گوجرانوالہ: باپ کی فائرنگ سے بیٹی اور بیوی ہلاک

Firing

Firing

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں گھریلو تنازعے پر باپ نے فائرنگ کردی۔

جس سے بیٹی اور بیوی جاں بحق ہوگئیںجبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کینٹ کےعلاقے تَلونڈی کھجوروالی میں ملزم باپ نے گھریلو تنازعے پر فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں بیٹی اور بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔