گوجرانوالہ :خاتون سمیت 3 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

Arrested

Arrested

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے خاتون سمیت 3 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دھلے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی میں خاتون سمیت 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بر آمد کر لیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے۔