گوجرانوالہ: نیاز کی باسی بریانی کھانے سے 10 افراد بیہوش، ہسپتال منتقل

DHQ Hospital

DHQ Hospital

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) نیاز کی باسی بریانی کھانے سے ایک ہی گھر کے دس افراد بے ہوش ہو گئے۔

طبیعت زیادہ بگڑنے پر متاثرین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا جہاں 80 سالہ اقبال بیگم اور 52 سالہ نصرت بی بی کی حالت بدستور تشویشناک ہے جبکہ 70 سالہ محمد صدیق، 20 سالہ حمزہ، 18 سالہ مریم، 16 سالہ ثمرہ، 15 سالہ عمر، 14 سالہ عامر اور 15 سالہ فریحہ بی بی کا علاج جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فتومنڈ چوک سیالکوٹ روڈ کے رہائشی محمد صدیق کے ہاں گزشتہ روز ختم قرآن کی تقریب ہوئی اور چکن بریانی کی نیاز دلائی گئی۔

آج دوپہر کل کی باسی بریانی کھانے سے اہل خانہ کی حالت بگٹر گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔