حاجی جاوید عظیمی کا پاکستانی بہن بھائیوں کو 67 ویں یوم آزادی کی مبارکباد

14 August

14 August

ہالینڈ (حاجی جاوید عظیمی) روحانی سلسلۂ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے پاکستانی بہن بھائیوں کو وطن عزیز پاکستان کے 67 ویں یوم آزادی کے پُر مسرت موقعہ پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاحضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہم نے ایک آزاد ملک پاکستان حاصل کیا جو بلا شبہ ہم سب کے لئے مسرت و شادمانی اور فخر کی بات ہے۔

مگر گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں جرائم پیشہ عناصراور دہشت گردوں کا راج چلا آرہا تھا لیکن گزشتہ سال سے ان شر پسند عناصر کے خلاف ان کا سدباب کرنے اور پاک سر زمین کو ان دشمنان وطن سے پاک کرنے کے لئے جنرل راحیل شریف کی قیادت میںہمارے بہادر فوجی نوجوانوں نے ضرب عضب کے نام سے مشن کا آغاز کر رکھا ہے جو اللہ کے فضل و کرم سے انتہائی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے ان بہادر فوجی نوجوانوں کو اس مشن میں مزید کامیابیوں سے ہمکنار اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے مزید ہمت طاقت اور توفیق عطا فرمائیںآمین ثمہ آمین ۔حاجی محمد جاوید عظیمی نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے ہمیں توفیق ہو کہ ہم سب ایک قوم بن کر وطن عزیز کی آزادی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اسکی ترقی ،خوشحالی اور سلامتی کے لئے عملی جدوجہد کرتے رہیں۔