حافظ آباد کے قریب باراتیوں کی بس اور ٹرک میں تصادم، 35 افراد زخمی

Accident

Accident

سکھیکی (جیوڈیسک) لاہور روڈ پر بھوبھڑا کے قریب جھنگ سے لاہور جانے والی باراتیوں کی بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دلہا محمد طاہر سمیت 35 باراتی زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو پنڈی بھٹیاں اسپتال لایا گیا، جہاں سے 5 افراد کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔