گوجرانوالہ : دو گروپوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، تین شدید زخمی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پسرور روڈ پر موزہ شیخ رجادہ کے قریب دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔

وجہ نزہ انتخابی رنجش اور چوہدری کا جھگڑا بتائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتول ناظم تلونڈی موسیٰ خاں عرفان ظفر چیمہ سابق انتخابات میں ناظم منتخب ہوئے تھے جبکہ اُن کا مد مقابل خالد چیمہ الیکشن ہار گیا تھا۔

تب سے دونوں گروپوں میں چوہدر کا جھگڑا چلتا آ رہا تھا اور خالد چیمہ اور اُس کے بھائی کو تھانہ صدر کے اندر بھری پنچائیت میں قتل کر ڈالا تھا اور جیل چلے گئے تھے۔

کچھ عرصہ قبل خالد چیمہ گروپ جیل سے ضمانتوں سے رہا ہو گیا اور آج صبح 9 بجے کے قریب اپنے مخالف گروپ پر حملہ آور ہو کر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے مقتول ناظم عرفان ظفر چیمہ کے بھتیجے محمد اویس اور محمد اعظم کو بھی قتل کر ڈالا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے اُن کے اپنے 3 ساتھی بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں تھانہ پسرور کی پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔