گوجرانوالہ : چوری شدہ ٹرانسفارمرز سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، دو لائن مین گرفتار

Transformers

Transformers

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پولیس نے کھیالی روڈ کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا۔ ایک ٹرک وہاں سے گزرا تو اسے روک کر تلاشی لی گئی۔ جس میں کروڑوں روپے کے ٹرانسفارمر تھے۔

پولیس نے ٹرک سمیت ڈرائیور کو تھانہ میں بند کر دیا۔ پولیس کے مطابق گیپکو کے دواسسٹنٹ لائن مین افتخار عرف مٹھو اور آصف مختلف علاقوں سے ٹرانسفارمر چوری کرواتے اور انہیں سستے داموں کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں فروخت کر دیتے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔