گوجرانوالہ: نامعلوم افراد نے 7 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوال (جیوڈیسک) افسوس ناک واقعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چمن شاہ میں پیش آیا۔

محنت کش محمد خالد کی سات سالہ بیٹی ایمان فاطمہ اتوار کی شام چھ بجے گھر سے نکلی تو نامعلوم افراد نے اسے اغوا کر لیا بعد میں اس کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے ملی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔

دوسری جانب والدین کا کہنا تھا ایمان فاطمہ ان کی اکلوتی بیٹی تھی۔ انہوں نے ملزم کو جلد گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کر دیا۔