گجرانوالہ ٹرین حادثے کا باعث پل سو برس پرانا تھا’ جی کیو ایم

Train Incident

Train Incident

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے گجرانوالہ ٹرین حادثے پر اظہار افسوس اور حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون ‘ان کی اہلیہ ‘ بیٹے و بیٹی ‘ میجر عادل ‘ کیپٹن کاشف اور ٹرین ڈرائیور سمیت حادثے میں ہلاک ہونے والے دیگر افراد کی مغفرت و ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد حکومت سے حادثے کی مکمل و غیر جانبدارانہ تحقیقات اور حادثے کے ذمہ داران کو قانون کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کےا۔

حادثے کا باعث بننے والا پُل 1906ء میں تعمیر ہوا تھا اور سو برس سے زائد پرنا تھا اسلئے اس کے گر جانے کی وجہ سالخوردگی و خستہ حالی بھی ہوسکتی ہے جبکہ حادثے میں تخریب کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا اسلئے حادثے کی وجوہات ‘ حقائق اور ذمہ دار کو عوام کے سامنے لانا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔