حافظ محمد زاہد کی مقابلہ مضمون نویسی میں ملکی سطح پر پہلی پوزیشن

1st Position

1st Position

لاہور (پ ر) رائٹرز ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ”تعلیم نسواں اور ہماری ذمہ داریاں” کے موضوع پر ملکی سطح پر مضمون نویسی کا مقابلہ کرایا گیا جس میں ملک بھر سے ڈیڑھ سو سے زائد قلم کاروں نے حصہ لیا۔

پی ایف یوسی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ونوجوان قلم کارحافظ محمد زاہد نے اس مقابلہ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس ضمن میں حافظ محمد زاہد کے اعزاز میں خانیوال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں اعزازی شیلڈ اور انعام سے نوازا گیا۔

اس موقع پر حافظ محمد زاہد نے مقابلے کے دیگر پوزیشن ہولڈر میں انعامات بھی تقسیم کیے اور نئے لکھنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل لکھتے رہنے ہی سے انسان اپنی تحریروں کوبہتر سے بہترین بنا سکتا ہے اور لکھنے کے لیے بنیادی شرط پڑھنا اور مثبت سوچنا ہے۔

مزید برآں نوجوان کالم نگاروں کی نمائندہ جماعت پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے مرکزی صدر’جنرل سیکریٹری سمیت دیگر عہدے داران اور ادبی و صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حافظ محمد زاہد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔