گوجرانوالہ حادثہ : متاثرہ ٹرین کی بوگیاں اور انجن کو پانی سے نکال لیا گیا

Gujranwala Train Incident

Gujranwala Train Incident

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کی چار بوگیاں نکال لی گئیں، انجن اور ایک اور بوگی کو بھی نکال لیا گیا ہے، ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

گوجرانوالہ کے ہیڈ چھناواں پل ٹرین حادثے کے چوتھے روز بھی ریلیف آپریشن جاری ہے، محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری آپریشن میں نہر لوئر چناب سے انجن کو نکال لیا گیا ہے جبکہ بوگی کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ریلوے ٹریک ٹوٹ جانے کے باعث انہیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انجن اور بوگیوں کو نکالنے کے لیے ہیوی مشینری لائی گئی، نہر میں گرنے والی بوگیوں میں سے 4 بوگیوں کو گزشتہ رات نکال لیا گیا تھا۔ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

دوسری طرف تحقیقاتی ٹیمیں بھی اپنے کام میں مصروف ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں ڈرائیور کی جانب سے اوور سپیڈنگ کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔