گجرات کی خبریں 03/11/2015

گجرات (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ڈپٹی آرگنائزر این اے 105 چوہدری علیم اللہ وڑائچ کے قریبی ساتھی سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری رضا عباس پڈا اور سینئر نائب صدر سٹی گجرات راجہ نعمان پرنس نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ گجرات پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا اور بلدیاتی الیکشن میں ہمارے امیدواروں کو کامیاب کروانے کی کوششیں کیں، انشاء اللہ تعالیٰ ہم اپنے قائدین کی قیادت میں نوجوانوں کی خدمت کرتے رہے گے اور انہیں اکیلا نہیںچھوڑینگے، آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے کرپٹ حکمرانی جماعت کے نمائندوں نے اپنے سرکردہ دھاندلی کے کاریگروں کے سایہ تلے اپوزیشن جماعتوں کے ووٹ بینک کو نقصان پہنچایا ہے انشاء اللہ تعالیٰ پاکستان تحریک انصاف جیت چکی ہے گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین مرزا جمشید اور تمام جیتنے والے جنرل کونسلروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔
گجرات(سٹاف رپورٹر)ڈیرہ سید ناظم شاہدعباس شاہ آف معین الدین پور پر نویں مجلس عزاء کا اہتمام، ماتمی وزنجیر زنی ومجلس کے اختتام پر ڈیرہ سید ناظم شاہد عباس شاہ سے شبیہ ذوالجناح برآمد ہوا،بانی مجلس سید اظہرعباس شاہ کی زیر نگرانی وسیع لنگر کابھی اہتمام کیاگیا، اور ملک کے نامور ذاکرین اہل بیت نے شرکت کی، شرکت کرنے والوں میں سردار وسیم عباس بلوچ،ضیغم عباس مجتبائی ودیگرعلماء کرام نے شرکت کی، مجلس عزاء میں سیدعدیل شاہ، سید وصی شاہ، سید ایاز حیدر عرف چاندشاہ، سید محمدعباس عرف مون شاہ، سید شعیب شاہ، سید سکندر شاہ، سید سعدشاہ، ظفر شاہ عرف مٹھو شاہ، حماد بٹ، سید اسامے شاہ، سید علی حسن شاہ، غلام دستگیر، مانی راجپوت، محمدآصف لیاقت، سید عمران شاہ، ریاض شاہ، نوید اقبال، یاری شاہ، سیدتوقیر شاہ، سید مجتبیٰ شاہ، فیصل شاہ، افتخار شاہ، علی زین شاہ ودیگر مومنین نے مجلس عزاء میں شرکت کی۔مجلس کے اختتام پر ڈیرہ سید ناظم شاہد عباس شاہ سے شبیہ ذوالجناح برآمد ہوا۔

Speech

Speech

Mjlis Aza

Mjlis Aza

Visit

Visit