حاجی محمد اسلم خان دروخیل وفات پا گئے

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت و عشر زکوٰة کمیٹی کے سابق چیئرمین حاجی محمد اسلم خان دروخیل وفات پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت و عشر زکوٰة کمیٹی کے سابق چیئرمین حاجی محمداسلم خان دروخیل،علی خان شاپنگ سنٹر کے مالک اجمل خان ،اکمل خان، نجمل خان دروخیل کے والدوفات پا گئے۔

ان کی نمازِ جنازہ مفتی سلطان احمد قادری نے پڑھائی ۔نمازِ جنازہ میں ہرمکتبہ فکرکے کثیرتعدادلوگوں نے شرکت کی ۔سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں انہیں آبائی قبرستان دادمیاں محمدورالی صاحب میں سپردخاک کردیاگیا۔ان کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآنی خواانی آج صبح سات بجے جامع مسجد ورالی صاحب میں ہو گی۔