گلستان جوہر میں ڈکیتی کی وڈیو میں ملزمان واضح، پولیس پکڑنے میں ناکام

Karachi Gulistan johar

Karachi Gulistan johar

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ روز نجی بینک کو لوٹا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکووں کے چہرے واضح طور پر نظر آرہے ہیں مگر پولیس اُنہیں تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ 6 مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے۔ اسلحے کے زور پر بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور پیسے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود پولیس تا حال انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔؎

ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ روز گلستان جوہر میں صفورا چورنگی کے قریب پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے بنک سے 3 لاکھ روپے لوٹے ہیں۔