حیدر گیلانی کو بھی واپس لانا ہے، شہباز تاثیر

Shahbaz Taseer

Shahbaz Taseer

لاہور (جیوڈیسک) شہباز تاثیر نے کہا ہے کہ میرے دوست حیدر گیلانی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں، اسے بھی اس کے گھر واپس لانا ہے۔

شہباز تاثیر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ فیملی اور دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں نے میرے لیے دعائیں کیں، آپ سب کی دعائیں مجھے واپس اپنے گھر لے کر آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدر گیلانی کے لیے بھی دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔