گوجرانوالہ: لیاقت مسیح کے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج

Police Batons

Police Batons

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے لیاقت مسیح کے لواحقین تھانہ کینٹ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔

پولیس بدستور اپنی روش پر گامزن ہے اور بجائے اس کے کہ وہ لیاقت مسیح کی ہلاکت کے بارے میں کوئی صفائی پیش کرتی۔

الٹا اس کی جانب سے ان مظاہرین پر بھی لاٹھی چارج کیا گیا ہے، جس کے سبب خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

لیاقت میسح کے ورثاء نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا، جس کے باعث جی ٹی روڈ بلاک ہو گئی۔

مطاہرین پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ پولیس نے مظاہرین میں سے متعدد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔