گوادر، تربت، پسنی میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquakes

Earthquakes

تربت (جیوڈیسک) گوادر، تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پسنی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6، گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز تربت سے 90 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کے بعد مکران ڈویژن میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ امدادی ٹیمیں مختلف علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔