گوجرانوالہ: احاطہ عدالت میں ماں نے بیٹی پر تھپڑوں کی بارش کردی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں پسند کرکے عدالت میں اپنے شوہر کے حق میں بیان دینے والی لڑکی پر اس کی ماں نے احاطہ عدالت میں تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق حافظ آباد کی رہائشی عطیہ گوجرانوالہ کے شیخ اکرام کے گھر ملازمہ تھی اور اس نے شیخ اکرام سے پسند کی شادی کرلی۔

لڑکی کے والدین نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ شیخ اکرام نے انکی بیٹی سے زبردستی شادی کی ہے اور وہ عطیہ کو والدین سے ملنے بھی نہیں دیتا۔

عطیہ نے عدالت میں پیش ہوکر اپنے شوہر کے حق میں اور والدین کیخلاف بیان دیا جس پر اس کی والدہ طیش میں آگئی۔ عطیہ پر احاطہ عدالت میں ہی اس پر تشدد شروع کردیا۔