گلشن رسول

ہے بے مثال دنیا میں جذبہ حسین کا
اعلیٰ ہے شہیدوں میں رتبہ حسین کا
سردے کے دین حق کو نئی عمر دے گئے
پڑھتے ہیں ہم نمازہے صدقہ حسین کا
قائم رہے گاحشر تک گلشن رسول
کس کی مجال لوٹ لے کنبہ حسین کا
اب تک لرزنے لگتاہے لشکر یزیدکا
لب پہ کسی کے نام جوآیا حسین کا
اس دشت کربلا کومعلیٰ بنادیا
کتنا بلند ترہے رقبہ حسین کا
سجدے میں سر جھکا کے جہاں کو بتادیا
تاحشریوں رہے گ ایہ سجدہ حسین کا
رضوان کہیں شبیر کا ادنیٰ گداتجھے
بن جاصدیق تو بھی بردہ حسین کا

Siddique Prihar

Siddique Prihar

کلام : محمد صدیق پرہار