سانحہ گلشن پارک کی شدید مذمت کرتے ہیں، فاروق احمد خان

Gulshan-e-Iqbal Park Tragedy

Gulshan-e-Iqbal Park Tragedy

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سانحہ گلشن پارک کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلحہ اور بارود کو تلاش کرنے والے الات تیار کئے جائیں،ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے جب پہلی بار عراق پر حملہ کیا تھا تو جدید مشینری کے ذریعے پورے عراق میں بارود کو چیک کیا تھا ،ہمارے سیاستدان اور سائنسدانوں کو بھی چاہئے کہ دو تین کلو میٹر تک اسلحہ او بارود کو چیک کرنے والے الات بنائے جائیں اور ایسے رموٹ کنٹرول بنائے جائیں جو دور سے ہی بارود کو ناکارہ بنا دیں۔

ایسے الات وقت کی ضرورت ہیں ایسے الات تیار کئے بغیر دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جا سکتا، پولیس اور مختلف مکامات پر تعینات سیکورٹی ملازمین کو چاہئے کہ وہ سرکاری و غیر سرکاری گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنائیں، را کے جاسوس کی گرفتاری سے یہ بات ثابت ہو چکی ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی بھارت کروا رہا ہے، موجود دہشت گردی کا مقدمہ را اور انڈین حکومت کے خلاف درج ہونا چاہئے تھا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126