گوجرانوالہ : تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق

Accident

Accident

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تھانہ صدر کے علاقے اٹاوہ میں شدید آندھی اور گرد آلو ہوا کے باعث گوجرانوالہ سے لاہور جانیوالی تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے گھس گئی۔

جس سے ایک ہی خاندان کے دو افراد طلحہ اور متین سر میں شدید چوٹیں لگنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جبکہ ان کا تیسرا کزن ساجد شدید زخمی ہو گیا۔ جسے تشویشناک حالت کے باعث سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تینوں کزن گوجرانوالہ سے لاہور جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔