گوجرانوالہ : ویگن درخت سے جا ٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Ambulance

Ambulance

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ویگن تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق 8 زخمی ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں محمد افضل، افضال، ابو بکر اور محمود شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق لاہور کے علاقے اچھرہ سے ہے۔

زخمیوں کو ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔