حیدر ویلفیئرآرگنائزیشن کے چیئرمین حیدرعباس رضوی شدید علیل ہوگئے

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین سید حیدر عباس رضوی طبیعت کی انتہائی ناسازی کے سبب علیل ہوگئے۔

ان کا علاج ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں ہورہا ہے ممتاز عالم دین علامہ شبیہ الحسن طاہری، پاکستان والنٹیئر سوسائٹی کے صدر وسیم صدیقی ، جوائنٹ سیکریٹری راؤ مشتاق ، تنظیم فلاح و بہبود کی نائب صدر شمیم اختر ،جنرل سیکریٹری مختار احمد تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات خالد عمران ، تنظیم عزاء پاکستان کے چیئر مین ایس ایم نقی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈی ایم سی کورنگی محمد ارشد نے سید حیدرعباس رضوی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے تمام احباب سے بھی دعائے صحت کی اپیل کی۔