ہیٹی کے صدر مچل مارٹیلی نے عہدے کی مدت پوری ہونے پر دفتر چھوڑ دیا

Michel Martel

Michel Martel

پورٹ او پرنس (جیوڈیسک) ہیٹی کے صدر مچل مارٹیلی نے ملک میں جاری سیاسی بحران کے باوجود عہدے کی مدت پوری ہونے پر اپنا دفتر چھوڑ دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مچل مارٹیلی نے دفتر اس حالت میں چھوڑا ہے جب ملک صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں التواء کے باعث شدید سیاسی بحران کا شکار ہے۔