گوجرانوالہ : مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک

Police Encounter

Police Encounter

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق علی پور چٹھہ میں تین مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ کررہے تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے مبینہ طورپر فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوفرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو علی اکبر ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔