گوادر میں پولیس کی کارروائی، مکان سے 6 غیر ملکی باشندے بازیاب

Gwadar Police

Gwadar Police

گوادر (جیوڈیسک) پولیس نے نیا آباد میں کارروائی کرکے ایک مکان سے 6 غیر ملکی باشندوں کو بازیاب جب کہ اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

گوادر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیا آباد میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھ کر ملزمان تو فرار ہوگئے لیکن پولیس نے مکان سے زنجیروں میں جکڑے 6 غیر ملکی باشندوں کو بازیاب جب کہ اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

ایس ایچ او گوادر کا کہنا ہے کہ بازیاب کرائے گئے باشندوں کی عمریں 18 سے 30 برس کے درمیان ہے اور ان کا تعلق یمن سے ہے اور ان کے پاس سفری دستاویزات بھی نہیں۔

بازیاب کرائے گئے یمنی باشندوں کو تحقیقی کے بعد ایف آئی اے ک ے حوالے کردیا جائے گا۔