گوجرنوالہ میں پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی 3 بوگیاں نہر میں گرگئیں، متعدد افراد زخمی

Trains Bogies Falls

Trains Bogies Falls

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث ٹرین کی 3 بوگیاں نہر میں گرنے سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

مال بردار ٹرین وزیرآباد سے فیصل آباد جارہی تھی جس میں 3 مسافر بوگیاں بھی لگائی گئی تھیں جو ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں گر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ڈوب گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ ذرائع کے مطابق تینوں بوگیوں میں 80 سے 90 افراد سوار تھے جن میں سے 20 سے 30 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔