حبیب آباد میں بلا نمبری موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم جاری

Syed Saqlain Bukhari

Syed Saqlain Bukhari

حبیب آباد (رشیداحمد نعیم مینیجنگ ایڈ یٹر) حبیب آباد میں بلانمبری موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم جاری ۔بلا نمبری موٹر سائیکل والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

سید ثقلین بخاری تفصیلات کے مطابق DPO قصور کی ہدایت پر حبیب آباد میں بلانمبری موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ اپلائیڈ فار اور نمبر کے بغیر موٹر سائیکل والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گااب تک درجنوں کی تعداد میں بلا نمبری موٹر سائیکلوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چوکی انچارج حبیب آباد سید ثقلین بخاری نے انقلاب گروپ آف نیوز پیپرز کے مینیجنگ ایڈٰیٹر رشید احمد نعیم اور دیگر صحافیوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ،منشیات فروشوں ،جواء خانوں اور جسم فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعائت نہ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے شہر بھر میں گشت کے نظام کو بڑھا دیا ہے اور مختلف مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے علاقے کو امن کا گوارہ بنا کر دم لوںگا جبکہ کا نسٹیبل ظفر چوہان نے بتایا کہ لوگ پولیس سے تعاون نہیں کر رہے ہیں مگر ہم امن و امان کی بحالی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔