گوجرانوالہ : درندہ صفت شخص نے 3 سالہ بچے کو تشدد کے بعد قتل کر دیا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں پیش آیا۔ جہاں محنت کش محمد حنیف کے 3 سالہ بیٹے کو صبح دس بجے گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا۔

نامعلوم درندہ صفت شخص نے کمسن پر تشدد کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔