حاجی الیاس اعوان کا شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر وزیر اعلی سندھ اور وزیر کھیل سے اظہار تشکر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون کے چیئر مین حاجی الیاس اعوان نے شاہ فیصل کالونی میں عظیم الشان اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ (پنجاب گرائونڈ ) جسے اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں اور اسپورٹس شائقین کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے عوامی وزیر اعلیٰ اور کھیلوں کے جواں سال وزیر نے پورا کردیا جس کا عملی مظاہرہ سنگ بنیاد کی تقریب میں شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں نے وزیر کھیل کا شاندار استقبال کرکے ثابت کردیا۔

حاجی الیاس اعوان نے کہاکہ شاہ فیصل کالونی میں تعمیر ہونے والے اس عظیم الشان اسپورٹس کمپلیکس سے یہاں کے نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کا حصول میسر آسکے گا اس اسپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال اور کرکٹ گرائونڈ کے ساتھ شوٹنگ بال کورٹ بھی تعمیر کیا جارہا ہے اور سنگ بنیاد میں وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے جمنازیم اور اسپورٹس کمپلیکس کی بانڈری وال کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ہے جو کہ ایک گرائونڈ پر تمام تر کھیلوں کی سرگرمیوں کا مرکز ثابت ہوگا۔

حاجی الیاس اعوان نے شاہ فیصل کالونی میں اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے کاوشوں پر نیشنل بنک کے اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر