حوثی قبیلے کی طرف سے حج کے موقع پر تخریب کرنے کی دھمکیاں پوری ملت اسلامیہ کیلئے تشویشناک ہیں۔ ملت اسلامیہ کا ہر ہر فرد ارض حرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کیلئے اپنی جان ، مال ، عزت آبرو قربان کرنے کو تیار ہے ۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حکومت پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کو سعودی عرب کی حکومت سے حج کے موقع پر انتظامات کے حوالہ سے ہر قسم کا تعاون کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چھیا سی سالوں سے سعودی عرب کی حکومت نے حجاج کرام اور زائرین کیلئے جو خدمات سر انجام دی ہیں اور حجاج اور زائرین کی سہولت کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور 29 رمضان المبارک کو حرم مسجد نبوی ۖ میں خود کش حملہ آور کو داخل ہونے سے روک کر سعودی سلامتی کے اداروں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ امت مسلمہ کا فخر ہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین وسیم ساجد ی اور سیکرٹری آئی اے راجپوت نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسی ہی پرامن مقاصد کے حصول کے لئے کارگر ثابت ہوئی ہے۔منفی سیاست ، بے وقت ہڑتال اور دھرنوں کی سیاست نے ہمیشہ ملک وقوم کو نقصان پہنچایا ہے۔ کوئی ایشو ہوتو دھرنے اور احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، لیکن بلاوجہ محض کسی جماعت کی نمو د و نمائش اور فعالیت کو ظاہر کرنے کے لئے اس حد تک نہیں جانا چاہیے کہ بغیر کسی سے مشاورت کے ہڑتال شروع بھی خود کی جائے اور ختم بھی خود کی جائے، اس لاابالی اور بچگانہ فیصلوں سے قومی وقار کو شدید نقصان پہنچتاہے۔ جس کی تلافی پھر صدیوں نہیں ہوتی۔ یہ بات وقت اور تجربات نے ثابت کی ہے کہ علما جب بھی کوئی فیصلہ کرتے ہیں توسوچ سمجھ کر اور معروضی حالات کے مطابق کرتے ہیں، اسی لئے علامہ ساجد علی نقوی کی پالیسیاںہی قومی پالیسی کہلاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صبر و تحمل اور سنجیدہ سیاست سے قائد ملت جعفریہ نے وہ فوائد حاصل کئے کہ قوم کو کبھی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جبکہ کچھ نابالغ افراد کی بچگانہ پالیسیوں کے باعث قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے تمام شیعہ جماعتوں کو اجتناب کرنا چاہئے اور انہیں ایک قیادت اورایک تنظیم کے فارمولے پر عملدرآمد کرتے ہوئے قائد محبوب کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیں۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)بزم حسان پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل معروف نعت خوان مفتی شہباز عالم فاروقی حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونگے بزم حسان کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض حرم ہمیں جان و مال سے بھی زیادہ عزیز ہے تمام کارکنان بزم حسان دہشتگردی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ارض حرمین شریفین پر مشکل وقت آیا تو ہم اپنی جان کے نذرانے پیش کریں گے اور جس نے بری آنکھ سے حرم کی طرف دیکھا ہم اسکی آنکھیں پھوڑ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ کی عہدیدار ومعروف اداکارہ سلومی رانا نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت”ظالما وزیر اعظم بنا دے” کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔انتخابات اور عدالتوں میں ہاری ہوئی جنگ کو سڑکوں پر نہیں جیتی جاسکتی۔اہل لاہور نے کنٹینر کی سیاست کو مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے دل نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔عوام سیاسی جلسوں اور میوزیکل شو کو بخوبی سمجھ چکے ہیں۔ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی پے درپے جیت پی ٹی آئی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہے، کنٹینرپارٹی کا زوال شروع ہو چکا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سلومی رانا نے کہا کہ راولپنڈی کے شیخ چلی اور مولانا کینیڈی کا اتحاد دوصفروں کا مجموعہ ہے، شیخ چلی کو دن میں بھی اقتدار کے سہانے خواب آتے ہیں۔ سلومی رانا نے کہا کہ عمران خان بے مقصد احتجاجی جلسوں اور ریلیوں سے کب تک عوام کو تکلیف اور مسائل میں مبتلا کرتے رہیں گے، پی ٹی آئی کی سیاست عوامی خدمت نہیں بلکہ ذاتی اقتدار کے لئے ہے کیونکہ عوام کے مسائل سڑکوں پر نہیں پارلیمنٹ میں حل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آنے والا کل بھی مسلم لیگ(ن) کا ہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)شیعہ علما کونسل کے زیر اہتمام ملک بھرمیں ڈویژنل سطح پرتحفظ عزاداری کانفرنسیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جن کی صدارت قائد ملت جعفریہ پاکستا ن اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کریں گے۔ساہیوال ڈویژن کی تحفظ عزاداری کانفرنس 10۔ ستمبر ، ملتان 11۔ ستمبر، 18۔ اگست کو سرگودھا میں پیغام کربلا اتحاد امت کانفرنس اور کراچی میں تحفظ عزا کانفرنس نشتر پارک میں منعقد کی جائے گی۔ان کانفرنسوں میں علما و ذاکرین، معززین علاقہ، بانیان مجالس عزا ، متولیان امام بارگاہ اور لائسنسداران جلوس ہائے عزا شریک ہوں گے۔ان کانفرنسوں میں عزاداری سید الشہدا میں رکاوٹوں کا جائزہ لے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ گذشتہ محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوس ہائے عزا کے خلاف درج ایف آرز حکمرانوں کے گلے کا پھندا ثابت ہوں گی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں واپس لیا جائے۔عزاداری سید الشہدا رسم نہیں ، ہماری عبادت ہے۔ جس میں کسی قسم کی رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردوںکے خلاف استعمال کیا جائے، اسے عزاداری کے انعقاد اور درودو سلام پڑھنے میں رکاوٹوں کے لئے استعمال نہ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ لاہور کی کامیاب احتساب ریلی حکمرانوں کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے ، پاکستان مسلم لیگ نے قائدین کی ہدایت پر احتساب ریلی میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اب بھی مضبوط اور مستحکم جماعت ہے ۔انہوںنے کہا کہ کرپشن فری پاکستان اور کرپشن کا خاتمہ اب پوری قوم کی مشترکہ آواز بن چکا ہے ۔حکمران پانامہ لیکس میں اپنے خاندان کی آف شور کمپنیوںسے راہ فرار اختیار نہیں کرسکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ بڑھی ہوئی لوڈ شیڈنگ اور ہوشربامہنگائی حکمرانوں کا عوام کے لیے تحفہ ہے ۔اقتدار میں آنے سے قبل 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کرنے والے ساڑھے تین سال میں بھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں کرسکے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم قابل عمل منصوبہ ہے لیکن حکمران مال بنائو پالیسی کے تحت مہنگے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں مہنگی بجلی عوام اور صنعتکاردونوں کے مفادات کے خلاف ہے۔چیئرمین واپڈا کو کالا باغ ڈیم کے حق میں اور عوامی مفاد کے منصوبہ پر کام کرنے پر چیئرمین واپڈا سے فارغ کردیا گیاکیونکہ مسلم لیگ ن کالاباغ ڈیم کے خلاف ہیں یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے کالا باغ ڈیم نے اپنے منشور سے ہی نکال دیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکمرانوں کی ترجیح میٹرو بس، میٹرو ٹرین ہے جبکہ پورا لاہور بارشوں میںسیلابی پانی میں ڈوب جاتا ہے اور سڑکیں بلاک ہوجاتی ہیں حکمرانوں کی اس کی طرف توجہ نہیںیہی وجہ ہے کہ عوام اب اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور سڑکوں پر ہے جو حکمرانوں کی رخصتی پر ہی واپس جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)شہدائے 6ستمبر کا جذبہ قابل رشک تھا ۔وطن عزیز کے تحفظ و دفاع کے لئے قربانی ہی حیاتِ جاودانی ہے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ اور اس پر جانثاری عبادت ہے ۔ 1965ء میں پاک آرمی کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں ۔آج بھی وطنِ عزیز کی نظریاتی ،اساسی ،سرحدی اور دفاعی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لئے اُسی جذبے کی ضرورت ہے ۔بھارت سے تجارت اور دوستی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے ۔کشمیر میں بھارتی مظالم کا تدارک بھی جہاد سے ہی ممکن ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاک فوج سمیت عوام جہاد کے لئے تیار رہیں ۔ شہدائے 6ستمبر کی قربانیوں کو پوری قوم سلام کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان و چیئرمین ادارہ تاجدار یمن پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے تحصیل پسرور پریس کلب پسرور میں”دفاع پاکستان پریس کانفرنس ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقعہ پر چیئرمین پیس فورم انٹرنیشنل علامہ مفتی محمد یامین مدنی اور ملک سلیم ایاز ایڈووکیٹ مہمانان خصوصی تھے ۔ علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا کہ نوجوان نسل اغیار کی رسومات کو ترک کر کے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو جائے ۔ پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے حکمرانوں کو ایثار و قربانی سے کام لینا ہو گا۔ پوری دنیا میں مسلم ممالک پر غیر مسلم جارحیت و مظالم سے عالم اسلام پر جہاد فرض ہو چکا ہے۔ پاک فوج ہی عوام پاکستان کی امیدوں کا مرکز ہے ۔آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان سے استحکام پاکستان کی نوید سحر طلوع ہوئی ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی دہشت گردوں کے خلاف مضبوط ارادوں سے کاروائیاں لائق تحسین ہیں۔اس موقعہ پر چیئرمین تحصیل پسرور پریس کلب شاہد محمود جنجوعہ ،چوہدری شفاقت باجوہ،سخاوت مغل،چوہدری یاسر باجوہ ،میاں عمران سیال،جنرل سیکرٹری تحصیل پسرور پریس کلب ڈاکٹر شکیل سندھو،محمد محسن اویسی، صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی ،ماسٹر فضل حسین اور دیگر صحافی بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)مردم شماری کے آئینی تقاضے کو فوج کی دستیابی سے مشروط کرکے اس آئینی تقاضے سے گریز آئین کا منہ چڑانے کے مترادف ہی نہیں بلکہ قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے اور طوالت اقتدار کیلئے جمہوریت کے مستقبل کو خطرات سے دوچار کرنے کیساتھ فوج جیسے باوقار ادارے کو بھی عوامی و قومی مسائل کے ذمہ داروں میں شامل کرنے کی سوچی سمجھی کہلائی جاسکتی ہے اسلئے حکومت کو مردم شماری کو فوج کی دستیابی سے مشروط کرکے اس میں تاخیر کی بجائے اپنی ساکھ پر اعتماد کرتے ہوئے مردم شماری کے آئینی عمل کو فوری طور پر پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہئے تاکہ 2018ء کے انتخابات وقت پر اور شفافیت کیساتھ ہوں جبکہ مردم شماری ہو گی تو حکومت کو ملکی آبادی کے حوالے سے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری اور وسائل کی متناسب تقسیم میں بھی آسانی ہو گی ‘ فاٹا میں مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے راہ ہمواربھی ہوگیاور قیام امن کیلئے انتظامی اصلاحات بھی ممکن ہوں گی۔محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے فوری مردم شماری کی ناگزیریت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی کیلئے مردم شماری کا آئینی تسلسل اور جمہوریت کے استحکام کیلئے بروقت انتخابات کاانعقاد ناگزیر ہے جبکہ انتخابات کی شفافیت بروقت مردم شماری اوردرست اعدادوشمار سے مشروط ہوتی ہے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے عوام بھی اپنی فوج اور محافظوں کی طرح بہادر و نڈر ‘ محب وطن ‘ مخلصی ‘ ایثار اور قربانی و سرفروشی کے جذبے سے سرشار ہیں اورعدلیہ ہو یا مقننہ ‘ وکلاء ہوں یا ڈاکٹرز و انجینئرز ‘ عام تاجر و صنعتکار ہوں یا بڑے بزنس مین’ اساتذہ ہوں یا طلبہ ان سب کا تعلق پاکستان کی اسی عوام سے ہے اسلئے کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فرد کودہشتگردی ‘ قتل و غارتگری یا خود کش حملوں کے ذریعے خوفزدہ کرکے وطن پرستی سے باز رکھنا یا دورکردینا کسی طور بھی ممکن نہیں ہے ۔یہ بات پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن’ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے مردان ضلع کچہری خود کش دھماکے کی مذمت اور دھماکے کے شہدأ کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کا رخ عوام الناس ‘ سیکورٹی اداروں و اہلکاروں اور تعلیمی اداروں کے بعد اب عدلیہ اور وکلاء کی جانب ہوچکا ہے اور وہ انصاف کی فراہم کرنے اور انصاف دلانے والوں دونوں کو ہی خوفزدہ کردینا چاہتے ہیں مگر نڈر و محب وطن پاکستانیوں کو خوفزدہ کرنے یا پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کراچی کے حلقہ پی ایس 127ملیر میںپی ٹی آئی کے نامزد امیدوارندیم میمن کی الیکشن کمپین اور چھ ستمبر کے روز نشترپارک میں ہونے والے جلسے کی کامیابی کے لیے ویلکم عمران خان مہم حوالے سے حلقے کے لوگوں سے ملاقاتیںکیں اس دوران میڈیااور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پی ایس 127میں کسی بھی صورت دھاندلی نہیں ہونے دینگے ۔حلیم عادل شیخ نے ،رہنما پی ٹی آئی جے پرکاش اوکرانی ، نعیم عادل شیخ ،طاہر نیازی اور دیگر کے ہمراہ حلقے کے دورے میں ندیم میمن کی کامیابی کے لیے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ ملیر میں خوشحالی کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیں اس سلسلے میں چیئرمین عمران خان کی کراچی آمداور جلسے کی کامیابی کے لیے پاکستانی جھنڈے اور پمفلٹ تقسیم کیئے گئے ۔مختلف مقامات کے دورے میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ملیر میں سرکاری مشینری کا استعمال ہوا تو یہ دھاندلی ہوگی اس وقت ملیر میں پی ٹی آئی کے ورکرزکا مقابلہ ریاستی مشینری سے ہے اس کے باوجود کامیابی تحریک انصاف کا مقدر بنے گی ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ہر صورت میں نشتر پارک میں جلسہ کریگی ،پارٹی کے قائد عمران خان کل کراچی میں کارکنوں اور اور رہنمائوں سے ملاقات کرینگے جبکہ ان کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا جائے گا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے حکمران جان لیں اگر انہوں نے خود کواحتساب کے لیے پیش نہیں کیا تو ہم اپنے قائد کے اشارے کے منتظر ہیں کیونکہ چیئرمین عمران خان اس وقت جس انداز میں پاکستان کی عوام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) دُعا ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیف آرگنائزر صبا بانو اور آرگنائزر زبیدہ آپا نے آفرین بیگ ‘محمد فیاض یوبی ایل والا ‘ صدیق میمن زری والا ‘ یونس سایانی ‘ علی مراد اور اکمل پراچہ و دیگر کے ہمراہ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کے تعاون سے مستحق خواتین میں عید ملبوسات تقسیم کئے۔ واضح رہے رکہ دعا ویلفیئر فاؤنڈیشن گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار کی سرپرستی میں فلاحی و سماجی خدمات کی انجام دہی اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔عید ملبوسات تقسیم کی ا س تقریب میں اقبال ٹائیگر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ قادر میمن ‘ مہرالنساء بانو ‘ فہمیدہ بانو ‘ ساجدہ بانو ‘ ساجد روشن ‘ سید محمدندیم ‘صابرہ بانو ‘ محمد انور ‘ عبداللہ ‘ محمد رضوان ‘ شہنیلہ بانو ‘ وزیر علی ‘ شوکت علی ‘ ابراہیم گلیکسی ‘ محمد یوسف ‘ محمد نبی ‘ فاطمہ میمن ‘ محترمہ گلشن ‘ روزینہ خان روزی ‘ محمد حسن و دیگر نے بطور مہمان شرکت کی اور ُدعا فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے دعا فاؤنڈیشن کی سرپرستی اور عید ملبوسات کی تقسیم میں تعاون کیلئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا کا شکریہ ادا کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔