گجرات کی خبریں 15/1/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب چیئرمین برائے یونین کونسل معین الدین پور سیداں سید عقیل عباس شاہ ‘ وائس چیئرمین سید خالد محمود شاہ ‘ نے اپنے پینل کے ہمراہ حلف اُٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منعقدہ تقریب حلف برداری کے دوران سیداں سید عقیل عباس شاہ ‘ وائس چیئرمین سید خالد محمود شاہ نے اپنے پینل جنرل کونسلر سید سجیل عباس شاہ ‘ سید عامر عباس شاہ’ سید طارق حسین شاہ’ چوہدری محمد اکرم’ چوہدری منصور اصغر’ سید احسان حیدر شاہ نے حلف اُٹھا لیا۔ ریٹرننگ آفیسر نجم ریاض سیٹھی نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لیاقت علی چٹھہ ‘ سید ارتضیٰ حیدر شاہ و دیگر مسلم لیگی رہنما اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد شریک تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے آفس گجرات میں یونین کونسل نمبر 1تا 6 میونسپل کارپوریشن گجرات کے نو منتخب بلدیاتی اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ ریٹرننگ آفیسر محمد افضل بٹ نے نو منتخب بلدیاتی اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر’ ٹی ایم او خرم ترہنگی’ ٹی ایم اے کے افسران و سیاسی و سماجی شخصیات سمیت میڈیا کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حاجی عمران ظفر نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں بھر پور کام کریں گے اور نو منتخب بلدیاتی نمائندگان عوام کی توقع کے مطابق اپنے علاقہ جات میں کام کریں گے۔ ہمارا بھر پور تعاون انکے ساتھ رہے گا۔ نو منتخب چیئرمین حاجی ناصر محمود نے کہا کہ ہم تمام منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ ہم ہمیشہ ان کی کامیابی کیلئے تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کونسلر کے دائرہ اختیار میں ایک چنگ چی گاڑی ہو گی جو وہ اپنے وارڈز میں شاپر وغیرہ میں کوڑا اکٹھا کروانے کا ذمہ دار ہو گا جبکہ وائس چیئرمین کے پاس گاڑیاں ہوں گی جو کہ کوڑا اٹھوائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندگان کی مدد سے عوامی مسائل حل کریں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔ چوہدری سلیم کمبوہ نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کے حل کیلئے کامیاب ہوئے ہیں اور عوامی خواہش کے مطابق کام کریں گے۔ ہم کسی ایک جماعت کے نہیں تمام جماعتوں کے نمائندے ہیں ۔ وائس چیئرمین وحید مرزا نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ اور عوامی مسائل کے حل کیلئے ہم نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ وائس چیئرمین سہیل بٹ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے پلیٹ فارم سے علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے بھر پور انتظامات تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی درگارہ آستانہ عالیہ کچھوچھہ شریف سے سجادہ نشین سید احسن میاں اشرفی جیلانی آستانہ عالیہ کچھوچھہ شریف انڈیا نے جامع قادریہ احسن المراتب بانٹھ روڈ گجرات کا دورہ کیا۔ جس کی دعوت انہیں یو کے میں خطیب العصر مفتی محمد انصر القادری نے دی تھی۔ گجرات پہنچنے پر جی ٹی روڈ پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ محمد عمران شاہد قادری’ مفتی محمد صفدر کی سربراہی میں سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل جلوس نے ان کا استقبال کیا انہیں ہار پہنائے ۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ انہیں جلوس کی شکل میں جامع قادریہ احسن المراتب لایا گیا جہاں علامہ محمد شاہد چشتی’ محمد اکرم دیوانہ’ سید قلب عباس شاہ’ سید عقیل شاہ’ سید امجد شاہ’ صاحبزادہ طیب القادری’ محمد امین شاہ’ حاجی وقار شاہ’ محمد اسلم قادری’ حافظ حسنین ظہیر بٹ’ محمد افضل قادری’ محمد انصر قادری’ سعید قادری’ شاہد قادری’ محمد ارسلان ‘ محمد شاہد اقبال’ محمد خلیل و دیگر نے انکا استقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسلام امن اور روحانیت کا مذہب ہے۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سید احسن میاں اشرفی جیلانی آستانہ عالیہ کچھوچھہ شریف انڈیا نے جامع قادریہ احسن المراتب کے دورہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام واحد مذہب ہے جس میں برداشت اور صبر و تحمل کا سبق دیا جاتا ہے۔ اور برصغیر پاک و ہند میں تمام آستانے امن کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں۔ آستانہ عالیہ کچھوچھہ شریف کا فیض دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ مبلغین اسلام امن و شانتی کا درس دے رہے ہیں۔ مفتی محمد انصر القادری نے گجرات میں یہ شاندار مدرسہ شروع کیا ہے جس میں حفظ ‘ درس نظامی ‘ ناظرہ و دیگر علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ جس طرح یورپ میں مفتی محمد انصر القادری کام کر رہے ہیں پاکستان میں بھی انکا کام دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد انصر القادری نے بذریعہ ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم احسن میاں اشرفی جیلانی کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ انکی توقعات کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر علامہ محمد شاہد چشتی نے کہا کہ مفتی محمد انصر القادری اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے شاندار ادارہ قائم کیا ہے۔ اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور اسلام کا نام روشن کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تبلیغ دین کی عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام جامعہ مدینة الاسلام (مرکز تبلیغ اسلامی) نزد دربار سائیں کرم الٰہی سرکار رحمتہ اللہ علیہ المعروف سائیں کانوانوالی سچی سرکار میں گزشتہ روز مکمل حفظ القرآن کا ایک شاندار مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں گجرات کے مختلف مدارس کے طلباء و طالبات شریک ہوئے۔ مہمان خصوصی ای ڈی او پرویز اختر اور ڈسٹرکٹ مینیجر آفیسر ساجد رئوف اور ڈپٹی ڈائریکٹر الیاس گل تھے۔ حفاظ کرام نے اپنی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کے مختلف حصوں کی تلاوت کی۔ پہلی پوزیشن صحال کرنے والے طالب علم حافظ حبیب الرحمن کو الیاس گل نے پانچ ہزار نقد اور اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم حافظ علی حسین کو ای ڈی او پرویز اختر نے تین ہزار نقد اور اعزازی شیلڈ سے نوازا جبکہ تیسری پوزشین کے حقدار حافظ غفار احمد کو ڈسٹرکٹ مینیجر آفیسر ساجد رئوف نے دو ہزار روپے اور شیلڈ ید۔ اس موقع پر مہمان گرامی نے جامعہ مدینة الاسلام کے اساتذہ اور طلباء کی بے حد تعریف کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ اس طرح کے مقابلے طلباء میں لگن اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔