گوجرانوالا : دو گروپوں میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک ،2 زخمی

Firing

Firing

گوجرانوالا (جیوڈیسک) گوجرانوالا میں پرانی دشمنی پر دو گرو پوں میں فا ئرنگ سے تین افراد ہلاک اوردو زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں گرپوں کے ورثا اسپتال میں پولیس کی موجودگی میں بھی الجھ پڑے۔

پولیس کے مطابق ایک گروپ کے چار افراد عدالت میں پیشی کیلیے گو جرانوالا آرہے تھے۔ راستے میں ان کا مخالفین سےآمنا سا منا ہو گیا۔ دونو ں گروپوں میں تلخ کلامی کےبعد فا ئرنگ کا تبادلہ ہو، فائرنگ میں دو افراد گولیاں لگنے سے مو قع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ایک اور زخمی چل بسا۔ 2 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ڈسٹر کٹ اسپتال میں دونوں گروپوں کے افراد آپس میں الجھ گئے جس پر پو لیس نے دو نو ں گروپو ں کے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔