گوجرانوالہ : گیس چوری میں ملوث فیکٹری کیخلاف کارروائی، مالک فرار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) محکمہ سوئی گیس اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری پر چھاپہ مارا اور فیکٹری میں گیس چوری پکڑ کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا۔

محکمہ سوئی گیس حکام کا کہنا تھا کہ فیکٹری کے مالکان گیس چوری کر کے گورنمنٹ کے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا رہے تھے۔

فیکٹری کے اندر بڑے بڑے کمپریسر بھی گیس پر چل رہے تھے جبکہ فیکٹری کے باہر کوئی میٹر بھی نہیں لگا تھا۔ ایف آئی اے نت فیکٹری کے تمام کھاتے قبضہ میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔