حافظ آباد: فیکٹری ملازمین کو لے جانے والی بس الٹ گئی، 40 زخمی

Hafizabad Bus Accident

Hafizabad Bus Accident

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں فیکٹری ملازمین کو لے جانے والے بس الٹ گئی ۔حادثے میں خواتین سمیت 40افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق لکھیا موڑ کےقریب تیز رفتار بس الٹ گئی۔جس کے نتیجےمیں بس میں سوار 40افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونےوالوں میں 11خواتین بھی شامل ہیں۔بس میں سوارافراد نجی فیکٹری کےملازمین ہیں۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال حافظ آبادمنتقل کردیاگیاہے۔