گولن تحریک کے خلاف کاروائی میں ترکی سے تعاون ہو سکتا ہے: یاگ لینڈ

Yag Zealand

Yag Zealand

ترکی (جیوڈیسک) یورپی کونسل کے سیکریٹری جنرل تھورب یارن یاگ لینڈ نے کہا ہے کہ 15 جولائی کے بعد گولن تحریک کے کارندوں کے خلاف عدالتی کاروائی میں ہم ترکی سے تعاون کر سکتے ہیں۔

یاگ لینڈ نے جرمن اخبار ڈی ویلٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی کونسل کے ماہرین اس سلسلے میں ترک حکام سے بات چیت کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے معاملے کو اسٹراس برگ کی یورپی حقوق انسانی کی عدالت میں پیش کرتےہوئے حقائق سامنے لانے میں مدد مل سکتی ہے ۔